16/02/2025
Ikr kitchen
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ikr kitchen, Cooking school, Ghulam Muhammad Abad, Faisalabad.
16/02/2025
22/01/2025
آج کبریٰ کی اماں نے بتایا کہ میں نے چوڑیوں کا تیار ٹوکرا وہ سامنے رکھ دیا ہے اور بیچنے نہیں گئی کیونکہ اس کی ایک بہن پہلے ہی بخار ہوا تھا ، ہم نے لاپرواہی کی ، کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا ، بخار بگڑ گیا تو وہ انتقال کر گئی تھی ، اب میں بہت زیادہ ڈرتی ہوں ، اس کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ۔
مگر ان کے شعور کا اندازہ لگائیں کہ میڈیکل اسٹور واے سے صرف بروفن خرید کر دے رہے تھے ، علاج کروانے اور ڈاکٹر کو چیک اپ کے لیے لے کر جانے کو اہم نہیں سمجھتے ۔
الحمد للّٰہ کبریٰ کو تسلی بخش چیک اپ کے بعد مکمل نگرانی میں فالو اپ کر رہے ہیں ، ٹریٹمنٹ جاری ہے ، تمام متعلقین سے دعاؤں کا خواستگار ہوں ۔
ہمارے ادارے غیث فاؤنڈیشن کے تحت جیسے دیگر تعلیمی ، تربیتی ، رفاہی کام کئیے جاتے ہیں ویسے ہی بہت ہی فکر مندی اور اہمیت سے میڈیکل ٹریٹمنٹ ، بیماریوں کا شعور اور علاج کے بارے میں آگاہی کے لیے خانہ بدوش کمیونٹی میں وقتاً فوقتاً سیمینار بھی منعقد کروائے جاتے ہیں ۔
✍️✍️ محمد اکرام ارشاد
15/12/2023
بندہ سمجھتا ہے " میرا مال ، میری جائیداد ، میری فیکٹری ، میرا بنک بیلنس " وغیرہ ۔
اللہ نہ کرے کوئی قدرتی آفت آتے ہی بسا اوقات اچھے ، ہلکے مال کی تمیز کے بغیر ہی سب تباہ ہو جاتا ہے اور بندہ خالی ہاتھ رہ جاتا ہے ، ترکی زلزلے میں ایک کرایے دار اور مالک مکان شام کے وقت کرایے کی کمی بیشہ پر جھگڑ رہے تھے جبکہ رات ایک ہی خیمے میں گزاری ۔ ۔
بندہ سمجھتا ہے " میری محنت ، میری کمائی" اللہ نہ کرے کوئی اچانک حادثہ ، ہارٹ اٹیک ہو تو سب یہیں دھرا کا دھرا رہ جاتا ہے ، ورثاء مالک بنتے ہیں اور مزے اڑاتے ہیں ۔
بندہ سمجھتا ہے ، جو بنک بیلنس اور مال جمع ہے اگر خیر کے مصارف میں " مدرسے ، مسجد ، فقراء و مساکین ، بیوہ ، ضرورت مند " وغیرہ پر خرچ کر دے گا تو وہ ختم یا کم ہو جائے گا ، جبکہ یہی خرچ کیا اس کے کام آئے گا ، آج کل تو مرنے والے کے ورثاء اس کے ایصال ثواب کے لئے صدقہ ، خیرات بھی نہیں کرتے ، جس کا میں اور آپ بخوبی تجربہ کر رہے ہیں ۔
اس لیے ابھی موقعہ کو غنیمت جان لینا چاہیے ۔
پیشہ ور بھکاریوں کو دینے سے بھیک کو فروغ ملتی ہے ، خیر کے مصارف کا علماء کرام سے ، اپنے امام مسجد سے پوچھ لینا چاہیے ، اپنے اعزاء و اقرباء میں نظر دوڑانی چاہیے ، بہت سے سفید پوش آج کی مہنگائی سے دامن میں آنکھیں چھپا چھپا کر روتے ہیں ، اپنی عزت نفس مجروح نہیں کرتے ، خدارا ان کا خیال کیجیے ، دل میں ہمدردی کا احساس جگائیے ، نیکیوں سے دامن بھرئیے ، خدا کی مخلوق ، خدا کی عیال پر خرچ کیجیے ، خدا کی پکڑ سے بچئے ۔
✍️✍️ مولوی محمد اکرام ارشاد
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جھگی تعلیمی پروجیکٹ
غیث ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ ۔
برائے رابطہ :
+92
+923431908718
11/12/2023
کولر میں ابلے ہوئے انڈے ، شاپر میں دو ایکسٹرا لارج ڈائپرز ، یوسف میرا نام ، کاشف ابو کا نام ہے ، روزانہ تقریباً 30 انڈے بیچ لیتا ہوں ، بڑا بھائی لے کر آتا ہے ، ماں ابال دیتی ہے 😭
" ابا منگدا ، نشہ کردا "
دو چھوٹے بھائی ، دو چھوٹی بہنیں
میرا ایک بھائی" سائیں " ابنارمل ہے ، یہ پیمپرز اس کے لیے ہیں ، " سبحان اللہ مسجد " کے پاس سے آتا ہوں ۔
اس معصوم بچے کی آنکھوں سے شاید آپ کیا کچھ محسوس کر پائیں گے ؟؟؟
اپنے کلاس فیلوز اور سکول کے دوستوں سے بھلا کیسے فخر سے کہتا ہوگا ؟؟ 🤔
" ابو نے سیر کروائی ، پیزا کھلانے لے گئے تھے ، جھولے والے پارک لے کر گئے تھے ، نئے جوتے بھی لے کر دئیے ، دیکھو کتنے پیارے ہیں ، یہ کوٹ جو میں نے پہنا ابو لائے تھے ، مجھے بخار تھا ابو ڈاکٹر کے پاس لے گئے تھے ، دوائی بھی دلائی ، چاکلیٹ بسکٹ کینڈیز بھی لے کر دیں " .
😭😭😭😭
روزانہ کی روٹی سالن کی ذمہ داری
غیر محفوظ مستقبل
کندھوں پر مکمل پری وار کا بوجھ
سوچ میں بچپن کے شوق
ماں کی پریشانیوں کا سہارا
پڑوسیوں ، محلے والوں سے ماں کے دکھوں کا پردہ
باپ کی گمراہی کا غم و غصہ
دادا دادی کے آنسو ، محتاجی اور دعائیں
بجلی گیس پانی کے بلوں کی فکر
اس چھوٹی عمر میں اس سب کچھ کا
کون قصور وار ہے ؟؟؟
میرا ملک ؟ میرے ملک کی حکومت ؟ میرے ملک کے مقتدر ادارے ؟ کرپٹ حکمران ؟ معاشرہ ، غلط سوسائٹی ، تعلیمی ادارے ؟ ماں باپ کی تربیت ؟
چائلڈ لیبر ایکٹ ؟ این جی اوز ؟ ری ہیبیلی ٹیشن سنٹرز ؟
دنیا کی محبت ، پیسے کی لالچ ، ہمیں جانوروں سے بھی بدتر کر چکی ہے ، موت آخرت قبر حشر کو ہم بالکل بھلا چکے ہیں ۔
زندگی جبر مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی سزا پائی ہے
✍️✍️ مولوی محمد اکرام ارشاد
ایگزیکٹو ڈائریکٹر جھگی تعلیمی پروجیکٹ
غیث ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ
20/09/2023
احباب و دانشور ۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیل کے صدر بنیامین نتن یاہو کی اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں ملاقات ۔
اور دونوں کے دونوں جانب کے ممالک میں متوقع دورے کی بھی ترتیب کو ۔
کس تناظر میں دیکھتے ہیں 🤔🤔🤔
جبکہ رواں ماہ ترکیا کے عوامی جمہوریہ بننے کے سو سال بھی مکمل ہو رہے ہیں ۔
16/09/2023
بندے کو وقتاً فوقتاً اپنے بڑوں ، بزرگوں اور اکابرین کے پاس حاضر ہوتے رہنا چاہئے ، ناامیدی سے امید ، یاس سے آس ، ایمانی و روحانی تقویت ، معمولات میں اہتمام ، اللہ تعالیٰ کی ذاتِ عالی سے لگاؤ ، معاشرتی ذمہ داریوں کا احساس وغیرہ بہت سے فوائد حاصل ہوتے رہتے ہیں ، تہجد کی پابندی ، تکبیر اولی کے اہتمام ، سنت کی اتباع کا عمومی ماحول و جذبہ اثر انداز ہوتا ہے ۔
وگرنہ دھیرے دھیرے
دنیا کی محبت ، چکا چوند رونقیں ، شیطان کے تسلط اور فکر معاش وغیرہ کی مجبوریوں سے دن بدن سستی وکاہلی کے ساتھ ساتھ دینی و روحانی اعتبار سے انتہائی کمزوری آتی رہتی ہے ، جو ہمیں اپنے رب اور احکامات الہیہ سے دور کرتی ہے جو انتہائی نقصان دہ ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بزرگوں اور اکابرین سے جڑے رہنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔
✍️✍️ مولوی محمد اکرام ارشاد
حال مقیم رائیونڈ تبلیغی مرکز
16-09-2023
05/09/2023
حالات اچھے یا برے اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں ، جس ذات کے پاس " کن فیکون " کی طاقت ہے ، حالات بدلتے ہوئے ذرا دیر نہیں لگتی ، گزشتہ جنوری کی بات ہے جب ترکی میں زلزلہ آیا تو ایک کرایہ دار نے لکھا " میرا مالک مکان کل صبح مجھے کہہ رہا تھا ، کرایہ نہیں دیتے تو مکان خالی کرو ، جبکہ آج شام کو میں اور مالک مکان ایک ہی خیمے میں اکٹھے ہیں " 😭
ہماری گلی میں ہمارے دور کے ہمسائے جو نئے نئے کرایہ پر آئے ہیں ، بھائیوں کے ساتھ چنگا بھلا کاروبار تھا ، علیحدہ علیحدہ ہو گئے تو اس کا کاروبار نہ چل سکا ، ایک فیکٹری میں ملازمت شروع کی ، فیکٹری کے حالات خراب ہوئے تو جاب بھی گئی ، آخر ایک نیا تیز رفتار رکشہ خریدا ، اب رکشہ چلاتا ہے ۔
اس کی چھوٹی بچی روزانہ برف لینے ہمارے گھر آتی ہے ، گھر والی بھی کبھی کبھار آ جاتی ہے ،
کل صبح صبح اس نے آ کر میرے گھر کا دروازہ بجایا ، کہنے لگا " بڑی شرمندگی کے ساتھ سوچ سوچ کر آپ کے پاس آیا ہوں ، بچے بھوکے ہیں ، 500 ادھار دے دیں کل واپس کر دوں گا " میں نے پیسے دینے کی بجائے گزشتہ ماہ کے گروسری میں سے بچے ہوئے چاول دال وغیرہ کچھ چیزیں دیں ، بہت خوش ہوا اور پوچھنے لگا آپ نے غصہ تو نہیں کیا ؟ 🤔🤔
تو جناب اپنے ارد گرد کے احوال سے آگاہ رہیے ، اپنا رہن سہن متکبرانہ بنانے کی بجائے عاجزانہ بنائیں تاکہ کوئی آپ کے ساتھ اپنے حالات شئیر کر سکے ۔
یہ امت کسی بھی آفت یا مصیبت میں خرچ کرنے کا جو جذبہ دل میں رکھتی ہے اسی جذبے کی برکت سے اللہ کے اجتماعی عذاب سے بچی ہوئی ہے ورنہ کوئی کسر نہیں باقی ۔
اللہ تعالیٰ عافیت کی زندگی نصیب فرمائیں ، کسی کی بھی محتاجی سے بچائیں ۔
✍️✍️ مولوی محمد اکرام ارشاد
#صدقہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
Ghulam Muhammad Abad
Faisalabad
38000