Jamia Islamia Faisalabad

Jamia Islamia Faisalabad

Share

Jamia Islamia is a Religious Institution where pure Quran and Sunnah are taught.

Photos from Jamia Islamia Faisalabad's post 28/04/2026

جامعہ اسلامیہ (فیصل آباد) مرکز خیبر میں الشیخ عبدالعزیز المدنی صاحب (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے طلبہ کو قرآن و احادیث کا درس دیتے ہوئے نہایت اہم نصیحت فرمائی۔ انہوں نے طلبہ کو علم کے ساتھ عمل، اچھے اخلاق اور دینی اقدار کی طرف تلقین کرتے ہوئے بہترین رہنمائی فرمائی۔

21/04/2026

حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بہترین موقع!

جامع مسجد خیبر، نشاط آباد، فیصل آباد میں

"حج تربیتی کورس" 🕋

کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس نشست میں
فضیلتہ الشیخ محترم جناب مفتی عبد الرحمن عابد

حج کے مسائل اور طریقہ کار پر تفصیلی رہنمائی فرمائیں گے۔

🗓 یکم مئی، بروز جمعہ
📍 جامع مسجد خیبر، نشاط آباد، فیصل آباد

Photos from Jamia Islamia Faisalabad's post 10/04/2026

حافظ عبدالرؤف مدیر شعبہ دعوت و اصلاح پاکستان جامعہ اسلامیہ نشاط آباد کے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے انہیں علم، کردار اور دینی اقدار کو اپنانے کی اہمیت پر نہایت بصیرت افروز رہنمائی فرما رہے ہیں۔

30/03/2026

مفتی عبدالرحمان عابد فاضلِ مدینہ یونیورسٹی کو شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ فیصل آباد کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد جامعہ اسلامیہ فیصل آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد، مفتی محمد قاسم، قاری امتیاز قصوری، محمد طیب مدنی اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Photos from Jamia Islamia Faisalabad's post 30/03/2026

مفتی عبدالرحمان عابد فاضلِ مدینہ یونیورسٹی کو شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ فیصل آباد کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد جامعہ اسلامیہ فیصل آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد، مفتی محمد قاسم، قاری امتیاز قصوری، محمد طیب مدنی اور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

23/03/2026
Photos from Jamia Islamia Faisalabad's post 21/03/2026

مرکز خیبر نشاط آباد فیصل آباد میں نماز عید الفطر کے روح پرور اور خوبصورت مناظر 🌙

نماز عید الفطر کی امامت و خطابت مفتی عبدالرحمن عابد حفظہ اللہ تعالی فاضل مدینہ یونیورسٹی نے فرمائی۔❣️

اللہ تعالی ہماری رمضان المبارک کی عبادات، روزے، صدقات اور تمام نیک اعمال اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں روزِ حشر ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲🏻

Photos from Jamia Islamia Faisalabad's post 20/03/2026

جامع مسجد خیبر فیصل آباد میں رمضان المبارک کے پانچویں جمعہ کے مناظر

19/03/2026

نمازِ عید الفطر 🌙🕌

🕖 وقت: 7:00 بجے

📍مقام: جامع مسجد خیبر، نشاط آباد

خواتین کے لیے باپردہ نماز کا خصوصی انتظام موجود ہے۔✨

Photos from Jamia Islamia Faisalabad's post 18/03/2026

تقریبِ تکمیلِ قرآن کی بابرکت اور پُروقار محفل میں نہایت روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر مفتی محمد قاسم، مدیر جامعہ اسلامیہ فیصل آباد نے درسِ قرآن دیتے ہوئے حاضرین کے قلوب کو منور کیا، جبکہ محمد احسن تارڑ، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد نے خطاب فرمایا۔

نمازِ تراویح میں قاری زوار ثاقب نے خوش الحانی کے ساتھ قرآنِ مجید کی تکمیل کی، جس پر حاضرین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔

عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ قاری صاحب سے ملاقات کی، جس سے محفل کا روحانی رنگ مزید نکھر گیا۔ یہ بابرکت اجتماع ایمان، محبتِ قرآن اور باہمی اخوت کا حسین مظہر ثابت ہوا۔

18/03/2026

29 ویں طاق رات
مرکز خیبر فیصل آباد سے نماز تراویح سٹی 41 نیوز پر لائیو

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Jamia Islamia Markaz Khyber, Nishatabad, Punjab
Faisalabad
38600

Opening Hours

Monday 07:00 - 15:00
Tuesday 07:00 - 15:00
Wednesday 07:00 - 15:00
Thursday 08:00 - 22:00
Saturday 07:00 - 15:00
Sunday 07:00 - 15:00