ONE'S Educational Project

ONE'S Educational Project It is a page which provide University admission information and latest jobs.

10/09/2021
22/07/2021

‏منٹو لکھتا ھے کہ میں شدید گرمی کے مہینے میں ھیرا منڈی چلا گیا.
جس گھر میں گیا تھا وھاں کی نائیکہ 2 عدد ونڈو ائیر کنڈیشنڈ چلا کر اپنے اوپر رضائی اوڑھ کر سردی سے کپکپا رھی تھی.
میں نے کہا کہ میڈم دو A/C چل رھے ھیں آپ کو سردی بھی لگ رھی ھے آپ ایک بند کر دیں تا کہ آپ کا بل بھی کم آئے
‏گا،

تو وہ مسکرا کر بولی کہ، "اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".

منٹو کہتے کہ کافی سال گزر گئے اور مجھے گوجرانوالہ اسسٹنٹ کمشنر کے پاس کسی کام کے لیے جانا پڑ گیا. شدید گرمی کا موسم تھا،

صاحب جی شدید گرمی میں بھی پینٹ کوٹ پہنے بیٹھے ھوئے تھے اور 2 ونڈو ائیر کنڈیشنر ‏فل آب تاب کے ساتھ چل رھے تھے اور صاحب کو سردی بھی محسوس ھو رھی تھی.

میں نے کہا کہ جناب ایک A/C بند کر دیں تا کہ بل کم آئے گا تو صاب بہادر بولے،
"اساں کیہڑا اے بل اپنی جیب وچوں دینا اے".

منٹو کہتا کہ میرا ذھن فوراً اسی محلہ کی نائیکہ کی طرف چلا گیا کہ دونوں کے مکالمے اور سوچ ‏ایک ھی جیسے تھی،
تب میں پورا معاملہ سمجھ گیا۔

یعنی اس ملک کے تمام ادارے ایسی ہی نائیکہ سوچ رکھنے والے افراد کے ہاتھوں میں ہیں۔۔

"قائدِ اعظم محمد علی جناح کی یہ عادت تھی کہ کمرے سے نکلتے وقت بجلی کے سارے بٹن بند کر دیا کرتے تھے۔
اپنے گھر میں‌ ہوں، میرے یہاں ہوں یا کسی میزبان ‏کے گھر میں، ہر جگہ ان کا یہی معمول ہوتا تھا ۔۔۔۔
اور جب میں ان سے پوچھتا کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟؟؟
تو وہ کہا کرتے تھے کہ ہمیں ایک وولٹ بھی ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔

میں ان سے آخری بار 31 اگست 1947ء کو گورنر جنرل ہاؤس میں ملا تھا۔
ہم کمرے سے نکلے تو وہ مجھے سیڑھیوں تک چھوڑنے آئے ‏اور کمرے سے نکلتے وقت انہوں نے حسبِ عادت خود ہی تمام سوئچ آف کئے۔
میں نے ان سے کہا جناب آپ گورنر جنرل ہیں اور یہ سرکاری قیام گاہ ہے۔
اس میں روشنیاں جلتی رہنی چاہئیں۔
قائد نے جواب دیا کہ یہ سرکاری قیام گاہ ہے اس لئے تو میں اور بھی محتاط ہوں۔ یہ میرا اور تمھارا پیسہ نہیں‌ ہے۔ ‏یہ سرکاری خزانے کا پیسہ ہے اور میں اس پیسے کا امین ہوں۔

اپنے گھر میں تو مجھے اس بات کا پورا اختیار تھا کہ اپنے گھر کی بتیاں ساری رات جلائے رکھوں لیکن یہاں میری حیثیت مختلف ہے۔
تم زینے سے اُتر جاؤ تو یہ بٹن بھی بند کر دوں گا"
مرزا ابوالحسن اصفہانی کا مضمون
"بے مثال لیڈر"

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے اہم ٹویٹ*        پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چ...
29/06/2021

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے اہم ٹویٹ

* پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی 2021 سے ہو گا: ڈاکٹر مراد راس

* گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث صوبے بھر کے سکول یکم جولائی2021 سے یکم اگست 2021 تک بند رہیں گے: ڈاکٹر مراد راس

* تمام طلبا و والدین سے خصوصی درخواست ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران کرونا ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کریں : ڈاکٹر مراد راس

Improvers ❤️
15/06/2021

Improvers ❤️

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ONE'S Educational Project posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category