17/06/2021
عَنْ مَحْمُوْدِ بْنِ لَبِیْدٍ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَال : اِثْنَتَانِ یَکْرَہُھُمَا ابْنُ آدَمَ، اَلْمَوْتُ، وَالْمَوْتُ خَیْرٌ لِلْمُؤْمِنِ مِنَ الْفِتْنَۃِ، وَیَکْرَہُ قِلَّۃَ الْمَالِ، وَقِلَّۃُ الْمَالِ اَقَلُّ لِلْحِسَابِ۔
سیدنا محمو د بن لبید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دو چیزیں ہیں، ابن آدم تو ان کو ناپسند کرتا ہے لیکن حقیقت میں وہ دونوں اس کے لیے بہتر ہیں۔ ایک موت ہے ، اور موت مؤمن کے لیے فتنے سے بہتر ہے۔ اور دوسری قلتِ مال ہے حالانکہ قلت ِ مال کی وجہ سے حساب قلیل ہوتا ہے۔
(حدیث الصحیح مسند احمد 9306)