Alhamdullilah 🌱🪴
Rasool Abad Shareef Nursery Forms
For any type of home gardening ,Grass Flowering, Indoor, Out door Ornamental ,Fruit Plants, trees , Green Net and Planters contact us 03036614626
Alhamdullilah new stoc arrived 🪴🌱
Spring sale Oder now
جو گارڈنرز پریشان رہتے ہیں کہ نرسری والے پودے کا نام انگریزی میں نہیں سمجھتے تو وہ ان تمام پودوں اور پھولوں کے نام اُردو میں نوٹ اور محفوظ کر لیں
1. Lemon Grass لیمن گراس۔۔۔ گور گیاہ، قہوہ
2. Money Plant منی پلانٹ۔۔۔ پیسہ بیل
3. Touch Me Not ٹچ می ناٹ۔۔۔ چھوئی موئی، لاجونتی
4. Wall Creeper وال کریپر۔۔۔ دیوار گِیر بیل
5. Railway Creeper qpsریلوے کریپر۔۔۔ عشق پیچاں
6. Rangoon Creeper رنگون کریپر۔۔۔ جُھمکا بیل
7. Pink Periwinkle پیری ونکل۔۔۔ سدا بہار
8. Sweet/Wild Basil سویٹ، وائلڈ باسل۔۔۔ تلسی، نیاز بو
9. Marygold میری گولڈ۔۔۔ گلِ گیندا
10. Daffodils ڈیفوڈلز۔۔۔ گلِ نرگَس
11. Rosemary روز میری۔۔۔ گلِ مہندی، اکلیلِ کوہستانی
12. Daisy ڈیزی۔۔۔ گلِ بہار
13. Jasmine جاسمین۔۔۔ چنبیلی
14. Habiscus ہابسکس۔۔۔ گل ختمی، چینی گلاب
15. Lotus qpsلوٹس۔۔۔ کنول
16. Portulaca, 9 o'clock پارچولاکا۔۔۔ گل دوپہری
17. Pansy پینسی۔۔۔ گل بنفشہ
18. Sunflower سن فلاور۔۔۔ سورج مکھی
19. Plumaria پلومیریا۔۔۔ گلچِیں، چمپا
20. Adenium ایڈینیم۔۔۔ صحرائی گلاب
21. Alyssum ایلیسم۔۔۔ گل بجری
22. Amaryllis qpsامریلس۔۔۔ گل عروسی
23. Calendula کیلنڈولا۔۔۔ گل اشرفی
24. Cocksomb کاکس کوم۔۔۔ گل کلغہ
25. Delonix Regia گل مہر
26. Centeurea سویٹ سلطان
27. Chrysanthemum گل داؤدی
28. Cornflower سنچوریا
29. Carnation گل لہمی
30. Canna qpsگل عقیق
31. Dandelion گل قاصدی
32. Tulip گل لالہ
33. Flax Flower السی
34. Gompherna گل مخمل
35. Gladiolus گلائل
36. Hollyhock گل خیرا
36. 4'o'clock گل عباسqps
37. Larakspur گل نا فرمان
38. Lady of Night رات کی رانی
40. Lupinus لوپن
41. Lilac گل یاس
42. Lilly سوسن
43. Memosa شرمیلی
44. Nasturtium نکسیر
45. Narcissi نرگس
46. Oleander کنیر
47. Orchids ثعلب مصری، اشنھ
48. Pansy گل بنفشہ
49. Petunia گل اطلس
50. Poppy گل خشخاش
51. Prince of Day دن کا رجہ
52. Rose گلابqps
53. Primrose گل کنیر
54. Sweet pea مٹر پھول
55. Saffron زعفران
56. Salvia جنگلی شہزادی
57. Straw flower گل کاغذ
58. Tuberose گل شبو
59. Vinca ونکا۔۔۔ سدابہار ، رتنجوت
60. Violet گل بنفشی
61. Water Lily واٹر لِلی۔۔۔ کنول، نیلوفر
62. Bluebell qpsجنگلی سنبل
63. Forget Me Not. گل وفا
64. Hollyhock گل خیرہ
65. Iris سوامی
66. Geranium گل شمع
67. Snowdrop گل چاندنی
68. Hyacinth سنبل کا پھول
69. Myrtle مہندی کا پودا
70. Balsam qpsگل مہندی
71. Cannabis بھنگ
72. Buttercup گل آلالہ، گل اشرف
73. Dahlia دہلیہ
74. English Ivy عشق پیچاں
75. Golden Shower املتاس
76. Pandanus کیوڑہ
77. Murraya qpsکامنی، مروا
78. Chamomile گل بابونہ
79. Crape Jasmine گل چاندنی
80. Jasminum Sambac موگرہ
81. Peacock Flower گلیتورہ، گلمور
82. Cowslip گاؤزبان
83. Althaea Rosea گل خیرہ
84. Bergera کڑی پتا
85. Balloon Vine qpsغبارہ بیل
86. Bougainvillea کاغذی پھول، سدابہار بوگن بیل
87. Ipomoea گل شکر قندی ، گل نیلوفر
88. Arabian Yasmin موتیا
89. Teak ساگوان
90. Banyan qpsبڑ کا درخت
91. Aloevera گھیگوار، کوارگندل
92. Bamboo بانس
93. Acacia کیکر
94. Pine صنوبر
95. Eucalyptus Tree سفیدہ
96. Clover W**d سہ شاخہ
97. Reed سرکنڈا، نرسل، کانا
98. Malabarnut qpsگل عروسہ
99. Hemlock دھتورا
100. Margosa نیم
03/08/2024
7 پودے جو آپ کے گھر سے آلودگی اور الرجی ختم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔۔۔🥰
1۔ اسپائیڈر پلانٹ
Spider Plant (Chlorophytum comosum)
یہ پودا formaldehyde، xylene، اور toluene جیسے آلودگی کا باعث بننے والے مادوں کو دور کرنے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ دیکھ بھال میں آسان اور بالواسطہ روشنی میں پروان چڑھتا ہے، اسے کسی بھی کمرے کی کھڑکی میں رکھا جا سکتا ہے۔qps
2 پیس للی Peace Lily (Spathiphyllum)
مولڈ سپورز اور عام انڈور ٹاکسن جیسے بینزین، فارمل ڈی ہائیڈ، اور ٹرائی کلوروتھیلین کو فلٹر کرنے میں مؤثر ہے۔ اسے کم روشنی کی ضرورت ہوتی ہے اور نسبتا کم دیکھ بھال بھی۔qps
3۔ اسنیک پلانٹ (Sansevieria trifasciata)
یہ پودا formaldehyde، xylene، toluene، اور nitrogen oxides کو فلٹر کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ بہت کم دیکھ بھال اور کم روشنی اور کبھی کبھار پانی کی کمی کو بھی برداشت کر جاتا ہے۔
4۔ انگلش آئیوی (Hedera helix)
ایئر بورن مولڈز اور فیکل مادے کے ذرات کو کم کرتا ہے۔ ٹوکریوں میں لٹکانے کے لیے یہ ایک بہترین بیل ہے۔ یہ معتدل روشنی اور باقاعدہ پانی کو پسند کرتی ہے۔
5۔ بوسٹن فرن (Nephrolepis exaltata)
یہ formaldehyde اور دیگر اندرونی فضائی آلودگیوں کو دور کرنے میں بہترین ہے۔ اسے متواتر گیلی مٹی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ باتھ روم یا کچن کے لیے موزوں ہے۔qps
6۔ ایلوویرا (Aloe barbadensis miller)
ہوا سے formaldehyde اور بینزین کو صاف کرتا ہے۔ ہوا صاف کرنے والی خصوصیات کے علاوہ، اس کے جیل میں جلد کے علاج کے لیے دواؤں کے استعمالات بھی ہیں۔
7۔ اریکا پام (Dypsis lutescens)
کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے اور آکسیجن کو لانے میں مؤثر مانا جاتا ہے۔ یہ باقاعدگی سے پانی اور برائٹ ڈائریکٹ لائٹ حاصل کرکے کمرے کی اندرونی نمی humidity کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
03/08/2024
دنیا اس حال میں ایک دن میں نہیں پہنچی ہم مسلسل ایندھن جلا رہے تھے
پاکستان میں 60 سال بعد گرم ترین سال 2024 کا گزرا ، اور جون جولائی کا ماہ ہم بھگت چکے ہیں۔ پاکستان دنیا کےان 10 ملکوں میں سر فہرست ہوگیا جہاں موسم تیزی سے اپنے تیور بدل رہا ہے اور سخت ترین گرمی پڑتی جارہی ہے۔ پچھلے 12 سالوں میں پورے پاکستان کا ٹمپریچر 4 سے پانچ ڈگری بڑھا ہے۔ کراچی میں 5سے 6ڈگری موسم بڑھا ہے۔ جسکی وجہ جنگلات کی کمی اور درختوں کی کمی ہے۔ ہمیں اپنے ملک اور خاص کر شہری علاقوں میں زیادہ شجر کاری کرنی ہے ۔
اپنے گھر اپنے دفاتر سکول اور کالجز اور دیگر خالی حصوں میں درخت اور پودے لگانے ہوں گے۔
اگر ہم نے آج درخت اور پودوں کی اہمیت کو نا سمجھا تو اب آنے والی نسل سے پہلے ہمارا ہی حال اگلے سالوں میں بدتر ہوجائے گا۔
آو اپنے کل کا سوچیں
دعا ہے اللہ ہمارے حال پر رحم کرے ہمارے گناہوں کو معاف کرے اور ہمیں شجر کاری کی توفیق عطا کرے۔۔۔۔آمین
*61 سال بعد گرم ترین اپریل اور مئی جون کا ماہ ہم پاکستان میں دیکھ رہے ہیں*
*پاکستان دنیا کےان 10 ملکوں میں سر فہرست ہے جن کا موسم تیزی سے تبدیل ہو رہا*
*پچھلے 12 سالوں میں پاکستان کا ٹمپریچر 4 ڈگری بڑھ گیا ہے جو پچھلے 50 سالوں میں 3 فیصد بڑھا تھا*
*اسکا واحد حل درخت اور پودے لگانا*
*اپنے گھر کے ہر خالی حصہ میں اپنی گلی میں اپنے محلہ میں اپنی کالونی میں سڑک کے کنارے جہاں جگہ ملے وہاں درخت اور پودے لگائیں کوشش کریں درخت اور پودے پھل دار ہوں تاکہ انسانی رزق میں اضافہ ہو*
*اس وقت انسانی زندگی کی بقاءصرف درخت اور پودے لگانے میں ہے*🌲🌲
*پاکستان میں علماء کرام ۔سیاست دان ۔سوشل ورکر اور معاشرہ کے تمام وہ طبقات کو عوام کے رول ماڈل ہیں وہ درخت اور پودے لگانے کی مہم کو پرموٹ کریں*🌲🌳
*اگر ہم نے آج درخت اور پودے کی اہمیت نہ سمجھیں تو اب اگلی نسل کی بات نہیں بلکہ اگلے سال ہی ہم سب کو اس سے زیادہ گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا*
خوشبو والے پودے جو آپ کے گھر کو مہکا سکتے ہیں، ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں:
1. **گلاب (Rose)**:
- گلاب کی مختلف اقسام خوشبو دار ہوتی ہیں اور باغیچے میں خوبصورتی بھی بڑھاتی ہیں۔
2. **موتیا (Jasmine)**:
- موتیا کی خوشبو بہت ہی دلکش اور تیز ہوتی ہے، جو رات کے وقت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
3. **رات کی رانی (Night-Blooming Jasmine)**:
- یہ پودا رات کے وقت خوشبو چھوڑتا ہے اور اس کی خوشبو بہت تیز ہوتی ہے۔
4. **چمیلی (Gardenia)**:
- چمیلی کے پودے بھی خوشبو دار ہوتے ہیں اور ان کے پھول بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔
5. **لیونڈر (Lavender)**:
- لیونڈر کی خوشبو آرام دہ ہوتی ہے اور یہ پودا بھی گھر کی خوبصورتی بڑھاتا ہے۔
6. **تلسی (Basil)**:
- تلسی کے پتے بھی خوشبو دار ہوتے ہیں اور اس کی خوشبو بہت تازہ ہوتی ہے۔
# # # پودے لگانے کی تجاویز:
- **دھوپ**: زیادہ تر خوشبو والے پودے دھوپ میں اچھی طرح بڑھتے ہیں، لہٰذا انہیں ایسی جگہ لگائیں جہاں انہیں مکمل دھوپ مل سکے۔
- **مٹی**: پودوں کے لئے اچھی معیار کی مٹی استعمال کریں اور انہیں وقتاً فوقتاً کھاد دیتے رہیں۔
- **پانی**: پودوں کو مناسب مقدار میں پانی دیں، لیکن پانی کی زیادتی نہ کریں۔
- **کٹائی**: پودوں کی کٹائی وقتاً فوقتاً کریں تاکہ وہ صحت مند رہیں اور خوبصورت دکھائی دیں۔
یہ پودے آپ کے گھر کو نہ صرف مہکائیں گے بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کریں گے۔
09/07/2024
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Faisalabad