30/06/2026
کل کسی نے پوسٹ کی تھی کہ:
*"میری بچی میٹرک کے بعد فارغ ہے، اسے کون سا سکل سیکھنا چاہیے؟"*
کافی لوگوں نے کہا اے آئی سکھائیں۔بات بالکل ٹھیک ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اے آئی سیکھنا ہے کیا؟
اے آئی صرف کوئی ایپ چلانے کا نام نہیں اے آئی بھی تب جادو بنتا ہے جب بچے کو صحیح سوال پوچھنا آ جائے، یعنی اسے ہدایات دینا آ جائے
اور پرامپٹ کیسے اچھا آئے گا؟
جب بچے کی سوچ واضح ہو۔
جب اسے لکھنا آتا ہو۔
جب اسے مسئلہ سمجھنا آتا ہو۔
جب اسے اپنی بات ترتیب سے بیان کرنی آتی ہو۔
جب اسے یہ پتا ہو کہ اسے چاہیے کیا۔
اسی لیے میٹرک کے بعد بچوں کو صرف ایک سکل نہیں، بلکہ ایسی skills سکھانی چاہئیں جو ان کی سوچ، اعتماد اور practical life کو بہتر بنائیں۔
English communication
Basic computer skills
AI tools and prompt writing
Canva یا graphic designing
Content writing
Public speaking
Financial literacy
Cooking, baking, stitching یا کوئی practical skill
Self-management اور time management
لیکن سب سے اہم سکل ہے خود سیکھنے کی عادت
یعنی
Independent learner بننا۔
۔
کیونکہ جو بچہ سیکھنا سیکھ جائے، وہ AI بھی سیکھ لے گا، business بھی، freelancing بھی، اور زندگی میں آنے والی نئی technologies بھی۔
بچوں کو صرف مصروف نہ رکھیں، انہیں explore کرنے دیں۔
شاید وہ اسی دوران اپنی direction ڈھونڈ لیں۔
آپ کے خیال میں میٹرک کے بعد بچوں کو کون سا skill ضرور سیکھنا چاہیے؟
سر مظہر نعمانی