Kulliah Darul Quran Wal Hadith

Kulliah Darul Quran Wal Hadith

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kulliah Darul Quran Wal Hadith, College & University, 433-Jinnah Colony, Gulbarg Road, Faisalabad.

✦ Official page. ✦
اقدار اسلاف کا داعی و علمبردار
علوم اسلامیہ کا عظیم و قدیم ادارہ
کتاب و سنت کی خدمت کے میدان میں صدی بھر سے پیش پیش
مدینہ یونیورسٹی، جامعہ ام القرٰی مکہ اور دیگر سعودی جامعات سے الحاق شدہ

13/08/2026

Friday, 14 August 2026

امن و عافیت : ایک عظیم نعمت

عَنْ سَلَمَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مِحْصَنٍ الْخَطْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، وَكَانَتْ لَهُ صُحْبَةٌ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ: ’مَنْ أَصْبَحَ مِنْكُمْ آمِنًا فِي سِرْبِهِ، مُعَافًى فِي جَسَدِهِ، عِنْدَهُ قُوتُ يَوْمِهِ، فَكَأَنَّمَا حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا‘

” تم میں سے جس نے بھی صبح کی اس حال میں کہ وہ اپنے گھر یا قوم میں امن سے ہو اور جسمانی لحاظ سے بالکل تندرست ہو اور دن بھر کی روزی اس کے پاس موجود ہو تو گویا اس کے لیے پوری دنیا سمیٹ دی گئی۔“

(سنن ترمذي: 2346/حسن)

Photos from Kulliah Darul Quran Wal Hadith 's post 13/08/2026

آل کلیہ تقریری مقابلہ 🇵🇰
━━━━━━━━━━
✧ الحمدللہ! کلیہ دارالقرآن والحدیث میں طلبہ کی علمی، فکری اور خطیبانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے مختلف علمی و تربیتی سرگرمیوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہتا ہے۔
✧ اسی سلسلے کی ایک خوب صورت کڑی کے طور پر آج یومِ آزادیِ پاکستان کی مناسبت سے کلیہ میں طلبہ کے مابین ایک پُروقار تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
✧ مقابلے میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور ملکی محبت، پاکستان کی نظریاتی اساس اور وطنِ عزیز کی ترقی و استحکام میں درپیش مسائل جیسے اہم موضوعات پر مؤثر اور پُرجوش تقاریر پیش کیں۔ طلبہ کی شاندار تیاری، پُراعتماد اندازِ بیان اور فکر انگیز گفتگو نے پروگرام کو مزید یادگار بنا دیا۔
✧ اس موقع پر کلیہ کے معزز اساتذہ کرام بھی موجود رہے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ ایسے علمی و تقریری مقابلے نہ صرف طلبہ کے اندر اظہارِ خیال اور خود اعتمادی کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں بلکہ ان میں حب الوطنی، احساسِ ذمہ داری اور مثبت کردار ادا کرنے کا جذبہ بھی پروان چڑھاتے ہیں۔
✧ اللہ تعالیٰ کلیہ دارالقرآن والحدیث کو علم و عمل، تربیت و کردار اور وطن و ملت کی خدمت کا یہ سفر مزید قوت و برکت کے ساتھ جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
━━━━━━━━━━━━━━━
✦ زیر سرپرستی ✦
مدیر الکلیہ، الشیخ انس مدنی صاحب حفظہ اللہ

13/08/2026

🎙️ پیغامِ پاکستان کانفرنس | خصوصی خطاب

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد، جناب سہیل اختر سکھیرا کی بطور مہمانِ خصوصی پیغامِ پاکستان کانفرنس میں خصوصی شرکت اور فکر انگیز خطاب۔

اپنے خطاب میں انہوں نے ملکی استحکام، امن و امان، قومی یکجہتی، رواداری اور معاشرتی ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور نوجوان نسل کو مثبت کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

📍 مقام: کلیہ دارالقرآن والحدیث، فیصل آباد
📅 تاریخ: 6 اگست 2026ء
🎥 پیشِ خدمت ہے: جناب سہیل اختر سکھیرا کے خصوصی خطاب کی مکمل ویڈیو۔

🇵🇰 پیغامِ پاکستان — امن، اتحاد اور استحکامِ وطن کا عزم

#امن #اتحاد #پاکستان

12/08/2026

Thursday, 13 August 2026

حسنِ سلوک میں ماں کا مقام

عَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قُلْتُ‏:‏ يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ أَبَرُّ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ’أُمَّكَ‘، قُلْتُ‏:‏ مَنْ أَبَرُّ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ’أُمَّكَ‘، قُلْتُ‏:‏ مَنْ أَبَرُّ‏؟‏ قَالَ‏:’أُمَّكَ‘، قُلْتُ‏:‏ مَنْ أَبَرُّ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ’أَبَاكَ، ثُمَّ الأَقْرَبَ فَالأَقْرَبَ‏‘

” میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں کس سے حسنِ سلوک کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: (پھر) کس سے حسنِ سلوک کروں؟ آپﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے حسنِ سلوک کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے کہا: پھر کس سے حسنِ سلوک کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے باپ سے، پھر اس کے بعد جو تیرا زیادہ قریبی رشتہ دار ہو، پھر جو اس کے بعد زیادہ قریبی ہو۔“

(الادب المفرد: 03/حسن)

Photos from Al Ehsaan TV's post 12/08/2026
11/08/2026

Wednesday, 12 August 2026

اللہ کو سب سے محبوب اعمال

أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يَقُولُ‏:‏ حَدَّثَنَا صَاحِبُ هَذِهِ الدَّارِ، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى دَارِ عَبْدِ اللهِ قَالَ‏:‏ سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ:
أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ‏؟‏ قَالَ‏: ’‏ الصَّلاَةُ عَلَى وَقْتِهَا‘، قُلْتُ‏:‏ ثُمَّ أَيٌّ‏؟‏ قَالَ‏:‏ ’ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ‘، قُلْتُ‏:‏ ثُمَّ أَيٌّ‏؟‏ قَالَ‏:’‏ ثُمَّ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ‘ قَالَ‏:‏ حَدَّثَنِي بِهِنَّ، وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي‏.‏

” میں نے رسول اللہﷺسے پوچھا: اے اللہ کے رسول! کون سا عمل اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے؟ آپ ﷺنے فرمایا: ”نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا۔“ میں نے کہا: اس کے بعد کون سا؟ آپﷺنے فرمایا: ”پھر والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا۔“ میں نے کہا: اس کے بعد کون سا؟ آپ ﷺنے فرمایا: ”پھر اللہ کے راستے میں جہاد کرنا۔“ سیدنا ابن مسعود tفرماتے ہیں: میں نے انہی سوالوں پر اکتفا کیا، اگر میں مزید درخواست کرتا تو آپ ﷺ مزید چیزیں بتا دیتے۔“

(الادب المفرد: 01/صحيح)

11/08/2026

📖 پیغامِ پاکستان کانفرنس 2026ء

کلیہ دارالقرآن والحدیث میں 6 اگست 2026ء، بروز جمعرات منعقد ہونے والی پیغامِ پاکستان کانفرنس میں محترم صبغة اللّٰه سرفراز صاحب نے نہایت پُروقار انداز میں عربی زبان میں خطاب فرمایا۔

ان کی پُراثر عربی تقریر نے کانفرنس کی علمی و فکری فضا کو مزید بامقصد اور مؤثر بنا دیا۔

🎙️ عربی خطاب: صبغة اللّٰه سرفراز
📅 تاریخ: 6 اگست 2026ء، بروز جمعرات
📍 مقام: کلیه دارالقرآن والحدیث

11/08/2026

📖 تلاوتِ کلامِ پاک

پیغامِ پاکستان کانفرنس کے موقع پر
قاری زاہد صاحب کی پُرسوز اور دلنشیں تلاوتِ کلامِ پاک۔

قرآنِ مجید کی تلاوت سے کانفرنس کا بابرکت آغاز۔ 🤍

📍 کلیہ دارالقرآن والحدیث، فیصل آباد
📅 6 اگست 2026ء

11/08/2026

🇵🇰 پیغامِ پاکستان کانفرنس

📍 کلیہ دارالقرآن والحدیث، فیصل آباد
📅 6 اگست 2026ء

پیغامِ پاکستان کانفرنس کے موقع پر ارشد جٹ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب نے خصوصی خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے پیغامِ پاکستان، قومی یکجہتی، امن و استحکام اور ملکی سلامتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

🎙️ مکمل خطاب ملاحظہ فرمائیں۔

Ch. Arshad Jatt Sb
Pegham-e-Pakistan Conference 2026
Kulliah Darul-Quran Wal-Hadith


10/08/2026

Tuesday, 11 August 2026

دنیا اس قدر حقیر ہے !

وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِجَدْيٍ أَسَكَّ مَيِّتٍ. قَالَ: «أَيُّكُمْ يُحِبُّ أَنَّ هَذَا لَهُ بِدِرْهَمٍ؟» فَقَالُوا: مَا نحبُّ أَنه لنا بشيء قال: «فَوَاللَّهِ لَلدُّنْيَا أَهْوَنُ عَلَى اللَّهِ مِنْ هَذَا عَلَيْكُم» . رَوَاهُ مُسلم

حضرت جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بکری کے ایک چھوٹے کانوں والے مردار بچے کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تم میں سے کون اسے ایک درہم میں لینا پسند کرے گا ؟‘‘ صحابہ ؓ نے عرض کیا : ہم تو اسے کسی معمولی چیز کے بدلے میں لینا بھی پسند نہیں کرتے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کی قسم ! اللہ کے نزدیک دنیا اس سے بھی زیادہ حقیر ہے جتنا یہ (بکری کا مردہ بچہ) تمہارے نزدیک حقیر ہے ۔‘‘

رواہ مسلم

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


433-Jinnah Colony, Gulbarg Road
Faisalabad

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:45
Tuesday 08:30 - 14:45
Wednesday 08:30 - 14:45
Thursday 08:30 - 13:30
Saturday 08:30 - 14:45
Sunday 08:30 - 14:45