Professional Science Tutors

Professional Science Tutors

Share

I am offering HOME Tuition services in the following subjects for Matric and Intermediate Classes including O and A level.

The subjects includes Mathematics, Physics, Chemistry, Computer Science and Biology. I am also offering Java and C++ development.

25/06/2023
19/04/2023

I
خانہ کعبہ کے اندر لٹکے ہوئے برتن نما نوادرات دراصل کیا ہیں؟
ہم میں سے اکثر لوگ جب خانہ کعبہ کے اندرونی مناظر دیکھتے ہیں تو جو چیز ہم کو سب سے زیادہ عجیب لگتی ہے وہ پرانے برتن نما نوادرات ہیں۔ آج ہم اس پوسٹ میں خانہ کعبہ کے اندرونی منظر پر مختصر تعارف پر بات کریں گے۔
کعبۃ اللہ قریباً 180 مربع میٹر رقبے پر محیط ہے اور اس کی چھت لکڑی کے تین مضبوط ستونوں پر ایستادہ ہے. ستونوں کی لکڑی دنیا کی مضبوط ترین لکڑیوں میں سے ایک ہے اور صحابیِ رسول حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے لکڑی کے یہ تینوں ستون بنوائے تھے. گویا اس وقت ان کو تقریباً 1350 سال گزر چکے ہیں.ان کی رنگت گہری بھوری ہے. لکڑی کے ہر ستون کا عمود ( محیط) قریباً 150 سینٹی میٹر اور قطر (موٹائی) 44 سینٹی میٹر ہے.ان تینوں ستونوں کے درمیان میں ایک پتلی شہتیر نما لٹھ آویزاں ہے اور یہ تینوں کے بیچوں بیچ گزرتی ہے.اس پر کعبۃ اللہ کے تحائف اور نوادرات لٹکے ہوئے ہیں.
یہ برتن نما نوادرات مختلف اسلامی ادوار کے دوران اسلامی ممالک کے سربراہان کی طرف سے کعبہ شریف میں پیش کئے جانے والے نوادرات ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں کچھ نوادرات دور نبوی اور خلفا راشدین کے دور سے بھی تعلق رکھتے ہوں۔ اس کے علاوہ خلافت عثمانیہ کے دوران پیش کئے جانے والے نوادرات بھی موجود ہیں۔ یہ
نوادرات دراصل ممکنہ طور پر تین اقسام کے ہیں۔
1۔ لیمپ و فانوس: جس زمانے میں بجلی نہیں تھی اس زمانے کے لیمپ یا فانوس جو کعبہ کے اندر روشنی کے لئے لٹکائے جاتے تھے۔ اس میں سونے اور چاندی کے بنے ہوئے قدیم طرز کے فانوس نما لالٹینیں اور لیمپس ہیں۔
2- بخوردان: ان میں عود لوبان و بخورات سلگانے والے برتن یا بخوردان بھی شامل ہیں جن میں یہ خوشبودار بخورات سلگائے جاتے تھے۔ یہ ایک قدیم روایت ہے ۔کعبۃ اللہ کو آج بھی عود عنبر و دیگر قیمتی بخورات کی دھونی دی جاتی ہے اور غلاف کعبہ کو عود و عنبر و دیگر قیمتی عطریات کے آمیزے سے معطر کیا جاتا ہے۔
3-ممکنہ طور پر ان میں غسل کعبہ کے دوران استعمال ہونے والے عرق گلاب و عطریات کے برتن بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ نوادرات کیونکہ دور نبوی اور خلافت راشدہ سے لے کر مختلف سلاطین اور اسلامی حکمرانوں کی طرف سے وقتا” فوقتا” پیش کئے جاتے رہے اس لئے ان کو بطور احترام یہاں سے ھٹایا نہیں گیا اور ان کو بدستور کعبۃ اللہ کے اندر موجود رہنے دیا گیا ہے۔
خانہ کعبہ کی دو چھتیں ہیں ایک اندرونی اور دوسری بیرونی؛ بیرونی اضافی چھت خانہ کعبہ کو مزید مضبوط بنانے کے لئے تعمیر کی گئی تھی۔ دونوں چھتوں کے درمیان ایک میٹر سے زائد کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔
کعبہ میں ایک صندوق بھی ہے، جس میں مختلف فرمانرواؤں کی طرف سے پیش کئے جانے والے کعبہ کے قدیم ہدایا محفوظ ہیں۔
الحرمین الشریفین صدارت نے مزید بتایا ہے کہ کعبہ کے دائیں جانب اندرونی حصے میں رکنِ شامی ہے۔ اس میں ایک سیڑھی ہے جو مستطیل نما کمرے کی جانب جاتی ہے۔ اس کمرے میں کوئی کھڑکی نہیں ہے۔ اس کا ایک دروازہ ہے اور اس کا خصوصی تالا ( قفل) ہے۔ اس کے دروازے پر خوب صورت ریشم کا پردہ لٹکا ہوا ہے اور اس پر سنہرے اور نقرئی رنگ کی کشیدہ کاری ہوئی ہے۔
صدارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ کعبہ کا اندرونی فرش سنگِ مرمر کا ہے۔ یہ زیادہ تر سفید ہے۔تاہم سنگ مرمر کے دوسرے رنگوں کے ٹکڑے بھی فرش پر لگے ہوئے ہیں۔ کعبہ کا اندرونی حصہ خوب صورت سنگ مرمر کے ٹکڑوں سے مزیّن ہیں اور سرخ رنگ کی ریشم کے پردے سے ڈھانپا ہوا ہے۔ اس پر سفید رنگ سے عربی میں عبارات اور اسمائے حسنیٰ لکھے ہوئے ہیں۔ اسی پردے نے کعبے کی چھت کو بھی ڈھانپ رکھا ہے۔
کعبہ کے اندر آٹھ پتھر ہیں۔ان پر خطِ ثلث میں عربی عبارتیں کندہ ہیں۔ ایک پتھر پر خطِ کوفی میں عربی عبارت لکھی ہوئی ہے۔ یہ خوب صورت لکھائی چھٹی صدی ہجری کے بعد کے دور سے تعلق رکھتی ہے۔
دیوارِ شرقی پر کعبے کے دروازے اور باب التوبہ کے درمیان سابق سعودی فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز آل سعود کی ایک دستاویز ہے جو سنگِ مرمر پر کندہ کی گئی ہے۔ اس میں کعبہ کی تزئین نو کی تاریخ درج ہے۔ اس طرح کعبہ کے اندر عبارتوں پر مشتمل پتھروں کی تعداد دس ہے اور یہ تمام سفید سنگ مرمر کے ہیں۔

28/04/2022

بھائیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کو مارنا چاہا مگر ناکام رہے ،
باپ کی نگاہوں سے دور کیا مگر محبت اور بڑھتی گئی،
غلام بنا کر بیچ دیا گیا مگر بادشاہ بن گیے،
اس لیے آپ لوگوں کی سازشوں سے اور تدبیروں سے پریشان نہ ہوں،
اللہ کی تدبیر اور چاہت سب پر بھاری ہے ...!!!🙂

26/04/2022

Subhan Allah

Photos from Professional Science Tutors's post 13/03/2022

Universally, Islam is a complete code of life.
→→→→→→→→→→→→
♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥
Regards: Engr. Nadeem Ansari

28/02/2022

🌼 *میں ہوں ایک "عظیم" انسان* 🌼

میں جب بھی کسی غریب رشتہ دار کے گھر جاتا ہوں۔ جانے سے پہلے اسے فون کردیتا ہوں۔ وہ بیچارہ خوش ہوجاتا ہے۔
مہینے میں ایک بار گوشت کھانے والا، میرے لیے بغیر ہڈی کا ایک کلو گوشت لاتا ہے۔
ستر روپے کلو والے "ٹوٹا" چاول کھانے والا ڈیڑھ سو روپے کلو والے چاول لاکر بریانی بناتا ہے۔ اس کے بچے یہ
دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں کہ آج تو ہمیں بیف بریانی ملے گی۔ پورے گھر کی صفائی ہوتی ہے۔ تکیوں کے "غلاف" بدلے جاتے ہیں۔ گھر میں موجود واحد صوفے
دو عدد کرسی اور ایک چھوٹی سی پرانی ٹیبل کو چمکایا جاتا ہے۔ اس کی بیوی صندوق میں رکھا اپنے جہیز کا پندرہ سالہ پرانا ڈنر سیٹ نکالتی ہے۔ بچوں کو نہلا دھلا کر پچھلی عید کا سوٹ پہناکر تیار کیا جاتا ہے۔
اس کی بیوی، بچوں کا "گلک" توڑکر ان پیسوں کی کھیر بھی بناتی ہے۔
اور میں...
میں رات آٹھ بجے میں اپنی چمچاتی گاڑی میں سوار اس کچی آبادی کی کچی گلی میں داخل ہوتا ہوں۔ اس کے بچے میرے انتظار میں دروازے پر کھڑے ملتے ہیں۔ بچوں کی آواز پر وہ دونوں بھی میرا استقبال کرنے دروازے پر آجاتے ہیں۔
میں رومال ناک پر رکھے بڑی "رعونت" سےگاڑی سے اترتا ہوں۔ بچے محبت سے میرے قریب آتے ہیں۔ جنہیں میں ہاتھ کے اشارے سے روک دیتا ہوں۔ ان کے سلام کا جواب گردن کے اشارے سے دیتا گھر میں داخل ہوجاتا ہوں۔ اور صوفے پر
ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھ جاتا ہوں۔
بچے چارپائی جس پر چادر بچھی ہوتی ہے اس پر بیٹھ جاتے ہیں اور وہ دونوں کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔
اس وقت مجھے اپنے اندر ایک "کمینی" سی خوشی کا احساس ہوتا ہے

گردن میں "سریا" آجاتا ہے، کمر اکڑ جاتی اور چھاتی چوڑی ہوجاتی ہے۔ ان کی ہر بات کا جواب "ہوں ہاں" میں دیتا ہوں۔ اس وقت مجھے اپنے اندر ایک مغل شہنشاہ محسوس ہوتا ہے، اور وہ سب درباری...

اسی "اکڑ" کے نشے میں وقت کا پتہ ہی نہیں چلا.. دو گھنٹے ہوچکے تھے.. بچے بار بار مجھے عجیب سی نظروں سے دیکھ رہے تھے.. لیکن میں اپنی "اکڑ" کے نشے میں دھت اپنی بڑائی کے قصے سنانے میں "مست" تھا۔
مزید ایک گھنٹے بعد اس کا چھ سالہ بچہ آنکھیں "مسلتا" ہوا اپنی امی سے بڑی معصومیت سے بولتا ہے۔ امی مجھے بہت زوروں کی نیند آرہی ہے۔ اب تو کھانا لگادیجیے۔ اس معصوم بچے کی بات سن کر میں اپنے قصے سنانا بند کردیتا ہوں۔ اس کی بیوی دسترخوان بچھاتی ہے۔
بچوں کے چہرے خوشی سے کھل جاتے ہیں۔

22/02/2022




07/01/2022

Universally, Islam is a complete code of life.
→→→→→→→→→→→→
♥♥♥♥♥♥♥♥♥♥
Regards: Engr. Nadeem Ansari

06/01/2022

is way to improve your community and making it prosperous.

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Faisalabad City
Faisalabad
38000