30/12/2025
Qur'an Institute For Women, Faisalabad Branch
+ Diploma In Islamic Studies (2 Years)
+ Advance Diploma Classes
+ Stars Of Islam-Weekend Children I
30/12/2025
30/12/2025
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کیمپس 1 میں
المسلمات کورس میں داخلے جاری ہیں
28/12/2025
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کیمپس 1 میں
فہم القرآن و وکیشنل میں داخلے جاری ہیں
26/12/2025
*🏆رزلٹ ڈے برائے قرآن انسٹی ٹیوٹ کیمپس 1 فیصل آباد🏆*
*📊مورخہ* 25 دسمبر 2025
*🌸دن* جمعرات
*💫پروگرام کا آغاز* تلاوت قرآن
✨🌼 عریبہ شہزادی (اڈوانس کلاس کی طالبہ) نے خوب صورت ترتیل کے ساتھ تلاوت قرآن پاک کی۔ ✨
اسماء الحسنٰی تمام طالبات نے خوبصورت آواز کے ساتھ پڑھتے ہوئے ، ترانہ کی گونج سے ماحول میں جوش و خروش پیدا کر دیا۔ ✨✨
*🎙️تذکیری گفتگو✨*
پرنسپل فریحہ کاشف صاحبہ کو سٹیج پر بلایا گیا۔
💎 انہوں نے کامیابی کے حقیقی تصور کی احسن اور باکمال انداز میں تصویر کشی کی۔
✨ اپنے موضوع کے آگے بڑھاتے ہوئے ہال میں موجود افراد کو آگاہ کیا کہ حقیقی کامیابی اور فلاح صرف دنیا کے ساتھ مشروط نہیں ہے بلکہ دونوں جہان کی کامیابی مطلوب ہے۔ جو لوگ اپنی صلاحیتیں اپنا وقت اپنا مال اللہ کی راہ میں وقف کر دیتے ہیں اصل میں وہی کامیاب لوگ ہیں۔ 💎
سامعین و حاضرین کو پر اثر انداز میں کامیاب لوگوں کی صفات بھی بتائیں کہ وہ کن صفات سے متصف ہوتے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ یوتھ کی ترجیحات کو پیش نظر رکھتے ہوئے *ان کو باور کروایا کہ*
✨کامیاب لوگ ٹرینڈ سیٹر ہوتے ہیں۔
✨ وہ سست اور کاہل نہیں ہوتے۔
✨وہ وقت اور ہر حالات میں موقع تلاش کر لیتے ہیں۔
✨اور ان کا آنے والا کل ان کے گزرے ہوئے کل جیسا نہیں ہوتا
وہ بہتری کی گنجائش رکھتے ہوئے بہترین کی تلاش و جستجو میں رہتے ہیں۔
*💫طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے ان میں یہ شعور اجاگر کیا* کہ حقیقی کامیابی صرف نمبرز کی دوڑ نہیں ہے بلکہ علم اور کردار کی بلندی حاصل کر لینا ہی اصل منزل اور کامیابی ہے۔ 🏆
✨عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں
🏆 نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں
پُر اثر انداز تذکیر کے بعد *🗃️باقاعدہ رزلٹ کی اناؤنس منٹ کا آغاز کیا گیا*
انعامات کے لئے پرنسپل فریحہ کاشف صاحبہ اور وائس پرنسپل آسیہ تنویر صاحبہ اور مہمان طالبات کی والدات کو مدعو کیا گیا۔ 🌼🌸✨
جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور سرٹیفکیٹ جاری کئے۔
*🎓پوزیشن ہولڈرز کے نام*
✨ *ڈپلومہ سال اول*
اقرا نور 🥇
نور فاطمہ الیاس 🥈
حنا عباس 🥉
*✨ڈپلومہ سال دوم*
اشمل ماجد 🥇
آنسہ کنول 🥈
صبغہ وارث 🥉
*✨ایڈوانس کلاس*
حمیرا عمران 🥇
عریبہ شہزادی 🥈
خدیجہ عمران 🥉
💫 ان طالبات نے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔
*نصاب :* مقالہ جات ، دروس ، پی پیٹیز تجوید القرآن اور تفسیر القرآن ، شعبہ جات ٹریننگ اور ٹیچر ٹریننگ
*✨تجوید و تفہیم سال اول صبح*
لائبہ رضوان 🥇
مریم آصف 🥈
مریم جاوید 🥉
*✨تجوید و تفہیم سال دوم*
زینب اسحاق 🥇
نور فاطمہ اسحاق 🥈
*✨تجوید و تفہیم سال سوئم*
شہناز جاوید 🥇
نور فاطمہ سلیم 🥈
*✨تجوید و تفہیم شام سال اول*
مومنہ نعیم 🥇
شانزے لاریب 🥈
مصباح خادم 🥉
*✨تجوید و تفہیم شام سال سوئم*
شگفتہ حفیظ 🥇
*✨تحفیظ القرآن*
صلہ ظفر 🥇
سارا فاروق 🥈
زینب زاہد 🥉
مومنہ بتول
*🏆🌸طالبات برائے تکمیل حفظ القرآن*
حفظہ طارق 🥇
یشفع اویس 🥈
*✨مسلمات کلاس*
اقصیٰ شعیب 🥇
اقصی عاقب 🥈
ایمن ثاقب 🥉
*✨القانتات کلاس*
عائشہ احمد 🥇
مطیبہ ساجد 🥈
*✨ووکیشنل کلاس*
زبیدہ بی بی 🥇
سدرہ المنتہیٰ 🥈
*شعبہ ینگ مسلمز کے خوبصورت اسٹارز 🌟*
💫بہترین کارکردگی 💫
*💫روضتہ الجنہ کی طالبہ*
زاہرہ 💫🥇
*💫اصحاب صفہ* 💫
حماد طارق 💫 🥇
علی عباس 💫🥈
*💫بنات الاسلام💫*
ام حبیبہ 💫🥇
💫✨ ینگ مسلمز کے شعبہ اطفال کے بچوں نے تجویدی نظم اور ترانے پر خوبصورت ٹیبلو پیش کیا اور حاضرین کو محظوظ کیا۔
✨🎉ان کی بہترین پرفارمینس پر پرنسپل فریحہ کاشف صاحبہ نے ان کے درمیان گفٹ تقسیم کئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ 🎉
تمام پوزیشن ہولڈرز طالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار پر جوش انداز اور جامعہ الفاظ میں کیا
انہوں نے ادارہ کے بہترین نظام تعلیم و تربیت اور اساتذہ کی پر خلوص محنت اور محبت کو سراہتے ہوئے بتایا کہ *قرآن انسٹی ٹیوٹ کیمپس 1فیصل آباد جدید طریقہ تدریس سے آراستہ ،روحانی اصلاح کا بہترین مرکز اور تربیت و کردار سازی کے لیے ایک ساز گار ماحول فراہم کرنے والا ایک کلیدی مرکز ہے۔*
انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ نہ صرف ان کی آخرت کو سنوارنے کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ زندگی کے مسائل کا حل بھی قرآن و حدیث کی روشنی میں دیتا ہے۔ ✨💫
پروگرام کے آخری لمحات میں معلمہ سدرہ خضر صاحبہ کو سٹیج پر دعا کے لئے بلایا گیا
انہوں نے ادارے کی ترقی اور مقبولیت کے لئے اور طالبات کی کامیابی کے لیے پر اثر انداز میں دعا کی۔
تمام طالبات کی مدرز سے *💫✨پرنسپل فریحہ کاشف صاحبہ نے انفرادی ملاقات کی* اور طالبات کی بہترین کارکردگی پر انہیں مبارک باد دی اور ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ ✨
تمام شرکاء پروگرام ادارہ اور اپنے اساتذہ اکرام کے لئے شکر کے جذبات اور خوشی کے نغمات دل میں بسائے💫
ہنستے مسکراتے روانہ ہوئے 💫✨
22/12/2025
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کیمپس 1
کی طرف سے آپ کی تجوید کو بہتر کرنے کے لئے 6ماہ کا شاندار کورس
02/12/2025
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کیمپس 1 کے شائن سٹارز 2025🌟🌟🌟🌟
اڑھائی سالہ تحفیظ القرآن کورس کی طالبات کی شاندار کارکردگی پر اللہ کے شکر گزار ہیں
30/10/2025
تیسرا پروگرام
سپر گرل (ایکٹیویٹی)
🥪🥯🍔🍟🍰🍹🍩جس میں طالبات کو ہلکا پھلکا سنیک بنا کر لائیں۔۔۔
✨جس کا مقصد طالبات کو سلیقہ داری سکھانا
تمام طالبات نے خوبصورتی سے سجا کر پریزنٹیشن پیش کی
سنیکس، سینڈوچز، فروٹ چاٹ ،دہی بھلے ،جوسز، سلش، مشروب ، کولڈ کافی، ہاٹ کافی، الو چنا چاٹ، سویٹس، سویٹ ڈش،
30/10/2025
دوسرا پروگرام
عنوان ۔۔۔۔۔پری میرج اور پوسٹ میرج
مقررہ۔۔۔ محترمہ فاخرہ عالیہ
30/10/2025
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کیمپس 1 میں دو روزہ تربیت گاہ کا آغاز ہو چکا ہے
پہلا پروگرام ۔۔۔علم الفرائض
مقررہ۔۔۔ محترمہ نسیم چاولہ
27/10/2025
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کیمپس 1 میں طالبات کی ذہنی و فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے دو روزہ تربیت گاہ کا اہتمام کیا گیا ہے
طالبہ (تجوید و تفہیم سال سوم)
یوم یکجہتی فلسطین
07/10/2025
یوم یکجہتی فلسطین
قرآن انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین کیمپس 1 کی معلمات و طالبات کا مظاہرہ فلسطین کے لیے ۔۔۔۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Address
Quran Institute For Women, Rachna Town # 2 Opposite Gulshan-e-Rehman, Allahu Road
Faisalabad
Opening Hours
| Monday | 08:15 - 17:30 |
| Tuesday | 08:15 - 17:30 |
| Wednesday | 08:15 - 17:30 |
| Thursday | 08:15 - 17:30 |
| Friday | 08:30 - 11:15 |
| Saturday | 08:15 - 17:30 |