City of Nawabs, Bahawalpur Ki Kahani.
بہاولپور کی مکمل معلومات۔
Urdu Island
Urdu Island is striving for the promotion of tourism and history of different cities of Pakistan
25/04/2023
یہ رتی گلی جھیل ہے، آزاد کشمیر کے خوبصورت ضلع نیلم کی سب سے خوبصورت جھیل ❤️
یہاں پہنچنے کے لئے سب سے پہلے آپ راولپنڈی پہنچیں گے اور فیض آباد اڈے سے بس پکڑ کر مظفرآباد شہر پہنچیں گے۔ مظفرآباد کے اڈے سے آپ کو وین وادی نیلم کی طرف راستے میں ایک مقام دواریاں تک لے جائے گی۔ دواریاں میں آپ کسی ہوٹل میں رات گزاریں اور اگلے دن جیپ پکڑ کر بیس کیمپ تک پہنچیں جہاں سے گھڑسواری کرتے ہوئے آپ اس جھیل پر پہنچیں گے۔
یہ جگہ قدرت کے حسین ترین نظاروں میں سے ایک ہے۔اگر آپ وادئ نیلم کا رخ کریں تو اس مقام کی وزٹ لازمی کریں۔
مزید شارٹ ٹریول گائڈز کے لیے ہمارے پیج کولائک کریں۔
A beautiful Travel Documentary of South Waziristan FATA KPK ❤️🥰
فاٹا خیبر پختونخواہ کے ایک مشہور و معروف اور خوبصورت ترین ضلع ساؤتھ وزیرستان کی ناقابل یقین کہانی اور خوبصورتی دیکھیں
Top 3 Short-Range Surface to Air Missiles.
21/02/2023
ویسے تو آزاد کشمیر کا سب سے خوبصورت علاقہ وادئ نیلم ہے لیکن اگر ہم رینکنگ کی بات کریں تو نیلم کے بعد سب سے خوبصورت وادی، وادئ لیپا ہے جو کشمیر کے ایک ضلع ہٹیاں بالا کی حدود میں موجود ہے اور اپنے خاص انداز سے بنے ہوئے چاول کے کھیتوں کی وجہ سے بے حد عمدہ اور دلفریب نظر آتی ہے۔یہ علاقہ بہت سے سیاحوں کی نظروں سے ابھی تک اوجھل ہے جس کی شائد بڑی وجہ یہاں سہولیات اور رہنمائی کا فقدان ہے۔
ہٹیاں بالا آزاد کشمیر کے دس اضلاع میں سے ایک ضلع ہے اور وادئ جہلم کا مرکز مانا جاتا ہے ۔وادئ جہلم دریائے جہلم کے ساتھ ساتھ پچاس کلومیٹر کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہےجس میں کئی جنت نظیر وادیاں موجود ہیں جن میں وادئ لیپا، ریشیاں، چکار، اور چناری شامل ہیں۔
For more information about this amazing district, watch full video on our YouTube channel.
https://youtu.be/it1BL--1lfs
ہر ریشئہ کردار کو اچھے دے ادھیڑو!
لگتا ہے کہانی کی بُنت ٹھیک نہیں ہے۔۔۔
لکڑی کو لگے گھن کی طرح روگ ہیں کتنے!
دل ٹھیک تو رہتا ہے، بہت ٹھیک نہیں ہے۔۔۔
13/02/2023
گوادر پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں بحیرہ عرب پر واقع ایک مشہور ترین بندرگاہ ہے۔یہ شہر سی پیک منصوبے کے تحت چین کے صوبہ زنچیانگ کے شہر کاشغر سے شاہراہ ریشم کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔جبکہ کراچی سے مکران کوسٹل ہائی وے کے ذریعے جڑا ہوا ہے۔
اس بندرگاہ کو گرم پانیوں کی بندرگاہ بھی کہا جاتا ہے۔ دراصل دنیا میں بہت سی پورٹس ہیں جو سردیوں میں جم جاتی ہیں یا پھر کچھ ایسی پورٹس ہیں جو سردیوں میں جمتی تو نہیں ہیں مگر ان گی گہرائی زیادہ نہیں ہوتی جس وجہ سے بحری جہاز وہاں نہیں آسکتے۔گوادر کی یہی خاص بات ہے کہ ایک تو سردیوں میں جمتی نہیں ہے اور دوسرا یہاں پانی کی گہرائی تیس فٹ سے زیادہ ہے اور یہاں آسانی سے بحری جہاز لنگرانداز ہو سکتے ہں۔اسی وجہ سے اسے گرم پانیوں کی بندرگاہ کہا جاتا ہے۔
یہ پورٹ انیس سو اٹھاون سے پہلے ملکِ اومان کے پاس ہوا کرتی تھی لیکن انیس سو اٹھاون میں پاکستان نے اومان سے تین ملین ڈالرز کے عوض خرید کر........
For more information, watch complete Travelling Video of Gwadar, Pakistan.
https://youtu.be/GVDiLbNP4Ck
Like our page for more amazing content like this.
10/02/2023
آپ نے دنیا میں موجود بہت سے صحرائوں کا ذکر سن رکھا ہوگا جہاں بیابانی، ویرانی اور ریت کے ٹیلوں کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔لیکن پاکستان کے ایک علاقے میں دنیا کا واحد صحرا موجود ہے جہاں سبزہ اور درخت بھی اگتے ہیں۔ایسی صلاحیت دنیا میں کسی اور صحرا میں موجود نہیں ہے۔جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں صوبہ سندھ کے ایک پسماندہ مگر پرامن ضلع تھرپارکر کی۔
تھرپارکر دو الفاظ کا مجموعہ ہے ، تھر اور پارکر۔تھر کا مطلب تھل یعنی صحرائی علاقہ ہے اور پارکر کا مطلب پار کرنا ہے۔یہ پاکستان کے ان بڑے اضلاع میں شمار ہوتا ہے جس میں ہندو آبادی بہت زیادہ ہے۔دو ہزار اٹھارہ کی ایک رپورٹ کے مطابق ضلع میں چھیالیس فیصد آبادی کا تعلق ہندو دھرم سے ہے۔اس ضلع کا صدر مقام مٹھی ہے اور۔۔۔۔۔
اس علاقے کی مکمل معلومات، مشہور سیاحتی مقامات اور کلچر کو جاننے کے لیے ہمارے چینل پر موجود ویڈیو لازمی دیکھیں اور ہمارے اس پیج کو ضرور لائک کریں۔ شکریہ!!
https://youtu.be/hPbamrSms-w
08/02/2023
Kalaam Valley in Winter ❤️🌲
Like our page for more amazing pictures...
07/02/2023
ضلع بہاولپور جسے نوابوں کا شہٖر بھی کہا جاتا ہے24,830 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہےاور شہر کی آبادی 9 لاکھ 20 ہزار افراد کے لگ بھگ ہے۔
بہاولپور برصغیر کی پہلی ریاست تھی جس نے پاکستان میں الحاق کا اعلان کیا تھا۔اس سے پہلے دو صدیوں تک یہاں نوابوں کا راج رہا اور قاٸد اعظم کے ساتھ نواب صادق کے اچھے تعلقات کی بنا پر انیس سو سینتالیس میں یہ علاقہ آزاد ریاست کے طور پر پاکستان کے ساتھ شامل ہوا۔
بہاولپور میں بے شمار خوبصورت اور تاریخی محلات،مزارات اور قلعے بھی موجود ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور نور محل ،دربار محل ، گلزار محل ، دراوڑ فورٹ اور جویندی بیبی کا مزار شامل ہیں۔
بہاولپور کی مزید سیر کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں اور ہماری یوٹیوب فیملی کا حصہ بنیں۔ اس پیج کو بھی لائک کریں اور دوستوں کے ساتھ شئئر ضرور کریں۔
https://youtu.be/PcVI7XBRQu0
06/02/2023
ضلع باغ، جیسا کہ اس کے نام سے ظاہر ہے،آزاد کشمیر کا نیلم کے بعدسب سے زیادہ سرسبز و شاداب علاقہ ہے۔یہ علاقہ ماضی میں ضلع پونچھ کی ایک تحصیل ہوا کرتا تھا لیکن انیس سو ستاسی میں اسے ضلعی حیثیت حاصل ہوئی جس کا رقبہ ایک ہزار تین سو اڑسٹھ مربع کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جبکہ دو ہزار سترہ کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی تین لاکھ اکہتر ہزارسے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔
ضلع باغ مظفر آباد، ہٹیاں بالا، حویلی،پنچھ،راولپنڈی اور ہندوستانی کشمیر کے ضلع باراملا سے جڑا ہوا ہے۔ اگر مظفر آباد سے باغ کی طرف آنا ہو تو دو راستے ہیں ۔ ایک راستہ سدھن گلی سے گزرتا ہے اور دوسرا راستہ کوہالہ سے ہو کر گزرتا ہے۔
باغ کی سیر و سیاحت کی معلومات کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کا وزٹ کریں۔
https://youtu.be/TtqSJs7pn6w
پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر موجود خیبر پختون خواہ کے ایک خوبصورت شہر پاڑہ چنار کی اس سے اچھی ڈاکومینٹری آپ کو کہیں نہیں ملے گی ❤️
کرم ایجنسی اور پاڑا چنار کی ان معلومات سے شائد آپ ناواقف ہیں۔
ویڈیو کو لائک کر کے پورے پاکستان میں جنگل کی آگ کی طرح شئیر کر دیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Contact the school
Telephone
Address
Faisalabad
38000