26/09/2026
🌟 اساتذہ کی محنت کا خوبصورت اعتراف 🌟
الائیڈ سکول میاں علی رضا کیمپس، مکوآنہ کے ہائی سیکشن کے قابلِ فخر اساتذہ کو جماعت نہم کے شاندار نتائج اور علاقائی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر چیئرمین حضرت پیر میاں محمد افضل اویسی صاحب کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کا کیش پرائز تمام اسٹاف میں تقسیم کیا گیا، جبکہ اساتذہ کو خوبصورت لباس کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔
بلاشبہ استاد کی محنت، اخلاص اور قربانی کا کوئی مادی صلہ نہیں ہو سکتا۔ یہ انعام دراصل ان کی انتھک محنت کے اعتراف اور حوصلہ افزائی کی ایک خوبصورت کاوش ہے۔
اس موقع پر پرنسپل میڈم نازیہ جہانگیر اور ڈائریکٹر انجینئر میاں اویس اویسی صاحب اور وائس پرنسپل میڈم شگفتہ علی کا بھی خصوصی شکریہ، جن کی قیادت، رہنمائی اور مسلسل محنت نے اس کامیابی کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
الائیڈ سکول میاں علی رضا کیمپس میں ہر استاد ایک قیمتی اثاثہ ہے؛ یہاں محنت کو دیکھا بھی جاتا ہے، سراہا بھی جاتا ہے اور قدر بھی کی جاتی ہے۔
محنت کی قدر ہو تو کامیابیاں صرف نتیجہ نہیں رہتیں، روایت بن جاتی ہیں۔ 🌟