16/07/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
کبھی کبھی زندگی ہمیں خاموش کر دیتی ہے...
پچھلے چند مہینے میری زندگی کے سب سے مشکل دنوں میں سے تھے۔ میری والدہ کی طویل علالت، ہسپتال، آئی سی یو، پھر ان کا اپنے رب کے پاس چلے جانا... اس سفر نے مجھے بہت کچھ سکھایا۔
ان دنوں میں سوشل میڈیا سے دور رہی، لیکن ایک چیز نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا... قرآن۔
ہر آزمائش نے مجھے اللہ کے مزید قریب کیا، اور ہر آیت نے مجھے پھر سے اٹھنے کا حوصلہ دیا۔
الحمدللہ... آج میں دوبارہ اسی سفر پر واپس آئی ہوں۔
اس دوران اللہ تعالیٰ نے میرے لیے ایسے دروازے کھولے جن کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ Noor-ul-Quloob Quran Academy میں نئے سفر کا آغاز ہوا، اور الحمدللہ Batch 4 کے ساتھ 16 بہنیں قرآنِ مجید کے ترجمہ و تفسیر کے سفر میں شامل ہیں۔
میں واپس صرف سوشل میڈیا پر نہیں آئی...
میں قرآن کے ساتھ دوبارہ آپ سب کے درمیان آئی ہوں۔
میری والدہ کے لیے دعا کیجیے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، اور اگر میری اس چھوٹی سی کوشش میں کوئی خیر ہے تو اس کا اجر انہیں بھی عطا فرمائے۔
اللهم تقبل منا إنك أنت السميع العليم.