19/03/2024
لمز کا ڈائینگ سنٹر
آج آپ سب کو لمز کے ڈائنیگ سنٹر کی سیر کرواتے ہیں۔ لمز میں دیگر یونیورسٹیوں کی طرح میس سسٹم نہیں ہے۔ پوری یونیورسٹی ، طلبہ وطالبات ، فیکلٹی اور سٹاف کے لیے ایک ہی ڈائینگ سنٹر موجود ہے۔ بعنوان " پیپسی ڈائینگ سنٹر" شاید پیپسی کے عطا کردہ فنڈذ سے بنایا گیا ہے۔ خیر اس ڈائینگ سنٹر کی کچھ انفرادیت بیان کرتی چلوں۔ یہاں پر سب سے بڑ ے کاؤنٹر پر پاکستانی کیوزن سیرو کیا جاتا ہے۔ جس میں دال، سبزی اور چکن کے سالن سمیت چائے اور روزانہ کوئی نہ کوئی سویٹ ڈش بھی ملتی ہے۔ آپ اپنی جیب یا موڈ کے مطابق کچھ بھی خرید سکتے ہیں۔ چکن کی ڈش کے تو ایسے منفرد نام ہیں کہ کیا بتاؤں ۔ چکن دو پیازا ، باربی کیو چکن، چکن دو آتشہ ، پتیلا چکن، لیکن ذائقہ سب کا ایک جیسا اور بد مزہ۔ پی ڈی سی کو چکن بنانا نہیں آتا ویسے۔ دال میں زیادہ تر کالے مصر پکاتے ہیں۔ کبھی کبھی دال چنا، قلندری دال اور کڑھی پھلکی بھی بنا لیتے ہیں۔ ہاں ! بریانی اچھی بناتے ہیں۔ پھر ایک اور کاؤنٹر ہے جہاں سے آپ پین ایشن یا میڈیٹرین کیوزن لے سکتے ہیں اگر آپ کچھ برگر ہیں۔ لیکن اگر آپ کا تعلق زیادہ برگر کمیونٹی سے ہے تو آپ ہیلتھی فوڈ کاؤنٹر پر تشریف لے جائیں۔ کیونکہ جس قدر ہیلتھی ، پھیکے اور آئل فری کھانا یہاں سے ملتا ہے۔ شاید ہی کہیں اور سے ملے۔ دیسی روٹی، دیسی انڈہ، سٹیم دال، اوبلی ہوئی سبزیاں، گرلڈ چکن، چکن اور چکندر کی چٹنی, نام اس کا ویسے beetroot chicken, کافی سٹائلش سا رکھا ہوا ہے۔ لیکن دیکھا نہیں جاتا تو کھایا کہاں جائے گا۔ اس کے علاؤہ ایک سیلڈ بار بھی ہے۔ جہاں سے انواع و اقسام کے سیلڈ مل سکتے ہیں۔ ایک کاؤنٹر بیکری آئٹمز کے لیے ہے۔ یہاں کی بلیک فوریسٹ پیسٹری کمال کی ہے۔ دیگر بیکری آئٹمز جیسا کہ پائن ایپل پیسٹری ، براؤنیز (Brownies)، کوکیز(cookies)، مفنزز(muffins)، سموسے، پیٹیزز(patties) اور طرح طرح کی چائے یا جوس بھی ملتے ہیں۔ اب آتے ہیں آخری کاؤنٹر کی جانب۔ یہ ہے سنیکس اینڈ فاسٹ فوڈ کاؤنٹر ، جہاں سے پیزا، شوارما، سینڈوچ، چپس، برگر اور دیگر فاسٹ فوڈ کی ایشیا ملتی ہیں۔ لمز کا ڈائنگ سنٹر میس سسٹم سے قدرے مہنگا پڑ جاتا ہے۔ لیکن میسں (mess) میں اگر دال پکی ہے وہ بھی کالے مصور کی یا پھر ٹینڈے کی بھجیا، تو آپ کو لازمی کھانی پڑے گی۔ لیکن ڈائنگ سنٹر میں آپ option سوئچ کر سکتے ہیں۔ اور اگر ڈائینگ سنٹر سے کچھ پسند نہ آئے تو لمز کی دوسری ایٹریز کا رخ کیا جا سکتا ہے۔ آخر میں ڈائینگ سنٹر کی سٹنگ ارینجمنٹ کی بات کر لیتے ہیں۔ سٹنگ ارینجمنٹ کسی KFC یا بڑے ریسٹورانٹ سے کم نہیں۔ پر سکون اور آرام دہ ماحول اور مر د و خواتین کے لیے الگ الگ بیت الخلاء کا انتظام بھی ہے۔ آخری بات تو بتانا بھول گئی ڈائینگ سنٹر میں پانی کی ٹونٹی چلانے کے لیے ہاتھ کا نہیں پیر کا استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ ہینڈ ل نیچے لگا ہے۔ باقی کی انفرادیت تصویری جھلکیوں میں ملاحظہ فرمائیں ۔
Written by Arwa Sohail