26/09/2024
UAF 28th Convocation Date Announced
University Of Agriculture Faisalabad is The Largest Institue In Asia and Mother University In Agriculture Sciences In ASIA.
26/09/2024
UAF 28th Convocation Date Announced
18/09/2024
ملازمت کے مواقع
لو جی کاں ماریا گیا 😂
اس پوسٹ کا یونیورسٹی کی موجودہ صورت حال سی کوئی تعلق نہیں
07/02/2023
ھور کج ساڈے لائقِ 😇
رانا صاحب نے بھی سوچا ھوگا کہ گڑ میلے لگا کر طلباء کا دھیان پونڈی کی جانب گامزن کیا جائے تاکہ طلباء اپنے حق کے لیے کھڑے ھونے کی بجائے آنکھیں ٹھندی کرنے پونہچیں۔
لیکن صاحب یہ بھول گے پاکستانی قوم کا ایمان اتنا کمزور بھی نہیں کہ آپکے فحاشی اور عریانی کے منصوبے کو کامیاب کروادیں۔
صاحب طلباء کو یہ بتانا چاہتے تھے کہ اگر ھم آپ سے ناجائز فیسیں بٹورتے ہیں تو ان کو خرچ آپکو محضوظ کرنے پر لگاتے ہیں تاکہ آپ اپنے حق کو بھول کر جنسی بے راہ روی کی طرف گامزن ھو۔
اب دیکھ ہی لیا ھوگا رانا صاحب آپ نے بھی اور آپکے حواریوں نے بھی کہ آپکے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود طلباء کی کثیر تعداد نے کیسے آپکو دھول چٹائی ۔ جسکانی صاحب نے ہال وارڈن کی کرسی کا استعمال کرتے ھوئے کیسے پورے طریقے سے نمک ہلالی کرتے نوٹس پر نوٹس جاری کیے۔ سدھر جائیں وقت ھمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا یہ فرعون کی بادشاہی سدا نہیں رہنے والی۔
06/02/2023
سلام ھے جوانوں آپ کی عظمت کو مشکلات کے باوجود آپ کی ثابت قدمی نے انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔وقت کا فرعون بلآخر اپنے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ناکام ھوگیا۔تاریخ آپ لوگوں کی جرات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔خدا ظلم کے خلاف آپ کے علم کو ھمیشہ سربلند رکھے۔
ہر دور میں طلباء کو کسی نہ کسی فرعون کا سامنا رہا ھے مگر کامیاب ھمیشہ موسیٰ والے ہی ھوتے ہیں۔
اور میں خراج تحسین پیش کرنا چاہوں گا ان لال پٹے والے چاپلوس حضرات کو کہ آپ فرعون کی خوشامد میں اس طرح گرے ہیں کہ شاید آپکو استاد کہنا بھی لفظ استاد کی تذلیل ھے۔ آپ کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود طلباء اپنے حق پر ڈٹے رہے ۔۔گزارش ھے چار دن کی زندگی ھے فرعون کی چاپلوسی چھوڑ کر طلباء کا ساتھ دیں کیونکہ ان کی فیس کے پیسوں پر آپ پلتے ہیں۔
ھم ان تمام طلباء کے شکر گزار ہیں جنہوں نے حق کی لڑائی میں ھمارا ساتھ دیا۔اور تمام میڈیا ایجنسیوں کے جو ھماری آواز بنے۔
06/02/2023
آج یونیورسٹی میں گیٹ اور گوبندپورہ گیٹ(جی پی) بند کرکے طلباء نے جو تاریخ رقم کی ھے اس کی مثال نہیں ملتی۔سلام ھے ان مرد کے بچوں کو جو پچھلے کئ روز سے انتظامیہ کی دھمکیوں کے باوجود ڈٹے ھوئے ہیں تاریخ آپ لوگوں کی کاوش کو ھمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھے گی۔
اب بھی وقت ہجیڑے بنے کی بچائے اپنے بھائیوں کا ساتھ دیں اور جلد از جلد مین گیٹ اور جی پی گیٹ پر پہنچیں ۔
ہاسٹلوں کے کمروں سے باہر نکلیں یہی وقت ھے ثابت کریں ھم قوم کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
جس طرح آپ نے فیس کم ھونے کا انتظار ہاسٹل روم یا گھروں میں بیٹھ کر کیا ھے اگر اسی جذبہ سے احتجاج میں شریک ھوتے تو آج جامعہ کی اسی ظالم انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیتے۔۔۔۔۔۔
لیکن ھم بحیثیت قوم مردہ ھوچکے ہیں ھم نے ھمیشہ اجتماعی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی ھے۔شاید اسی لیے آج ھم اس جگہ پر پہونچے ہیں۔ فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ پر جس طرح ھم نے رش بینکوں کے باہر ڈالا اگر اسی طرح ھم وائس چانسلر اور انتظامیہ کا گھیراؤ کرتے تو کوئی ایسی طاقت نہیں جو آپ کو آپکا حق دلانے سے روک سکتی۔
سلام ہے ان مرد کے بچوں کو جنہوں نے نتائج کی پرواہ کیے بغیر آپ کے حق کے لیے ڈٹ گے اور ابھی تک ڈٹے ھوئے ہیں۔ابھی بھی وقت ھے نکلیں یہ آپ کی لڑائی ھے جب تک آپ نہیں سمجھیں گے یہ لوگ اسی طرح آپ کا استحصال کرتے رہیں گے۔۔اگر آپ آج دب گے تو صدیاں لگ جائیں گی پھر سے اٹھنے کے لیے
اب نہیں تو کب یہ آجری موقع ھے ثابت کر دیں کہ جب طلباء اپنے حق کے لیے اکٹھے ھوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں اپنا حق لینے سے روک نہیں سکتی
انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے,
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات.
تقدیر کے قاضی کا یہ فتوی ہے ازل سے,
ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات
6 فروری بروز پیر صبح 9 بجے زیرو پوائنٹ
تاریخ آپ کو یاد رکھے گی
انقلابی کونسل جامعہ زرعیہ فیصل آباد
Islami Jamiat -e- Talaba UAF
Anjuman Talba-E-Islaam_ATI UAF
Gujjar Students Organization-UAF
Jatt Student Association-UAF
31/01/2023
شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ھے ان ہزاروں طلباء کے لئے جن کے حق کی لڑائی سینکڑوں طلباء لڑ رہے ہیں۔اگر آپ آج نہیں نکلیں گے تو کل آپ کی آنے والی نسلیں بھی اپنے حقوقِ سلب ھونے پر بولیں گی۔ظلم سہنا آپ کی عادت بن چکا اور اگر اب 25 فیصد اضافے پر آواز نہیں اٹھائیں تو کل یہی ظالم 50 فیصد اضافے کرنے پر بھی نہیں گھبرائیں گے۔
آپ کو اس ظلم کے خلاف اٹھنا ھوگا اور ظالم کو منہ توڑ جواب دینا ھوگا۔
31/01/2023
طلباء کو ہراساں کرنے کے لیے جامعہ میں پولیس فورس تعینات کرنا انتہائی شرم ناک ھے ۔کیا آپ طلباء کو احتجاج کے آئینی حق سے بھی محروم کرنا چاہتے ہیں۔جامعہ کو سب جیل بنایا ھوا اتنی تعداد میں پولیس نفری آپ کی بوکھلاہٹ کو واضح کررہی ھے۔ آپ نے طلباء کو ڈانڈے مارنے کا شوق بھی پورا کرلیا اگر کوئی کسر رہ گئ ھو تو وہ بھی نکال لیں۔ اگر آپ اپنی فرعونیت پر ڈٹے ھوئے تو طلبا بھی اپنے آئینی حق کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑئیں گے۔ظلم کا دور بہت دن نہیں رہنے والا ان اندھیروں کا جگر چیر کر نور آئے گا۔
اسی اثناء میں پنجاب حکومت اور پنچاب پولیس سے بھی درخواست کرنا چاہتے ہیں کہ آپ نے ادارے میں پولیس بھیج کر کس نیک مقصد کی تکمیل کر رہے ہیں۔ہوش کے ناخن لیں آپ ان طلبا کو دہشت گرد سمجھتے ہیں جو جامعہ میں جگہ جگہ بیریئر رکھ کر تعینات کیے ہیں۔
Punjab Police Pakistan
Muhammad Baligh Ur Rehman
31/01/2023
یہ صاحب ان کون نہیں جانتا اینٹومالوجی ڈپارٹمنٹ کے چشم و چراغ جناب جلال عارف کیسے ڈھٹائی سے اپنے والد کے فیصلے کا دفاع کررہے ۔سیدھا کیوں نہیں کہتے کہ بادشاہ سلامت رنگین مزاج ہیں۔جامعہ میں تعلیم کو نہیں عریانی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
شرم سے ڈوب مرنا چاہیے آپکو ایسی باتیں کرتے ھوئے چاپلوسی چھوڑ دیجیے اب بھی وقت ھے یہ فرعون سدا نہیں رہنے والا۔۔۔۔
31/01/2023
وہ سوالات جن کا جواب رانا صاحب کے دس سال کے طویل عرصہ بادشاہت میں کبھی نہ مل سکا، نہ کبھی کسی نے جرات کی،
لیکن آج کا سٹوڈنٹ پوچھتا بھی ہے اور بولتا بھی ہے!
رانا صاحب ان پیسوں کا حساب دو!!!