Taj online Quran Academy

Taj online  Quran Academy

Share

"بڑی پیشی کی تیاری کرو؛
اُس دن تم سب سامنے پیش کیے جاؤ گے؛ تمہارا کوئی راز پوشیدہ نہ رہے گا!
سیدناعمر

Photos from Taj online  Quran Academy's post 08/04/2024

نبیﷺ نے فرمایا: ’’”میری اس مسجد میں پڑھی گئی ایک نماز مسجد حرام کے علاوہ دیگر مسجدوں میں پڑھی گئی ایک ہزار نمازوں سے افضل ہے”۔(متفق علیہ)

07/04/2024



حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ”جس نے کسی مومن کی دنیا کی پریشانیوں میں سے کوئی پریشانی دور کردی، اللہ تعالیٰ بروز قیامت اس کی پریشانیوں میں سے ایک پریشانی دور کردے گا۔۔ جس نے کسی تنگ دست پر آسانی کی، اللہ اس پر دنیا وآخرت میں آسانی کرے گا۔ جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی، اللہ تعالیٰ دنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔ اللہ تعالیٰ برابر بندے کی مدد میں ہوتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں ہوتا ہے۔ جو شخص علم کی تلاش میں کسی راستے پر چلا اللہ تعالیٰ اس كی وجہ سے اس کے لیے جنت کی راہ آسان کر دیتا ہے۔ جب کوئی قوم اللہ کے کسی گھر میں جمع ہو کر اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتی ہے اور اسے آپس میں پڑھتی پڑھاتی ہے، تو ان پر سکینت کا نزول ہوتا ہے، (اللہ تعالیٰ کی) رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے اور اللہ اپنے پاس موجود فرشتوں میں ان کا ذکر کرتا ہے۔ اور جس کا عمل اسے پیچھے کردے، اس کا نسب اسے آگے نہیں لے جاسکتا‘‘
(صحیح مسلم)

اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے. آمین

*میرے دل کی سرگوشی*
*١٤٤٥اہداف*

*٢٧ رمضان المبارک ١٤٤٥*

01/04/2024

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن
خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا
مسکراتے ہوئے آپ ﷺ آجائیں گے۔۔اور
حشر کا سارا نقشہ بدل جائے گا!
صلی اللہ علیہ والہ و سلم ❤

31/03/2024

✨♥️ *آج پہلی طاق رات ہے*

◐┄┅════❖════┅┄◐

تو اپنے سبھی میمبران اپنے کاموں کو جو دن میں ممکن ہوں انہیں دن میں اور باقی رہ جانے والے کاموں کو شام میں جلد از جلد سمیٹ لیجیئے۔

اور اگر ممکن ہو تو دن میں قیلولہ لازمی کیجیے گا۔
اس سے رات کو جاگنے اور عبادت کرنے میں آسانی ہو جائے گی۔ *ان شاءاللہ*

⭕ *ذکر اذکار*
⭕ *نوافل*
⭕ *تلاوت*
اور ہو سکے تو ان راتوں میں
*صلاۃ تسبیح* کا اہتمام بھی لازمی کیجیے۔

دھیان رکھیے گا کہ کسی بھی طور پر یہ گنی چنی *بابرکت* راتیں ضائع نہ ہونے پائیں
جانے پھر کس کو یہ مبارک گھڑیاں *نصیب* ہوں اس لیے کوشش کیجئے گا کوئی طاق رات اس بار چھوٹنے نہ پائے
اور انتہائی ضروری بات دعاؤں کا *خصوصی* اہتمام کیجیے گا۔ اور مجھے اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھئے گا مجھے آپ میمبران سے اس زیادہ کچھ نہیں چاہیے۔

*جزاكم اللّٰهُ خیراً کثیراً و احسن الجزاء فی الدنیا والآخرۃ*

31/03/2024

"جب تم رات کے اندھیرے میں اپنے آقا ومولا کے سامنے بیٹھو، تو بچوں والی عادات اپناؤ؛
جیسے بچہ اپنے باپ سے کچھ طلب کرے، اور باپ نہ دے؛ تو وہ رو رو کر طلب کرتا ہے!"
امام ابن الجوزی رحمه الله
(المدهش : 219/1)

30/03/2024

*حضوری اور تعلق۔۔۔۔*

┈┉┅━❀🍃🌸🍃❀━┅┉┈

"کبھی غور کیجیے گا۔۔۔
جب آپ کسی سے گفتگو کر رہے ہوں۔۔۔
اور اچانک سے آپ کے فون کی گھنٹی بج جائے۔۔
تو کیا ہوتا ہے؟"
"رابطہ ٹوٹ جاتا ہے۔۔"
"اب جب آپ دوبارہ اس شخص کی طرف متوجہ ہوتے ہیں تو پھر؟"
"پہلے جیسی بات نہیں آتی۔۔"
" حضوری ختم ہو جاتی ہے ناں؟
اب آپ ذرا غور کریں۔۔
آپ رب کائنات کی دہلیز پر ہیں۔۔۔
چاہے مسجد ہو یا یا بیت اللہ۔۔۔
آپ کا گھر یا مسجد نبوی ﷺ۔۔۔
آپ کے ہاتھ میں ایک فون ہوتا ہے۔۔۔
جس پر آپ مسلسل اپنی تصویریں کھینچ رہے ہوتے ہیں۔۔
کسی سے بات کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔
یا طواف یا عبادت کے ساتھ کسی کو لائیو دکھا رہے ہوتے ہیں۔۔
وڈیو کال کر رہے ہوتے ہیں۔۔۔
آپ کو لگتا ہے کہ جس خالق کائنات کے سامنے آپ حاضر ہونے گئے ہیں۔۔
کیا اسے یہ بات پسند آئے گی؟
کیا عبادت ایسے ہوتی یے؟
وہ عبادت ہی کیا جس میں حضوری ہی نہ ہو؟
اس سے اچھی حضوری والی عبادت تو بت پرست اپنے بت کے سامنے کھڑے ہو کر کر لیتا ہے۔۔۔
جو وڈیو آپ کسی کو دکھا رہے ہیں وہ ٹی وی اور انٹرنیٹ پر 24/7 دستیاب ہے۔
آپ کے فون سے بہتر کوالٹی کی۔۔۔
آپ کا اپنے رب کے ساتھ تعلق آپ کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔۔۔
وہ تعلق ہی کیا جس میں حضوری نہ ہو؟
یہ اندھیروں میں روشنی کی کرن بن جاتا ہے۔۔
زندگی کے انجان رستوں پر مشعل راہ بنتا ہے۔۔
یہ بہت قیمتی ہے۔۔
اپنے فون کے ہاتھوں اسے ضائع نہ کریں۔۔
آپ کو اس کی قیمت کا اندازہ ہی نہیں ہے۔۔۔"

30/03/2024

*حضرت سلیمان علیہ السلام کا واقعہ*

┈┉┅━❀🍃🌸🍃❀━┅┉┈

اللہ تعالٰی نے ایک مرتبہ حضرت سلیمان علیہ السلام کو وحی فرمائی کہ سمندر کے کنارے جائیں اور قدرت الٰہیہ کا تماشا دیکھیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے مصاحبین کے ساتھ تشریف لے گئے مگر انھیں کوئی ایسی شے نظر نہیں آئی۔ آپ نے ایک جن کو حکم دیا کہ سمندر میں غوطہ لگا کر اندر کی خبر لاؤ۔ عفریت نے غوطہ لگایا مگر کچھ نہ پایا اور واپس آکر عرض کیا: اے اللہ کے نبی! میں نے غوطہ لگایا مگر سمندر کی تہہ تک نہیں پہنچ سکا اور نہ کوئی شے دیکھی۔

حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس سے قوی جن کو غوطہ خوری کا حکم فرمایا: مگر وہ بھی نامراد واپس آیا، اگرچہ یہ اس سے دوگنی مسافت تک اندر گیا تھاـ اب آپ نے اپنے وزیر آصف بن برخیا کو سمندر میں اُترنے کا حکم دیاـ انہوں نے تھوڑی دیر میں ایک سفید کافوری قبہ لاکر حضرت سلیمان علیہ السلام کی خدمت میں حاضر کیا، جس میں چار دروازے تھے۔ ایک دروازہ موتی کا، دوسرا یاقوت کا، تیسرا ہیرے کا اور چوتھا زمرد کاـ چاروں دروازے کھلے ہونے کے باوجود اندر سمندر کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں داخل ہوا تھا حالانکہ قبہ سمندر کی تہہ میں تھاـ

حضرت سلیمان علیہ السلام نے ملاحظہ فرمایا کہ اس کے اندر ایک خوبصورت نوجوان صاف ستھرے کپڑے پہنے ہوئے نماز میں مشغول ہےـ آپ قبہ کے اندر تشریف لے گئے اور اس سے سلام کرکے دریافت فرمایا کہ اس سمندر کی تہہ میں تم کیسے پہنچ گئے؟ اس نے جواب دیا: اے اللہ کے نبی! میرے ماں باپ معذور تھے اور میری ماں نابینا تھیں، میں نے ان دونوں کی ستر سال تک خدمت کی۔ میری ماں کا جب انتقال ہونے لگا تو اس نے دعا کی: خداوندا اپنی طاعت میں میرے فرزند کو عمر دراز عطا فرماـ اسی طرح جب میرے باپ کا وصال ہونے لگا تو انہوں نے دعا کی: پروردگار میرے بیٹے کو ایسی جگہ عبادت میں لگا جہاں شیطان کا دخل نہ ہوسکےـ

میں اپنے والد کو دفن کرکے جب اس ساحل پر آیا تو مجھے یہ قبہ نظر آیا۔ اس کی خوبصورتی کا مشاہدہ کرنے کے لیے میں اس کے اندر چلا گیا۔ اتنے میں ایک فرشتہ وارد ہوا، اور اس نے قبہ کو سمندر کی تہہ میں اُتار دیا۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس سے دریافت کیا: تم کس زمانے میں یہاں آئے؟

نوجوان نے جواب دیا: سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے زمانے میں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے جان لیا کہ اسے دو ہزار سال ہوگئے ہیں مگر وہ اب تک بالکل جوان ہے اور اس کا بال بھی سفید نہیں ہوا ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا: تم وہاں کھاتے کیا ہو؟

نوجوان نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! ایک سبز پرندہ روزانہ اپنی چونچ میں سر برابر کی ایک زرد چیز لے کر آتا ہے میں اسے کھا لیتا ہوں اور اس میں دنیا کی تمام نعمتوں کا لطف ہوتا ہے، اس سے میری بھوک بھی مٹ جاتی ہے اور پیاس بھی رفع ہو جاتی ہے اس کے علاوہ گرمی، سردی، نیند، سستی، غنودگی اور نامانوسی و وحشت یہ تمام چیزیں مجھ سے دور رہتی ہیں۔

حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا: اب تم ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہو یا تمہیں تمہاری جگہ پہنچا دیاجائے؟ نوجوان: حضور! مجھے میری ہی جگہ بھجوا دیں۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے حضرت آصف بن برخیا رضی اللہ عنہ کو حکم فرمایا تو انھوں نے قبہ اٹھا کر پھر سمندر کی تہہ میں پہنچا دیا۔ اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام نے لوگوں کو مخاطب کرکے فرمایا: اللہ تم پر رحم کرے دیکھو والدین کی دعا کتنی مقبول ہوتی ہے لہٰذا اُن کی نافرمانی سے بچو۔

*

29/03/2024

ترکی کہاوت ہے ؛

اگر آپ کی مسجد میں بچوں کا شور نہیں ہوتا تو اپنی آنے والی نسلوں کی فکر کریں۔۔

Send a message to learn more

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address


Faisalabad