19/08/2025
یا اللہ! تمام نہم کلاس کے طلبہ و طالبات پر اپنی رحمتوں اور برکتوں کا نزول فرما۔ ان کے دلوں کو اطمینان اور ذہنوں کو روشن فرما۔
یا رب! ان کے علم میں اضافہ کر اور ان کی محنت کو بہترین ثمر عطا فرما۔ امتحانات کے ہر لمحے کو ان کے لیے آسان بنا دے اور انہیں گھبراہٹ و پریشانی سے محفوظ رکھ۔
اے اللہ! ان کی زندگی کو کامیابیوں، خوشیوں اور رحمتوں سے بھر دے، اور انہیں اپنے والدین اور اساتذہ کی آنکھوں کا سکون بنا۔
یا رب! ان کے مستقبل کو روشن کر اور دین و دنیا میں سرخرو فرما۔
آمین یا رب العالمین۔