29/07/2025
صوفی مداری نہیں ہوتا ۔۔۔!
اگر آپ ہوا میں اُڑنے بھی لگیں تو کچھ تبدیل نہیں ہوتا۔۔کتنے ہی پرندے آسمان میں اُڑ رہے ہیں۔ تو کیا وہ سب مرتبہ ولائیت پر فائز ہیں۔
صوفی مداری نہیں ہوتا۔۔
اُسے دوسروں کو متاثر کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔ اس کے نزدیک قوت کا منبع “القوی” ہے اور اسکے ہوتے ہوئے طاقت میں کسی قسم کی دلچسپی “ظلم” ہے۔
صوفی مداری نہیں ہوتا
اسی لیے آپ کو مل نہیں رہا ۔ کیونکہ آپ جادوئی اور پراسرار طاقتوں والے کسی سامری جادوگر کی تلاش میں ہیں۔
ہزاروں لوگ ایسے ہی کرداروں کے اردگرد پائے جائیں گے جو “ کرامتوں “ کی مارکیٹنگ میں مہارت حاصل کر چکے ہیں۔
صوفیاء کے نزدیک کرامت کا ظہور “ حیض الرجال” سمجھا جاتا ہے۔ کرامتیں رونما ہوتی ہیں لیکن یہ کرامتیں دکھائی نہیں دیتی۔ جہاں صوفی ہوتا ہے اُس جگہ پر ، اسکے اردگرد، اس فضا میں اور اُس خلا میں جو اسکے اردگرد ہے اُس میں کرامتیں ہوتی رہتی ہیں، لوگ بدلتے رہتے ہیں، لوگ نئے جنم لینے لگتے ہیں، ظلمات سے نور میں آنے لگتے ہیں۔
زمین پر اکڑ کر نہ چلنا کرامت ہے ہوا میں تو لاکھوں پرندے اُڑ رہے ہیں۔
دُعاگُو
صاحبزادہ محمد عاصم مہاروی چشتی