JISR حفظ و ناظرہ کی معیاری درسگاہ
وقتا فوقتا مختصر آنلائن اسلامک کورسز

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنَ ...
24/09/2026

حضرت اوس بن اوس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:

إِنَّ مِنْ أَفْضَلِ أَيَّامِكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَأَكْثِرُوا عَلَيَّ مِنَ الصَّلَاةِ فِيهِ، فَإِنَّ صَلَاتَكُمْ مَعْرُوضَةٌ عَلَيَّ

"تمہارے بہترین دنوں میں سے ایک جمعہ کا دن ہے، پس اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو، کیونکہ تمہارا درود میرے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔"

سنن ابی داؤد: 1047

#جمعہ #اسلام

حضرت عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:وَإِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ أَ...
23/09/2026

حضرت عیاض بن حمار رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:

وَإِنَّ اللَّهَ أَوْحَى إِلَيَّ أَنْ تَوَاضَعُوا حَتَّى لَا يَفْخَرَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ، وَلَا يَبْغِيَ أَحَدٌ عَلَى أَحَدٍ

اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی فرمائی کہ تم لوگ تواضع اختیار کرو، یہاں تک کہ کوئی شخص دوسرے پر فخر نہ کرے اور نہ کوئی کسی پر زیادتی کرے۔

صحیح مسلم: 2865

#تواضع #عاجزی #اخلاق ﷺ #اسلام

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ، وَإِذَا اشْتَرَى، وَإِذَا اق...
22/09/2026

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:

رَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا سَمْحًا إِذَا بَاعَ، وَإِذَا اشْتَرَى، وَإِذَا اقْتَضَى

اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو بیچتے وقت، خریدتے وقت اور اپنا حق مانگتے وقت نرمی اختیار کرے۔

صحیح البخاری: 2076

#حدیث ﷺ #نرمی #اسلام #سنت #تجارت

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا ...
21/09/2026

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مِنْ حُسْنِ إِسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ

آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ فضول اور غیر متعلقہ چیزوں کو چھوڑ دے۔

جامع الترمذی: 2317

#اسلام

حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ...
20/09/2026

حضرت ابو ذرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

لَا تَحْقِرَنَّ مِنَ الْمَعْرُوفِ شَيْئًا، وَلَوْ أَنْ تَلْقَى أَخَاكَ بِوَجْهٍ طَلْقٍ

نیکی کے کسی کام کو حقیر نہ سمجھو، خواہ یہ ہو کہ تم اپنے بھائی سے کشادہ پیشانی کے ساتھ ملو۔

صحیح مسلم: 2626

#نیکی

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَ...
19/09/2026

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا:

مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلْيَقُلْ خَيْرًا أَوْ لِيَصْمُتْ

جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔

صحیح البخاری:6018

#خاموشی #اسلام

19/09/2026
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ  سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ، إِنَّ...
18/09/2026

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

لَيْسَ الشَّدِيدُ بِالصُّرَعَةِ، إِنَّمَا الشَّدِيدُ الَّذِي يَمْلِكُ نَفْسَهُ عِنْدَ الْغَضَب

طاقتور وہ نہیں جو کشتی میں دوسرے کو پچھاڑ دے، بلکہ طاقتور وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو رکھے۔

صحیح البخاری: 6114

#احادیث #غصہ #صبر #اسلام

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:إِنِّي لَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي، فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً ع...
16/09/2026

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

إِنِّي لَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي، فَأَجِدُ التَّمْرَةَ سَاقِطَةً عَلَى فِرَاشِي، فَأَرْفَعُهَا لِآكُلَهَا، ثُمَّ أَخْشَى أَنْ تَكُونَ صَدَقَةً فَأُلْقِيهَا

"میں اپنے گھر واپس آتا ہوں تو اپنے بستر پر گری ہوئی کھجور پاتا ہوں، اسے کھانے کے لیے اٹھاتا ہوں، پھر مجھے اندیشہ ہوتا ہے کہ کہیں یہ صدقے کی نہ ہو، تو میں اسے چھوڑ دیتا ہوں۔"

صحیح البخاری: 2431

ﷺ ﷺ ﷺ
ﷺ ﷺ

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:إِنَّ الرِّفْقَ لَا يَكُونُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ، وَلَا يُنْزَعُ م...
15/09/2026

حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

إِنَّ الرِّفْقَ لَا يَكُونُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ، وَلَا يُنْزَعُ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ

بے شک نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے اسے خوبصورت بنا دیتی ہے، اور جس چیز سے نرمی نکال لی جائے اسے عیب دار بنا دیتی ہے۔

صحیح مسلم:2594

ﷺ #نرمی ﷺ
ﷺ ٰ ﷺ

Address

Muhammadia Colony
Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JISR posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category