نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ

نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ

Share

Everything is about Quran and Sunnah

09/10/2024
09/10/2024

اس تصویر میں ساری پلیٹیں الٹی ہیں لیکن چند ایک سیدھی۔ جیسے ہی آپ کو سیدھی پلیٹ نظر آئے گی ویسے ہی سب کی سب پلیٹ سیدھی ہو جائیں گی۔
زندگی میں بھی اسی طرح ہوتا ہے جب ہماری سوچ مثبت ہونے لگتی ہے تو ہمیں ہر چیز مثبت لگنے لگتی ہے

09/10/2024

احساس کی قِیمتیں نہیں ہُوا کرتیں
نہ ہی یہ بازاروں میں بِکتا ہیں
بلکہ یہ محسوس ہوتا
صرف انہیں! *جو آنکھیں نم*
اور *دل نرم رکھتے ہیں*

نرم مٹی میں ہی پودا پروان چڑھتا ھے
پتھریلی زمینوں کے مقدر میں جھاڑیاں اگتی ہے

09/10/2024

والدین کا گھر!
خلیل جبران کی انگریزی نظم کا اردو ترجمہ

صرف یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ جب جی چاہے
بغیر کسی دعوت کے جا سکتے ہیں

یہی وہ گھر ہے
جہاں آپ دروازے میں چابی لگا کر
براہِ راست گھر میں داخل ہو سکتے ہیں


یہ وہ گھر ہے
کہ جہاں محبت بھری نگاہیں
اس وقت تک دروازے پر لگے رہتی ہیں
جب تک آپ نظر نہ آ جائیں


یہ وہ گھر ہے
جو آپ کو آپ کی بچپن کی بے فکری
اور خوشیوں کے دن یاد دلاتا ہے


یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ کی موجودگی
اور ماں باپ کے چہرے پر محبت کی نظر ڈالنا باعثِ برکت ہے اور ان سے گفتگو کرنا اعزاز کی بات ہے۔


یہ وہ گھر ہے
جہاں آپ نا جائیں تو
اس گھر کے مکینوں ک دل مرجھا جاتے ہیں۔


یہ وہ گھر ہے
جہاں ماں باپ ک صورت میں
دو شمعیں جلی رہتی ہیں
تاکہ آپکی دنیا کو روشنی سے جگمائیں
اور آپ کی زندگی کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھر دیں


یہی ہے وہ گھر
جہاں کا دسترخواں خالص محبتوں سے بھر پور اور ہر قسم کی منافقت سے پاک ہے


یہ وہ گھر ہے
کہ اگر یہاں کھانے کا وقت ہو جائے
اور آپ کچھ نہ کھائیں
تو اس گھر کے مکینوں کے دل ٹوٹ جاتے ہیں
اور وہ ناراض ہو جاتے ہیں۔


یہ وہ گھر ہے جہاں
آپ کو ہر قسم کی خوشیاں
اور قہقہے میسر ہیں

آہ ہ ہ ہ۔۔۔ لوگو
ان گھروں کی اہمیت کو پہچانیں
قبل اس کے کہ بہت دیر ہوجائے

وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں
جن کے پاس والدین کے گھر ہیں۔

الله رب العزت سے دعاہے ہمیں والدین کی قدر کرنے کی توفیق عطافرماہیں-
آمین یارب العالمین۰

30/09/2024

یہ آرزو ہے کہ اپنے آقا کو
دھڑکنوں کا سلام لکھوں
نظر سے شبنم کے موتی لے کر
میں ان کے قدموں کے نام لکھوں

میں اک ادنی سا امتی ھوں
میں کیسے ان کامقام لکھوں
خدا سے الفاظ سحر عطا ھوں
تو میں ان کا کلام لکھوں

پتہ نہیں کہ یہ میری عقیدت
یا ان سے نسبت کا سلسلہ ہے
که روضہ جب تک نہ دیکھ پاؤں
بہشت کو نا تمام لکھوں

*جَزَى اللّٰهُ عَنَّا مُحَمَّدًا ﷺ مَّا هُوَ أَهْلُه*📿

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


11
Faisalabad
38000