16/06/2026
محرم کو "شہرُ اللہ" (اللہ کا مہینہ) کہنا اس کی عظمت، شرف اور خصوصی فضیلت کی دلیل ہے۔ جس طرح بیتُ اللہ کا مطلب "اللہ کا گھر" اور ناقۃُ اللہ کا مطلب "اللہ کی اونٹنی" ہے، حالانکہ پوری کائنات اللہ ہی کی ہے، لیکن یہ نسبت عزت، تکریم اور خصوصی مقام ظاہر کرنے کے لیے کی جاتی ہے۔ اسی طرح محرم کو اللہ کی طرف منسوب کرنا اس بات کی علامت ہے کہ یہ عبادت، توبہ اور نفلی روزوں کے ذریعے اللہ کا قرب حاصل کرنے کا نہایت بابرکت اور فضیلت والا مہینہ ہے۔
23/12/2025
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🇵🇰 *آج کا کیلنڈر* 🌤
🔖 *02 رجب 1447ھ* 💎
🔖 *23 دسمبر 2025ء* 💎
🔖 *09 پوہ 2082ب* 💎
🌄 *بروز منگل Tuesday* 🌄
☘️ *پردہ پوشی کی جزا!*
🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے ، نہ اسے (ظالموں کے) سپرد کرتا ہے۔ جو شخص اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں لگا ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی حاجت روائی فرماتا ہے۔ جو کسی مسلمان سے اس کی ایک تکلیف دور کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کی تکلیفوں میں سے ایک تکلیف دور کرتا ہے۔ جو شخص کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس (کے عیبوں) کی پردہ پوشی فرمائے گا۔*🔹
📗«صحیح مسلم-6578»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
24/11/2025
ہماری ہر نشست میں سوچیں نکھرتی ہیں،
یہ محفلِ دوستاں نہیں، محفلِ دانش ہوتی ہے۔
.
15/09/2025
وَأَمَّا مَا يَنفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ
سورہ رعد17
.