27/09/2024
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں بی ایس پروگرامز کے دوسرے فیز میں ایڈمیشن ٹیسٹ 28 ستمبر کو ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
شعبہ انجینئرنگ کے طلباء جی سی یونیورسٹی کے جھنگ روڈ پر واقع نیو کیمپس میں ٹیسٹ دیں گے۔ فائن آرٹس کے طلباء و طالبات فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن میں ٹیسٹ دیں گے جو کہ چناب کلب کے قریب واقع ہے۔
جبکہ باقی تمام طلباء و طالبات کے لیے جی سی یونیورسٹی کے مین کیمپس (دھوبی گھاٹ) میں ٹیسٹ کا انعقاد ہو گا۔ طلباء سے گزارش ہے کہ وہ صبح 9 بجے ٹیسٹ کے لیے پہنچ جائیں۔ ٹیسٹ کے لیے آنے والے طلباء اپنے ہمراہ اصل شناختی کارڈ اور فیس واؤچر لانا نہ بھولیں۔