28/09/2026
اہم اعلان: ستمبر 2026 کے پہلے ماہانہ ٹیسٹ کا انعقاد! 📚✨
گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وومن، گلشن کالونی، فیصل آباد
بی ایس، اے ڈی پی، اور انٹرمیڈیٹ پروگرامز کی تمام طالبات کی توجہ کے لیے! ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز (کالجز) پنجاب کی ہدایات کے مطابق، ستمبر 2026 کا پہلا ماہانہ ٹیسٹ 26 ستمبر 2026 سے جاری ہے۔
طالبات کی رہنمائی کے لیے چند اہم نکات درج ذیل ہیں:
* ٹیسٹ کا وقت: تمام ٹیسٹس معمول کے تدریسی اوقات کے دوران منظور شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق لیے جا رہے ہیں۔
* حاضری کی پابندی: تمام ٹیسٹس میں حاضری لازمی ہے۔ بغیر اجازت یا غیر حاضری کی صورت میں 100 روپے فی پرچ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
* سلیبس: اکیڈمک کیلنڈر کے مطابق 25 ستمبر تک پڑھائے گئے سلیبس سے ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔
* باقاعدہ کلاسز: ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ باقاعدہ کلاسز بھی اپنے مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق جاری ہیں۔
تمام طالبات سے گزارش ہے کہ بھرپور تیاری کریں، اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور تعلیمی میدان میں اپنی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھیں۔ آپ سب کے لیے ڈھیر ساری نیک دعائیں! 💡📖