Zia Hussain
صدر اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن
Old Students Association Govt. LCM Model Higher Secondary School Fsd
This school is one of the older schools of Faisalabad. Thousands of old students are now working in different fields of life.
Some of these students have made an association for the welfare of schools and its students.
02/04/2022
*مفت راشن اور ماہانہ وظیفہ برائے مستحق اور یتیم طلبہ*
السلام علیکم
امید ہے سب احباب بخیر و عافیت ہوں گے۔
اللہ کے فضل و کرم سے اور اس کے حبیب کی نظر کرم سے یتیم اور مستحق بچوں کے لیے
ہر سال کی طرح ماہ رمضان کے موقع پر راشن دینے کی روایت کا سلسلہ امسال بھی جاری ہے۔ راشن کے پیکٹ پہنچ گئے تھے جنھیں ماہانہ وظیفہ کی رقم کے ساتھ آج بچوں کے حوالے کردیا گیا۔
اللہ پاک اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس کے معاونین خصوصا ضیا بھائی کی روزی اور رزق میں خیر و برکت عطا فرمائے آمین
28/12/2021
السلام علیکم امید ہے احباب بخیر و عافیت ہوں گے۔
آج ہمارے سکول کے ہونہار طالب علم اور اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سرگرم رکن جناب مرزا ضیا صاحب نے سٹی 41 کے مارننگ شو میں ہمارے سکول کے طلبہ اور ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی۔ اس دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن جناب علی احمد سیان صاحب بھی موجود تھے جو اساتذہ اور سکولوں میں موجود مسائل اور ان کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضیا بھائی نے نہ صرف ایسوسی ایشن کی جانب سے طلبہ کی ویلفئیر کے لیے کی جانے والی ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا تذکرہ کیا بلکہ ہمارے سکول کے طلبہ کے اس عملی قدم کو عوام کے سامنے رکھا کہ کس طرح ہم سب آپس میں مل کر معاشرے کی اصلاح اور بھلائی کے لیے بنیادی سطح پر مفید سرگرمیاں کر سکتے ہیں۔ سکول کی اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی اس بھرپور انداز میں نمائندگی کرنے پر میں انھیں مبارک باد پیش کرتا ہوں۔🥰😍
Morning Show | City @ 10 | 28 Dec 2021 | City 41 Morning Show | City @ 10 | 28 Dec 2021 | City 41City 41 gives you the latest news and breaking stories from FaisalabadLike and follow us on Facebook https://...
*ماہانہ وظیفہ برائے مستحق اور یتیم طلبہ*
السلام علیکم
امید ہے سب احباب بخیر و عافیت ہوں گے۔
اللہ کے فضل و کرم سے اور اس کے حبیب کی نظر کرم سے یتیم اور مستحق بچوں کے لیے ایسوسی ایشن نے ماہانہ وظیفہ کا جو سلسلہ تقریبا چار سال پہلے شروع کیا تھا۔ اس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
اس ماہ کی وظیفے کی رقم شکر الحمد للہ بچوں تک پہنچا دی گئی ہے۔
اللہ پاک اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس وظیفے کے معاونین خصوصا ضیا بھائی کی روزی اور رزق میں خیر و برکت عطا فرمائے آمین
السلام علیکم امید ہے احباب بخیر و عافیت ہوں گے۔ مجھے آج ایسوسی ایشن کے سب ممبران کو یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ امسال ہمارے سکول کے بچوں نے میٹرک میں شاندار نتائج دکھائے ہیں بے شک یہ ہمارے اساتذہ کی ان تھک محنت کے ساتھ ساتھ اللہ کا خاص فضل و کرم بھی ہے۔ ابوبکر نے 1098/1100 نمبر لے کر نہ صرف سکول میں ٹاپ کیا ہے بلکہ فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے یہ دن بھی دکھایا۔ اس موقع پر میں اولڈ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جہاں بچوں کو مبارک باد دینا چاہوں گا وہیں سکول ہذا کے اساتذہ اور رئیس ادارہ کو مبارک باد دینا چاہوں گا جنھوں نے اپنی خصوصی توجہ لگن اور محنت سے بچوں کو اس مقام تک پہنچایا۔ دعا ہے کہ اللہ ہمارے اساتذہ کو صحت تندرست عطا کرے اور ہمارے اس ادارے کو ہر طرح کے شر اور شریر عناصر سے محفوظ رکھے اور اس ادارے کو یوں ہی صدیوں تک شان کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے آمین
مبارک باد
09/10/2021
27/09/2021
السلام علیکم ہمارے ایک اولڈ سٹوڈنٹ جس کے میٹرک میں 936 آئے تھے۔ پنجاب کالج میں نہ صرف آئی کام میں مفت داخلہ ملا بلکہ وہاں سے بھی 956 نمبر لیے۔ آج کل وہ گورنمنٹ کالج آف کامرس سے بی بی اے کر رہا ہے۔ اس کے والد کی جوس کی ریڑھی اور باقی بھائی بھی محنت مزدوری کرنے والے ہیں۔ مگر گھریلو مالی حالات خراب ہونے کے باعث اسے اپنی تعلیم جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چناں چہ اس نے اپنی امتحانی فیس کے لیے درخواست دی تھی۔ جسے صدر اولڈ سٹوڈنٹ ایسوسی ایشن نے فوری طور پر قبول کرتے ہوئے رقم اسے تحفتاً دی۔ جس کے باعث اس کی فیس بروقت جمع ہوگئی۔ اللہ تعالیٰ نہ صرف بچے کو کامیاب و کامران کرے بلکہ اس جذبے کو بھی مزید دوست اور احباب میں پروان چڑھائے تاکہ ایل سی ایم کا چمن یوں ہی پھلتا پھولتا رہے آمین
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Faisalabad
38000