غالب سے جون تک Ghalib Say Jaun Tak

غالب سے جون تک  Ghalib Say Jaun Tak

Share

Poetry

26/05/2026

قاصد تو اس فریب سے خط انکو دیجیو
صاحب' یہ کس کا خط ہے ذرا پڑھ تو دیجیو
میر تقی میر

26/05/2026

سب کنیزیں تھیں تمھاری جانِ من،
تم مری نورجہاں تھیں فاریہ۔۔۔

جون ایلیا

26/05/2026

دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں
ہر نئے موڑ پر اِک زخم نیا دیتے ہیں

تم سے تو خیر گھڑی بھر کی ملاقات رہی
لوگ صدیوں کی رفاقت کو بُھلا دیتے ہیں

کیسے ممکن ہے کہ دھواں بھی نہ ہو اور دل بھی جلے
چوٹ پڑتی ہے تو پتھر بھی صدا دیتے ہیں

کون ہوتا ہے مصیبت میں کسی کا اے دوست
آگ لگتی ہے تو پتے بھی ہوا دیتے ہیں

جن پہ ہوتا ہے بہت دل کو بھروسہ تابش
وقت پڑنے پہ وہی لوگ دغا دیتے ہیں

تابش دہلوی

26/05/2026

ہم ﮐﻮ ﻣﻄﻠﻮﺏ ﮨﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﻓﯿﺼﻠﮯ ﺟﻠﺪﯼ ﺟﻠﺪﯼ
ﮐُﺮّﮦ ﺀ ﺍﺭﺽ ﺫﺭﺍ _________ﺗﯿﺰ ﮔﮭﻤﺎیا ﺟﺎﺋﮯ

26/05/2026

اُدھار واپس لینے کا کوئی طریقہ ہی بتا دیں؟

25/05/2026

‏اِتنے خاموش بھی رہا نہ کرو
غم جُدائی میں یُوں کِیا نہ کرو

خُواب ہوتے ہیں دیکھنے کیلئے
اُن میں جا کر مگر رھا نہ کرو

کُچھ نہ ہو گا گِلہ بھی کرنے سے
ظالموں سے گِلہ کِیا نہ کرو

اُن سے نِکلیں حِکائتیں شاید
حُرف لِکھ کر مِٹا دِیا نہ کرو

اَپنے رُتبے کا کُچھ لحاظ مُنیرؔ
یار سب کو بنا لیا نہ کرو

شاعر : مُنیرؔ نیازی ²⁰⁰⁶-¹⁹²⁷
مجموعۂ کلام : (ساعتِ سیّار)

25/05/2026

کس سوچ یا عادت نے آپ کا بُہت نقصان کیا؟

25/05/2026

جون ایلیا اگر زِندہ ہوتے تو کس کی قُربانی کرتے؟

24/05/2026

گُل ھو ٫ مہتاب ھو ٫ آئینہ ھو ٫ خُورشید ھو ٫ میر
اپنا مَحبوب وھی ھے ٫ جو اَدا رکھتا ھو.

❞میر تقی میر❝

24/05/2026

اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا

24/05/2026

محبتوں میں دکھاوے کی دوستی نہ ملا
اگر گلے نہیں ملتا تو ہاتھ بھی نہ ملا

گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھے
بہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا

تمام رشتوں کو میں گھر پہ چھوڑ آیا تھا
پھر اس کے بعد مجھے کوئی اجنبی نہ ملا

خدا کی اتنی بڑی کائنات میں میں نے
بس ایک شخص کو مانگا مجھے وہی نہ ملا

بہت عجیب ہے یہ قربتوں کی دوری بھی
وہ میرے ساتھ رہا اور مجھے کبھی نہ ملا

بشیر بدر

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Faisalabad