30/07/2025
Learning Curve Insitute
Engaging people towards higher performance
30/07/2025
01/11/2024
یہ ایک اہم موضوع ہے ۔۔۔2 نومبر کو نالج کیفے میں اس عنوان کے تحت ان لائن گفتگو ہوگی ۔۔۔شرکت کیلئے آپ کو invitation درکار ہوگی
وہ منظر جو آپکی یادوں میں تازہ ہیں؟
گئے وقتوں کی بات ہے ۔۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر میں اپنے ایک دوست کو کوئٹہ کیلئے اللہ حافظ کہنے کیلئے موجود تھا ۔۔۔۔ہر طرف بچوں ' بڑوں اور رنگ برنگے آنچلوں کی بہار تھی ۔۔۔ہر لمحہ زندگی سے بھرپور آوازوں کا شور بڑھتا جارہا تھا ۔۔۔سامان کا خیال رکھنا ۔۔راستے میں کچھ نہ کھانا ۔۔۔یہ لڑکا اور وہ نہ کرنا۔۔۔وغیرہ وغیرہ
پھر وہ لمحہ آگیا۔۔جب گاڑی چلنا شروع ہوکر تیزی سے نظروں سے دور ہونا شروع ہوگئی ۔۔۔گاڑی کے اندر اور پلیٹ فارم پر موجود لوگ ایک دوسرے کےلئے ہاتھ ہلا ہلا کر الوداع کہہ رہے تھے ۔۔۔اب ہاتھ باتیں کر رہے تھے ۔۔کیا ہی دلکش اور دلگداز منظر تھا !
اچانک مجھے یوں لگا کہ پلیٹ فارم پانی میں ڈوبنے لگا ہے ۔۔ مجھے ایک جھٹکا سا لگا ۔۔اردگرد دیکھا تو ہر آنکھ پرنم تھی ۔۔۔۔شاید کچھ آنکھوں کو یہ یقین بھی تھا کہ اب دوبارہ نہیں ملیں گے -
اپکے دل ❤️ کے نہاں خانوں میں کونسے منظر ہیں جو روز اول کی طرح محفوظ ہیں؟
خبط عظمت۔۔۔۔بڑا ادمی بننے کی نحوست
ہمارے ایک دوست ( اللہ بخشے ابھی تک زندہ ہیں ) فرماتے ہیں کہ اکثر لوگ بڑا بننے کے چکر میں بونے بن جاتے ہیں!
میں: بھلا وہ کیسے ؟
وہ : ہیں۔۔اس سوال کا بھی جواب دینا پڑے گا ؟ ( وقفہ )
وہ: سادہ سا حساب ہے ۔۔بڑا بننے کے دو تقاضے ہیں ایک : آپ کو دوسروں کو چھوٹا سمجھنا پڑے گا ۔۔۔۔یہ آسان کام ہے کوئی شخص بھی آسانی سے یہ جاہلانہ رتبہ حاصل کرسکتا ہے ۔۔۔۔۔ہی ہی
وہ: مگر دوسرے بھی آپ کو بڑا سمجھیں اور آپکی عظمت کے سامنے بچھتے جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ کیسے ہوگا ؟ ؟ ہاں البتہ اپنے آپکو معقول انسان سمجھنے میں کوئی حرج نہیں
آپ کیا کہتے ہیں؟
How to negotiate effectively?
یہ آج کے نالج کیفے کا موضوع گفتگو تھا ۔۔۔۔دوران گفتگو ایک سوال یہ بھی پیدا ہوا کہ :
How to design negotiation game in such manner that you win in all circumstances?
جیسا کہ شاعر فرماتا ہے :
اس شرط پہ کھیلوں گی پیا پیار کی بازی
جیتوں تو تجھے پاؤں، ہاروں تو پیا تیرِی
آپ فرمائیں عملی زندگی میں creative negotiations کیسے کی جائیں؟
احساس ملکیت(sense of possession)
ہمارے گاؤں میں جب کبھی کوئی فرد چھوٹا موٹا کارنامہ سرانجام دیتا ۔۔۔۔ہماری والدہ ہمیں اہتمام سے ان کے گھر مبارک باد کےلئے بھیجتیں۔۔۔۔ہم بچے ہی تو تھے ایسے موقعوں پر سچ مچ خوش ہو جاتے ۔۔۔اور یوں آج تک دوسروں کی خوبیوں اور صلاحیتوں کے نہ صرف اعتراف کا مزا آتا ہے بلکہ ایک طرح سے وہ اپنی ہی صلاحیتیں لگتی ہیں
نتیجہ صاف ظاہر ہے: آج تک اپنے اندر صلاحیتیں پیدا کرنے کی کبھی کوئی خاص ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی ۔۔۔۔بس ۔۔۔صاحب کمال لوگوں کی تلاش اور صحبت کی طلب اور تمنا ہمیشہ تازہ رہی !
25/04/2023
A very productive and fruitful session with young and old professionals of Bahawalnagar looking to develope income stream in dollars.
The facilitators learned so much as well as the participants!
25/04/2023
Digital Income Streams Session @ Bahawalnager!
What a great opportunity to meet both young and experienced people at one place.
23/04/2023
Today was the first of five sessions we’re conducting across Punjab about creating online income streams.
We met at Mentor Institute, Faisalabad and helped brilliant students develop their three month plan to earn online.
20/04/2023
Register here for our programs.
https://bit.ly/lci-income
11/03/2023
Here's a glimpse of the wonderful Knowledge Events we held over at the 36th Lahore International Book Fair [March 3-4, 2023]
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Faisalabad
38000