Urdu department GCUF

Urdu department GCUF This page is all about education.

https://www.facebook.com/share/1JABTeaQST/
03/09/2026

https://www.facebook.com/share/1JABTeaQST/

فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کے 16ویں فیکلٹی بورڈ کا اجلاس، تحقیقی معیار بہتر بنانے پر زور

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ کے 16ویں فیکلٹی بورڈ کا اجلاس ڈین آفس میں منعقد ہوا، جس میں فیکلٹی سے متعلق مختلف تعلیمی و تحقیقی امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسلامیات، عربی اور اردو سے متعلق تحقیقی مقالہ جات کے عنوانات کی منظوری کی سفارش کی گئی۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی ڈاکٹر ہمایوں عباس نے تحقیقی معیار کو مزید بہتر بنانے اور تحقیق کے معیار و افادیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے نئے تعلیمی سال کے لیے بہتر، جامع اور مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اجلاس کے موقع پر معروف دانشور ڈاکٹر معین نظامی نے عصری تناظر میں لسانیات کو درپیش چیلنجز کے موضوع پر اساتذہ کی رہنمائی کی۔ انہوں نے بدلتے ہوئے علمی و سماجی تقاضوں کے تناظر میں لسانیات کے میدان میں درپیش مسائل اور جدید رجحانات پر روشنی ڈالی۔

فیکلٹی بورڈ کے اجلاس میں اساتذہ نے علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ اور تعلیمی معیار کو مزید بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔


ایم فل اور پی ایچ ڈی اردو میں داخلے کے لیے تحریری امتحان 19 اگست 2026۔ بروز بدھ شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں؛قائداعظم بلاک...
19/08/2026

ایم فل اور پی ایچ ڈی اردو میں داخلے کے لیے تحریری امتحان 19 اگست 2026۔ بروز بدھ شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں؛قائداعظم بلاک ؛مین کیمپس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ۔۔۔۔تصویری جھلکیاں

18/08/2026

ایم فل اور پی ایچ ڈی اردو میں داخلے کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو 19 اگست 2026۔ بروز بدھ شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں؛قائداعظم بلاک ؛مین کیمپس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔
رپورٹنگ ٹائم 9 بجے صبح
تحریری امتحان 10 بجے صبح
انٹرویو 1 بجے دوپہر
امیدواران اپنی تمام دستاویزات اور پبلی کیشنز ساتھ لائیں۔شکریہ

شعبۂ اردو و مشرقی زبانیں، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، اپنے ہونہار پی ایچ ڈی اردو اسکالر حمزہ محبوب کو دل کی گہرائ...
27/07/2026

شعبۂ اردو و مشرقی زبانیں، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، اپنے ہونہار پی ایچ ڈی اردو اسکالر حمزہ محبوب کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے، جنہیں پاکستان قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم میں نومبر 2026 میں بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے ایشیا کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ شاندار کامیابی نہ صرف حمزہ محبوب کی محنت، صلاحیت اور عزم کا اعتراف ہے بلکہ شعبۂ اردو و مشرقی زبانیں اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

22/07/2026
شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں ' گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد  میں ایم فل اردو  کے تحریری امتحان کی تصویری جھلکیاں۔20 جو...
20/07/2026

شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں ' گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم فل اردو کے تحریری امتحان کی تصویری جھلکیاں۔20 جولائی 2026۔

16/07/2026

ایم فل اردو میں داخلے کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو 20 جولائی 2026۔ بروز پیر شعبہ اردو اور مشرقی زبانیں؛قائداعظم بلاک ؛مین کیمپس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقد ہوگا۔
رپورٹنگ ٹائم 9 بجے صبح
تحریری امتحان 10 بجے صبح
انٹرویو 1 بجے دوپہر
امیدواران اپنی تمام دستاویزات اور پبلی کیشنز ساتھ لائیں۔شکریہ

بی ایس 'بی ایس بریجنگ ' ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔
01/07/2026

بی ایس 'بی ایس بریجنگ ' ایم فل اور
پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔

Address

Faisalabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92419200672

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu department GCUF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Urdu department GCUF:

Shortcuts

Share

Category