20/08/2018
یومِ عرفہ کے روزے کی فضیلت:
9؍ذی الحجہ کو یومِ عرفہ کہا جاتا ہے۔ اس دن حجاجِ کرام میدانِ عرفات میں وقوف کرتے ہیں۔ اس دن وہاں حاجیوں کے لیے روزہ رکھنا ممنوع ہے، البتہ غیر حاجیوں کے لیے اس دن کا روزہ انتہائی فضیلت کا حامل ہے۔ حضرت ابو قتادہ انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ سے عرفہ کے دن کے روزے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپؐ نے فرمایا:
’’أحتسب علی اللہ أن یکفر السنۃ التی قبلہ، والسنۃ التی بعدہ۔ ‘‘ [صحیح مسلم1162:196]
’’مجھے اللہ سے امید ہے کہ وہ پچھلے سال اور آنے والے سال کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ ‘‘
27/06/2018
اللّٰہ تعالیٰ کو وحدہٗ لاشریک ماننا، ختم نبوتﷺ کا اقرار اور انبیاء کرامؑ اور صحابہ کرامؓ کو اپنا روحانی پیشوا ماننا ہی ہمارا عقیدہ ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے تمام خزانوں کی کنجیاں ہمارے آقا و مولا حضرت محمدﷺ کو عطا فرمائیں اور آپﷺ نے جتنا چاہا اپنے امتیوں کو عطا فرمائیں۔ اسی عقیدے پر اہل سلسلہ کو انبیاء کرامؑ ، اہلبیت اطہارؓ، خلفائے راشدینؓ اور بزرگانِ دین کی زیارتیں ہورہی ہیں اور راہِ حق کی تصدیق ہورہی ہے۔ کسی بھی مذہب و مسلک سے تعلق رکھنے والا شخص جو روحانی فیض کو تسلیم نہیں کرتا وہ اس فقیر (صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار ) سے ایک ماہ تعلق قائم کرکے دیکھ لے انشاء اللّٰہ اسے راہِ حق (روحانی فیض) کی تصدیق ہوجائیگی۔
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
17/12/2017
کوئٹہ چرچ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیںیہ سانحہ انتہائی افسوس ناک سانحہ ہے۔دین اسلام فروغ امن،عالمی بھائی چارہ اور مذاہب عالم سے حسن خلق کا درس دیتا ہے۔ دنیا کاکوئی بھی مذہب دہشت گردی،فتنہ و فساد اور تشدد کا درس نہیں دیتا۔عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان مسیحی برادری کیساتھ اس عظیم دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان،چیئرمین بین المذاہب امن اتحاد پاکستان
صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار
www.lasanisarkar.org
www.irpap.com
www.tmupi.com
www.lasaniwelfare.com