25/03/2024
خونی شوق
دو دن پہلے پتنگ بازی کی وجہ سے فیصل آباد میں پیش انے والے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور مجے اس بات کا بے حد افسوس ہے کے کس طرح کسی کا دو پل کا شوک کسی کی زندگی لے گیا ایک ٢٢ سالہ نوجوان ترپتے ترپتے اپنی جان سے گیا. اور کسی کا ہنستا کھیلتا گھر ویران ہو گیا اور کسی ماں کو اس کی اولاد سی چھین لے گیا. اس سے اس کا لال ہمیشہ کے لئے چھن گیا. اور باپ کواس کے جوان بیٹے کی لاش کو اٹھانے پر مجبور کر گیا . شائید اب وہ مقام آ چکا ہے ک ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہیے اوراس خونی شوق کونہ صرف ترک کردینا چاہیے بلکے اسکا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے تا کے اس کو اپنے شہر، گلی، محلے اورملک سے ختم کریں.
ہاں کسی دور میں ہوتی ھوگی پتنگ بازی جب لوگوں کے پاس پہیے نہیں تھے بہت زیادہ لوگوں کے پاس موٹر سائیکل اتنے زیادہ دستیاب نہیں تھے لیکن زمانے اور وقت کے لہٰذ سے یہ بہت اہم ضرورت ہے ہر انسان کی۔ میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا ک یہ پتنگ بازی کہا سے کیسے lور کیوکر ائی۔ . لیکن دور کے حساب سے سب کچھ تبدیل ہوتا ہے تو ہمیں اپنی ترجیحات کو بھی تبدیل کرنا چاہیے اور سوچنا چاہیے کے با حسیت قوم ہم کس طرف جا رہے ہیں چاہے وو چند دن پہلے لاہورمیں عورت کے لباس کو لے کر ہونے والا واقعہ ہو یا یہ دل کو دہلا دینے والا بتنگ بازی والا واقعہ. ہم بھی زمانہء کدیم میں رومن سلطنت کے مگرور بادشاہوں سے کم نہیں ہیں جو اپنی دلی تسکین ک لئے جوانوں کواپس مے لڑوانے کا خونی کھیل کھیلتے تھے تا کے اس سے محظوظ ہو سکیں جیسے آج ہم اپنی ذاتی ور دلی خواہش کو پورا کرنے کے لئے بنا سوچے یہ پتنگ بازی جیسا خونی کھیل کھیلتے ہیں ہمیں یہ سوچنا ہوگا اورآج ہی فیصلہ لینا ہوگا کے یہ سہی ہے یا غلط ہمیں بہت سے فصلےلینے پڑتے ہیں زندگی می اپنے اور دوسروں کے مفاد کے لئے میرے نزدیک فیصلہ وہ بہتر ہوتا ہے جو دوسروں کی اور انسانیت کی بہتری کے لئے لیا جاےَ جب ہم کسی کا فائدہ کرتے ہیں یا بھلا سوچتے ہیں تو الله ہمارا بھی بھلا ہی کرتا ہے اور دل کو اطمینان بھی اتا ہے کے زندگی می کچھ اچھا کیا ہے کوئی دنیا میں آنے کا مقصد حاصل ہوا۔ خدمتء خلق ہی انسان کا اول فریضہ ہونا چاہیے الغرز یہ کے میرے نزدیک پتنگ بازی اور اس جیسے اور بھی بہت سے ایسے شوق جس سے کسی کی جان جآےء کسی کو نقصان پہنچے ان کو بالاۓ طاق رکھ کر ان کو چھوڑ دینا ہی بہت بڑھی خدمتء خلق ہوگی۔ میں آج اس بات کا عہد کرتا ہوں کے میں آیندہ اپنے کسی بھی بھائی کو بیٹے کو کزن اور دوست کو اس خونی کھیل سے نہ صرف منع کروں گا بلکے زورء بازو روکوں گا اور اپ کو بھی آج یہ فیصلہ لینا ہوگا تا کے ہم با حسیت انسان ایک اچھی قوم بن سکیں اور کسی کا فایدا کر سکیں۔
شکریہ
تحریر : نعمان اعجاز