22/07/2026
📜 تعارف و تدریسی سفر
اقراء عزیز
(معلمہ قرآن و علومِ اسلامیہ)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
"اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا، تو ہے کوئی نصحیت حاصل کرنے والا؟" (القرآن الکریم)
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں ایک آن لائن قرآن اور علومِ اسلامیہ کی معلمہ(Teacher) ہوں۔ ذیل میں میرا تعلیمی اور تدریسی سفر پیشِ خدمت ہے 🎓 تعلیمی پس منظر اور حفظِ قرآن
📖 حفظِ قرآن کریم:
2003ء میں، محض 10 سال کی عمر میں اپنے چچا جان قاری Abdul Rehman کے پاس حفظِ قرآن کا آغاز کیا اور اللہ کے فضل و کرم سے صرف 1 سال کے قلیل عرصے میں حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔
🕌 درسِ نظامی (عالمہ کورس):
حفظ کی دہرائی اور مڈل کے بعد، تنظیم المدارس کے تحت "منہاج القرآن اسلامک اکیڈمی" سے درسِ نظامی میں داخلہ لیا۔ نصاب کے دورانیے میں تبدیلی کی وجہ سے 6 سال کے عرصے میں درسِ نظامی مکمل کیا۔
📚 عصری تعلیم:۔
دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رہا اور ایف اے کا امتحان فیصل آباد بورڈ اور بی اے کا امتحان پنجاب یونیورسٹی سے پاس کیا۔
🏫 عملی تدریسی سفر (آن سائیٹ)
درسِ نظامی کی تکمیل کے فوراً بعد، صرف 19 سال کی عمر سے اللہ کی توفیق سے عملی تدریس کا آغاز کیا:
🏢 جامعہ دعوتِ اسلامی (فیصل آباد):
دعوتِ اسلامی کے جامعہ میں بطور معلمہ (Teacher) 8 سال تک درسِ نظامی پڑھانے کا شرف حاصل ہوا۔
📑 اضافی خدمات:۔
تدریس کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی میں ہی "مفتشہ" (Examiner) اور "مجلس معاونتِ تدریس" (Pakistan Level Teacher's Trainer) کی اہم ذمہ داریوں کی انجام دہی کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ الحمد للہ علی احسانہ
🤲 فی سبیل اللہ خدمات:
اسی دوران اپنے گھر پر بلا معاوضہ 50 سے 60 بچوں کو ناظرہ قرآن کریم کی تعلیم دینے کا مبارک سلسلہ جاری رہا۔
💻 آن لائن تدریس کا آغاز :۔
شادی کے بعد شہر تبدیل ہونے کے باعث بالمشافہ تدریس(face to face) چھوڑنی پڑی، لیکن تدریس سے قلبی لگاؤ کی وجہ سے آن لائن تعلیم و تعلم کا راستہ اختیار کیا۔
2021ء کے شروع میں بیرونِ ملک محض 2 طلباء سے اس سفر کا آغاز ہوا۔
📈 موجودہ صورتِ حال :۔
الحمد للہ! اس وقت بیرونِ ملک سے 6 سے 7 اور پاکستان سے 4 سے 5 طلباء و طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔
🤝 طلباء کا اعتماد:۔
یہ تمام طلباء و طالبات کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بجائے ذاتی تعلقات اور سابقہ 8 سالہ تدریسی معیار پر اعتماد کی بنیاد پر جڑے ہیں۔
📖 پڑھائے جانے والے مضامین:
🔹 ناظرہ قرآن کریم (بمع تجوید)🔹 حفظِ قرآن کریم🔹 تجوید و قواعد
🔹 عربی گرامر🔹 ترجمہ و تفسیر
📲 سوشل میڈیا اور رابطہ
🌐 فیس بک پیج:
🎥 سرگرمیاں: تدریسی اورگھریلومصروفیات کے سبب بہت ایکٹیوپیج تونہیں مگروقتا فوقتاً پیج پر طلبہ و طالبات کی تلاوت کی خوبصورت جھلکیاں شیئر کی جاتی ہیں۔
💰 فیس:۔ اندرون و بیرونِ ملک تمام طلباء و طالبات کے لیے انتہائی مناسب فیس۔
📞 رابطہ: مزید تفصیلات اور داخلے کے لیے ہمارے پیج کا وزٹ کریں یا وہاں دیے گئے WhatsApp نمبر پر رابطہ فرمائیں۔
⚠️ اہم التماس:۔
برائے مہربانی صرف وہی حضرات و خواتین رابطہ فرمائیں جو سنجیدگی کے ساتھ دینِ اسلام کے کسی بھی شعبے کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
🤲 دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب سے راضی ہو، اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے اور اسے ہم سب کے لیے ذریعۂ نجات بنائے۔ آمین!