16/09/2025
آج کل وطن عزیز میں نئی ویکسین کا شور ہے، جو 9 سے 14 سال کی لڑکیوں کو لگائی جا رہی ہے، تاکہ وہ ایچ پی وی یعنی
Human Papilloma Virus
سے بچ سکیں،جو بچہ دانی کے دہانےکےسرطان یعنی
Cervical Cancer
کا باعث بن سکتا ہے۔۔
حسب معمول مخالفین کا ایک طبقہ تواینٹی ویکسرز کاہےجو ہرقسم کی ویکسین کے مخالف ہیں۔ یہ ہمارے مخاطب نہیں۔۔
دوسرا طبقہ 22 ویں گریڈ کے ان"دانش گردوں" کا ہے جنکا کام ہر چیز،خصوصاً ویکسین کےپیچھے سازشی تھیوری تلاش کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔یہ بھی ہمارے مخاطب نہیں۔۔
تیسرا طبقہ وہ سنجیدہ لوگ ہیں جو واقعی اس بارے میں جاننا چاہتے ہیں کہ اپنی بچیوں کو یہ ویکسین لگوائیں تو کیوں اور نہ لگوائیں تو کیوں۔۔؟یہی ہمارے مخاطب ہیں۔۔
بات حقیقت میں یہ ہے کہ یہ دراصل مغربی معاشرت کا مسئلہ ہے۔ یعنی بہت سے سیکشوؤل پارٹنرز کا ہونا اور بلوغت کے ساتھ ہی جنسی تعلقات۔۔۔۔کا حصہ بننا اس وائرس سے انفیکشن۔۔۔۔۔اور پھر بعد میں اس سے ہونے والے سرطان کے امکانات کو بہت زیادہ بڑھا دیتا ہے۔۔
تو اگرآپ پاکستان میں رہتےہوئےبھی مغربی معاشرت کا حصہ ہیں اورآپ کےگھر کی لڑکیوں کو بوائے فرینڈ اور ریلیشن شپس کی آزادی ہے۔۔۔۔تو یقیناً یہ ویکسین ان کیلیے انتہائی ضروری ہے۔۔
لیکن اگر آپ کے گھرکی لڑکیاں ایسی نہیں تو پھر اس ویکسین کی بھی کوئی ضرورت نہیں،لیکن۔۔اگر تو آپ ان کی شادی کرتےہوئےدیندار لڑکےکا انتخاب کرتے ہیں جس کا کردار بتاتا ہے کہ یہ حرام کاری میں نہ ملوث رہا ہے اور نہ شادی کے بعد ملوث ہو گا، ان شاءاللہ۔۔۔۔تو بھی آپ کی بچیوں کو اس ویکسین کی ضرورت نہیں۔۔
البتہ اگر شادی کیلیے مال اور سٹیٹس آپ کی ترجیح ہے اور کردار سے آپ کو کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔۔۔ لڑکا پہلےبھی کئی افئیرزچلاچکا ہےاور ممکن ہے آئندہ بھی باز نہ آئے۔۔۔۔تو ضرور احتیاطاً اپنی بچیوں کو یہ ویکسین لگوا لیں، کیونکہ ایک بدکار مرد کسی بازاری عورت سے یہ وائرس "کیری" کرکے اپنی پاک باز بیوی تک پہنچا سکتا ہے۔۔
لیکن اس صورت میں ضروری نہیں کہ ابھی9 سے 14 سال کی عمر میں ہی لگوائیں۔شادی سےفوراً پہلےبھی لگوا سکتے ہیں۔۔
یہ تھے کچھ دوٹوک قسم کےمشورےجو شایدہم سب کو اپنے اپنے گریبان میں جھانکنے کا موقع بھی فراہم کریں۔باقی پہلےدو طبقات کی ہفوات کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال باہر کریں۔۔
اور ہاں ایک بات اور:
اگر کسی لڑکی کے جسم میں یہ وائرس داخل ہو چکا ہو تو تمباکو نوشی سےاس کوسرطان میں تبدیل ہونے کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔تو فیمنسٹ بہنوں کی خدمت میں عرض ہےکہ سگریٹ پینے والی لڑکیوں کا کریکٹر ڈھیلا ہی ہوتا ہے۔۔۔۔اگر انہیں یہ والا سرطان تشخیص ہو جائے۔۔
✍️copied