23/09/2026
میں نے Sapphire کی سیل سے دو ابایا سیٹس آرڈر کیے تھے۔ پارسل ملا تو اس میں صرف ابائے موجود تھے، جبکہ دونوں کے اسکارف شامل نہیں تھے۔
میں نے کسٹمر سروس سے رابطہ کرکے بالکل سادہ درخواست کی کہ جو اسکارف میرے اصل آرڈر کا حصہ تھے، وہ مجھے بھیج دیے جائیں کیونکہ میں نے مکمل سیٹس کی ادائیگی کی تھی۔
لیکن مجھے جو حل دیا گیا وہ مزید حیران کن تھا: کہا گیا کہ 20,000 روپے کی مزید شاپنگ کریں اور 10٪ ڈسکاؤنٹ حاصل کریں۔ 🤦🏻♀️
میرا سوال ہے کہ میں مزید 20,000 روپے کی خریداری کیوں کروں؟ مجھے کوئی نئی چیز نہیں چاہیے۔ مجھے صرف وہ اسکارف چاہیے جو میرے آرڈر کے ساتھ ملنے چاہیے تھے۔
بعد میں کہا گیا کہ آؤٹ لیٹ جا کر آرٹیکل تبدیل کروا لیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ جس آرٹیکل کا تبادلہ کرنا ہے، وہ اب آؤٹ لیٹ پر دستیاب ہی نہیں۔ اوپر سے سیل بھی ختم ہو چکی ہے، لہٰذا نیا ابایا لینے کی صورت میں ممکن ہے اضافی رقم ادا کرنا پڑے۔
یعنی برانڈ کی غلطی کی وجہ سے کسٹمر کو:
• آؤٹ لیٹ کے چکر لگانے پڑیں
• اپنا پسندیدہ آرٹیکل تبدیل کرنا پڑے
• سیل ختم ہونے کی وجہ سے اضافی رقم ادا کرنا پڑے
• یا پھر 20,000 روپے کی مزید خریداری کرنا پڑے
یہ کس قسم کا حل ہے؟
اگر غلطی Sapphire کی طرف سے ہوئی ہے تو اس کا بوجھ کسٹمر پر کیوں ڈالا جا رہا ہے؟
مجھے نہ 10٪ ڈسکاؤنٹ چاہیے، نہ کوئی نئی خریداری کرنی ہے اور نہ ہی دوسرا ابایا چاہیے۔
مجھے صرف وہ اسکارف چاہیے جو میرے اصل آرڈر میں شامل تھے لیکن پارسل میں موجود نہیں تھے۔
اتنے بڑے برانڈ سے اس طرح کی کسٹمر سروس کی توقع نہیں تھی۔ کم از کم اپنی غلطی کو تسلیم کرکے کسٹمر کو ایک سیدھا اور مناسب حل تو دیا جانا چاہیے۔
واقعی انتہائی مایوس کن اور عجیب کسٹمر سروس ہے۔