اُردو_._ آفیشل

اُردو_._ آفیشل

Share

make.urdu.official

27/05/2022

گھر میں اِک اَن پڑھ بوڑھی
میرا دِل ، پڑھ لیتی ہے🤍
♡ ㅤ ❍ㅤ ⌲ ⎙ㅤ
ˡᶦᵏᵉ ᶜᵒᵐᵐᵉⁿᵗ ˢʰᵃʳᵉ ˢᵃᵛᵉ






___
___
Hashtags:-
#aesthetic ._.saab ._.saab

19/12/2021

السلام و علیکم پیارے بھائیو اور بہنوں !
کیا حال ہے آپ سب کا؟ ۔ امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔اس کو آخر تک ضرور پڑھیں اِس میں آپ کا ہی فائدہ ہوگا اور اگر آپ اِس تحریر کو نہیں پڑھتے تو آپ با حیثیت ایک پاکستانی اِس مُلک کی ایک اہم حقیقت سے ناواقف رہیں گے۔
اِس پیغام کو ایک بار لازمی پڑھ لیں۔
معاشرے کا یہ رویہ دیکھ کر مجھے بہت حیرانگی ہوئی ۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان کی قومی زبان اردو ہے اور آج کل معاشرے میں اردو کی بجائے انگریزی زبان کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ اگر ہم تاریخ میں نظر دوڑائیں تو ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ آج برّصغیر میں جو تعلیمی نظام رائج ہے وہ لارڈ میکالے؛ ایک انگریز کا بنایا گیا ہے جِس نے یہ نظامِ تعلیم ترتیب دینے کے بعد اپنے دور کے حکمرانوں سے کہا تھا کہ اِس نظامِ تعلیم سے گزرنے کا بعد تمام لوگ جسمانی طور پر اگر آزاد بھی ہوئے تو ذہنی طور پہ آپ کے غُلام بن کے رہیں گے اور ہمیشہ آپ لوگوں کو خود سے برتر سمجھیں گے اور آج معاشرے کے حالات دیکھ کر اُسکی کہی بات سچ نظر آتی ہے۔ ہم 1947 میں آزاد تو ہو گئے لیکِن ہم آج تک مغربی دُنیا کو ہی برتر سمجھتے آ رہے ہیں اِس میں کوئی شک نہیں کہ اُنہوں نے ترقی کی لیکن اُن قوموں نے ہمیشہ اپنی تہذیب و تاریخ اور زُبان کو مدِنظر رکھ کر ہی ترقی کی آج اگر ہم بھی ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں بھی چاہئے کے ہم اپنی تاریخ میں جھانکیں، اپنی تہذیب و ثقافت کو اپنائیں، اپنی قومی زبان اُردو کو ترجیح دیں، ہمارا مقصد انگلش کی خلاف ورزی یا اُسکی اہمیت سے انکار ہرگز نہیں ہے بلکہ ہمارا مقصد معاشرے کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اِس میں اول تو رٹہ سسٹم کو ختم کرنا ہے جو کہ سلیبس کو انگلش سے بدل کر اُردو کرنا ہوگا اور انگلش کو ایک علیحدہ مضمون (subject) کے طور پر پڑھایا جائے تا کہ ہماری نوجوان نسل جو کُچھ بھی پڑھے،اُسے سیکھے بھی، کیا وجہ ہے کہ آج کے بچوں کے سو فیصد 1100/1100 ہونے کے باوجود بھی کوئی سائنسدان نہیں ہے؟ اگر یہی سب کُچھ اُردو میں ہو تو سب کو آسانی سے سمجھ بھی آجائے اور رٹہ بھی نہ لگانا پڑےگا اور تب کہیں جا کے ہی ہمارے ملک میں باہنر(skillful) لوگ آئیں گے جن کو ہر ایک چیز کی سمجھ بھی ہوگی اور دوسرا مقصد اِس کو قومی سطح سے بین الاقوامی سطح تک لے کر جانا ہے، اسے واپس دفاتری حیثیت تک پہنچانا ہے تا کہ ہمارا نظامِ تعلیم بھی بہتر ہو اور ہم باحیثیتِ قوم ترقی کر سکیں۔ ہم سب مل کر ہی اس مہم کو آگے بڑھا سکتے ہیں اور اس کا ہمارے پاس سب سے آسان طریقہ سوشل میڈیا ہے جو کہ آج کل ہر فرد کے پاس موجود ہے۔ ہم اپنے وطن اور قوم کا مستقبل ہیں، ہم اس کا حق ادا نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟ اگر آپ کسی بھی جگہ جاتے ہیں تو آپ کو ہر جگہ پر انگریزی زبان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چاہے وہ تعلیمی نصاب ہو ،امتحانات ہوں،دفاتر ہوں یا معاشرے میں رہنے والے لوگ، سب ہی انگریزی زبان کو ترجیح دے رہے ہیں اِس میں کوئی شک نہیں کہ انگلش ایک اہم زُبان ہے اور ہر جگہ پر سمجھی بھی جاتی لیکِن ہمیں اُسکی اہمیت کے ساتھ ساتھ اُردو کی اہمیت اور اسکو فروغ دینے کی بھی کوشش کرنی چاہئے اور اِس بات کو بھی دھیان میں رکھا جائے کہ کل کو ہم نے جانا کس شعبے میں ہے اور اس میں انگلش کی اتنی ضرورت ہے بھی یا نہیں اور اس حساب سے آگے بھی چلیں تا کہ ہمارا ملک سنبھل سکے، لوگوں کو شعور آ سکے۔ اگر دیکھا جائے تو ہم میں سے کسی کو بھی ابھی تک اردو زبان مکمل طریقے سے نہیں آتی۔ مگر ہمیں اپنی قومی زبان کو اول ترجیح دینا ہوگی۔ تاکہ ہم اور ہمارا ملک کامیاب ہو سکے۔ تاریخ میں بھی کہا جاتا ہے کہ جس جس قوم نے اپنی زبان کو ترجیح نہیں دی وہ ہمیشہ تباہ وبرباد ہوئی ہے ۔ تو برائے مہربانی اس اکاؤنٹ کو فالو اور شئیر کریں۔ آگے بھی جن کو شئیر کریں تو ان سے بھی بولیں کہ وہ بھی آگے سب سے شئیر کریں اور اگر آپ شیئر نہیں کر سکتے تو کم از کم اس بات پر غور ضرور کریں اور اِس حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ جِس کسی کو بھی انگلش بولنا آتی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ وہ ہم سے زیادہ پڑھا لکھا ہے زیادہ جانتا ہے اور یہی ہمارا المیہ ہے اور اسی بات کو لوگوں تک بھی پہنچائیں اور اُنکو اِس حقیقت سے آگاہ کریں تا کہ ہماری قومی حالت سدھر سکے اور اِس کے ساتھ ساتھ اردو زبان بھی بین الاقوامی سطح تک ترقی حاصل کر سکے ۔اگر آپ اپنے ملک سے اور اپنے آپ سے مخلص ہیں تو اس مہم کو ضرور لوگوں تک پہنچائیں، اِس میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کریں اور جو کوئی بھی شخص ہماری اِس مہم میں ہماری ٹیم میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے تو وہ ہم سے رابطہ کر سکتا ہے، ہمیں مکمل ایک کمیونیٹی (Community)،ایک قوم بن کر کام کرنا ہوگا، آپ لوگ ہی ہماری اس آواز کو ہر جگہ پہنچا سکتے ہیں اور میں ان سب کا بہت شکر گزار ہوں گاجو ہماری اِس مہم کا حصّہ بنیں گے اور ہماری اِس آواز کو لوگوں تک پہنچانے میں مدد کریں گے۔ اتنا لمبا پیغام پڑھنے کا شکریہ اور اُمید کرتے ہیں کے آپ ہمارا ساتھ ضرور دیں گے۔
شُکریہ!
https://m.me/make.urdu.official?fbclid=IwAR3iYz0kr5BphOLroP2qYJp6zXffnXNzeX_9yQ8G4JBgQgkZ9UBm10T-OpY
اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
اللّٰہ حافظ!

اُردو_._ آفیشل make.urdu.official

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Faisalabad