I love Muhammad sallallahu alaihi wasallam
Asan quran
علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے
27/09/2025
ایک انگریز نے فضیلت شیخ الشعراوی سے پوچھا: "کیوں عورتیں (مسلمان) تمام مردوں سے سلام نہیں کرتی؟" (یعنی مصافحہ)
شیخ الشعراوی نے خوبصورت جواب دیا: "کیا آپ لوگوں کے یہاں کوئی بھی شخص برطانیہ کی ملکہ سے سلام کر سکتا ہے؟"
انگریز نے جواب دیا: "نہیں، یقیناً یہاں قانون ہے جو صرف سات قسم کے لوگوں کو اس کی اجازت دیتا ہے۔"
شیخ الشعراوی نے جواب دیا: "ہمارے یہاں بھی بارہ قسم کے لوگ ہیں جنہیں اس کی اجازت ہے۔ یہ ہیں: والد، دادا، شوہر، شوہر کا والد، بیٹا، بھائی، چچا، ماموں، بھتیجا، بھانجا، پوتا، نواسا۔
جیسے آپ لوگ ملکہ کی عزت و احترام میں ایسا کرتے ہیں، ویسے ہی ہمارے یہاں (اسلام میں) ہر عورت ملکہ ہے۔
اور ہر ملکہ کی حاشیہ ہے جو اس سے سلام کر سکتی ہے اور باقی مرد اس کے لیے رعایا ہیں۔"
اگر آپ نے پڑھ لیا ہے تو اشرف المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں۔
25/09/2025
“یہ امانت ہے”
الجزیرہ کی معروف الجزائری صحافی خدیجہ بن قنہ لکھتی ہیں:
میں ایک مرتبہ امریکہ کے سفر پر تھی۔ اس دوران کچھ خریداری کے لیے ایک بڑے اسٹور میں گئی۔ اپنی باری کا انتظار کر رہی تھی کہ اتنے میں ایک باحجاب مسلمان خاتون نمودار ہوئیں۔ وہ بڑی مشکل سے ایک بھاری ڈبہ گھسیٹ کر لا رہی تھیں جو غالباً گھاس کاٹنے والی مشین (Lawn Mower) کا تھا۔ تھکن ان کے چہرے سے جھلک رہی تھی۔ وہ سیدھی کاؤنٹر پر موجود کیشیئر کے پاس پہنچیں اور مؤدبانہ لہجے میں بولیں:
“محترمہ! میں نے یہ مشین کل آپ ہی کی دکان سے پانچ سو ڈالر میں دیگر سامان کے ساتھ خریدی تھی۔”
کیشیئر جو مصروفیت میں الجھی ہوئی تھی، بےساختہ بولی: “تو کیا آپ اسے واپس کرنا چاہتی ہیں؟”
مسلمان خاتون نے نرمی سے جواب دیا: “جی نہیں، میں اس کی قیمت ادا کرنا چاہتی ہوں۔”
کیشیئر حیرت سے چونکی: “کیا؟ میں سمجھی نہیں! آپ کہہ رہی ہیں کہ آپ نے یہ کل خریدی ہے۔ اگر آپ کا مطلب ہے کہ کہیں اور یہ سستی ملی ہے تو ہماری پالیسی ہے کہ ہم فرق کی رقم واپس کر دیتے ہیں، بشرطیکہ آپ کے پاس دوسرے اسٹور کی قیمت کا ثبوت ہو۔ تو کیا آپ کے پاس ایسا کوئی ثبوت ہے؟”
خاتون مسکرائیں اور کہا: “نہیں، معاملہ یہ نہیں۔ ہوا یوں کہ کل میں نے کارڈ کے ذریعے آپ ہی کی دکان سے کئی اشیاء خریدیں اور یہ مشین بھی ساتھ لے گئی۔ میرا گھر اس اسٹور سے دو گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ جب گھر جا کر بل دیکھا تو مجھے اندازہ ہوا کہ آپ نے غلطی سے اس مشین کی قیمت بل میں درج ہی نہیں کی۔ میں نے فوراً فون پر رابطہ کرنا چاہا تاکہ آپ کو نقصان نہ ہو، لیکن اسٹور بند ہو چکا تھا۔ لہٰذا آج میں نے اپنی ملازمت سے چھٹی لی، یہ بھاری ڈبہ اٹھا کر دوبارہ یہاں آئی ہوں تاکہ آپ اس کی رقم وصول کر لیں اور میں کسی ایسی چیز کو استعمال نہ کروں جس کی قیمت ادا نہ کی گئی ہو۔”
یہ سنتے ہی کیشیئر یکدم کھڑی ہوگئی، اس کی آنکھیں نم ہو گئیں اور وہ خاتون کو بار بار گلے لگا کر بوسے دینے لگی۔ اس نے کہا:
“میں سمجھ ہی نہیں پا رہی کہ آپ نے یہ سب کیوں کیا۔ یہ اتنی بھاری مشین، چار گھنٹے کا سفر آنا جانا، کام سے چھٹی لینا اور پھر اپنی جیب سے وہ رقم دینا جو میرے حساب کی غلطی تھی! آخر آپ نے یہ کیوں کیا؟”
مسلمان خاتون نے بڑی معصومیت اور سادگی سے جواب دیا:
“It is AMANA”
یعنی “یہ امانت ہے۔”
پھر انہوں نے نہایت سکون اور اعتماد کے ساتھ اسلام میں امانت داری کا مفہوم بیان کیا۔
کیشیئر سیدھی اپنی منیجر کے دفتر گئی۔ ہم باہر سے دیکھ رہے تھے کہ وہ کس جوش و جذبات سے یہ واقعہ سنا رہی ہے۔ چند لمحوں بعد منیجر نے پورے اسٹاف کو جمع کیا اور اس مسلمان خاتون کے عمل کو مثال بنا کر ان کے سامنے بیان کیا۔
خاتون سر جھکائے کھڑی تھیں، گویا سمجھ رہی ہوں کہ انہوں نے کوئی غیر معمولی کام نہیں کیا بلکہ صرف وہی ادا کیا جو دین نے انہیں سکھایا۔ لیکن اسٹور کے تمام ملازمین اور گاہک حیران و متاثر کھڑے تھے۔ سب باری باری ان سے اسلام اور اس کی تعلیمات کے بارے میں سوال کرتے اور وہ پورے اعتماد، عاجزی اور اخلاص سے جواب دیتیں۔
آخر میں منیجر نے سختی سے اصرار کیا کہ یہ مشین اسٹور کے تمام ملازمین کی طرف سے بطور تحفہ انہیں پیش کی جائے، لیکن اس باکردار خاتون نے مؤدبانہ انداز میں انکار کر دیا اور کہا:
“میں یہ اس کا اجرو ثواب صرف اللہ سے چاہتی ہوں، اس دنیاوی تحفے کے لیے نہیں۔ مجھے ڈر ہے کہ یہ مشین میرے اس اجر کو کم نہ کر دے جو میرے رب کے ہاں کہیں زیادہ قیمتی ہے۔”
یہ جواب سن کر ان سب کے دلوں میں ان کی عزت اور بڑھ گئی۔ وہ خاتون خاموشی سے واپس روانہ ہوگئیں لیکن اسٹور میں موجود ہر شخص چاہے ملازم ہو یا خریدار، ان کے کردار سے اس قدر متاثر تھا کہ ان کا چرچا دیر تک جاری رہا۔
خدیجہ بن قنہ کہتی ہیں:
“اس لمحے میرا دل فخر سے بھر گیا کہ یہ ہے ہمارا دین، یہ ہے اسلام اور الحمدللہ کہ ہم اسلام کی نعمت سے بہرہ مند ہیں۔” (ضیاء چترالی)
28/04/2025
Celebrating my 5th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉
السلام علیکم اپ یا اپ کے بچوں میں سے کوئی قران پاک پڑھنا چاہے تو ہم سے رابطہ کر سکتا ہے اور اگر ایسا ایڈ بنوانا چاہتے ہیں قران پاک کی اکیڈمی کا تو بھی اپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں
27/08/2024
سورۃ الکوثر
28/07/2024
**قرآن کی تعلیم: گھر بیٹھے قرآن سیکھیں**
**تجربہ کار قرآن ٹیچر دستیاب**
✅ *ناظرہ قرآن*
✅ *قرآن پاک حفظ*
✅ *تجوید اور قرات*
**خصوصی تربیت یافتہ اساتذہ کے ذریعے آن لائن کلاسز**
**تمام عمر کے افراد کے لئے کلاسز**
**خواتین کے لئے علیحدہ کلاسز دستیاب**
📞 **رابطہ کریں:** [03027989929]
📧 **ای میل:** [[email protected]]
*قرآن پاک کی تعلیم حاصل کریں اور اپنی آخرت سنواریں۔*
---
علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے۔۔
15/06/2024
تکبیرات تشریق پڑھنے کا طریقہ
26/05/2024
Big shout out to my newest top fans! 💎 Maimona Allahwali
خُدا اور اُس کے فرشتے آپ ﷺ پر دُرود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو۔۔!! تم بھی اُن ﷺ پر دُرود و سلام بھیجو۔۔۔!! 🌸
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○ 🥀
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارکْتَ عَلٰی اِبرَاهِیْمَ وَ عَلٰی اٰلِ اِبرَاهِیْمَ اِنَّکَ حَمیْدٌ مَّجِیْدٌ○
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Qaim Sain Street
Faisalabad
3800
Opening Hours
| 09:00 - 17:00 |