Online Quran Academy

Online Quran Academy Contact us for studying online quran recitation- On(Skype,Whats App,Imo,And To tok)
قرآن کری?

حسین (رضی اللہ عنہ) لکھنا...............    خلوص کی روشنی  لے کر  بدیدہ  تر "حسین" لکھنا  تم ایسا کرنا کتابِ دل کے ورق و...
31/08/2020

حسین (رضی اللہ عنہ) لکھنا...............

خلوص کی روشنی لے کر بدیدہ تر "حسین" لکھنا
تم ایسا کرنا کتابِ دل کے ورق ورق پر "حسین" لکھنا

حسین لکھ کر حسین لکھنا پھر حسین لکھ کر تم ایسا کرنا
آج تک تم نے جو بھی لکھا ہو اس کا محور "حسین" لکھنا

تمہارے تاریک منظروں میں اجالے اٹھیں گے نور کے
تم ایسا کرنا اپنے گھر میں درود پڑھ کر "حسین" لکھنا

کشید کر کے رس گلاب کا فضا میں یارو چھڑکنا اس کو
پھر اس سنہری فضا پہ روشنی کا محور "حسین" لکھنا

اگر کتابت کا شوق ہو تو کتابِ تسلیم و رضا میں ثمر
جہاں شہیدوں کے نام لکھنا تو سب سے اوپر "حسین" لکھنا

میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام السلام یا حسین السلام یا حسین السلام یا حسین کر لیا نوش  جس نے شہادت کا  جام اُس...
29/08/2020

میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام
السلام یا حسین السلام یا حسین السلام یا حسین

کر لیا نوش جس نے شہادت کا جام
اُس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام

جس کو دھوکے سے کوفے بلایا گیا
اور بلا کر کہ بے حد ستایا گیا

جس کے بھائی کو زہر پلایا گیا
جس کے بچوں کو پیاسا ستایا گیا

اُس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

جس نے حق کربلا میں ادا کردیا
اپنے نانا کا وعدہ وفا کردیا

جس کو تیروں سے چھلنی کرایا گیا
جس کی گردن پہ خنجر چلایا گیا

اُس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

جس کا جنت سے جوڑا منگایا گیا
جس کو دوشء نبی پر بٹھایا گیا

اُس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

کر چُکا ہوں حبیب اپنی حُجت تمام
لے کے اللہ اور اپنے نانا کا نام

کوفیوں کو سُنا کر خُدا کا کلام
اور فدا ہو گیا شاہِ عالی مقام

اُس حسین ابن حیدر پہ لاکھوں سلام
میرے حسین تجھے سلام میرے حسین تجھے سلام

وہی  ربّ  ہے   جس   نے  تجھ   کو   ہَمہ  تن  کرم   بنایاہمیں بھیک مانگنے کو تِرا آستاں بتایا تجھے حمد ہے خدایاتمہِیں حاک...
11/08/2020

وہی ربّ ہے جس نے تجھ کو ہَمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیک مانگنے کو تِرا آستاں بتایا تجھے حمد ہے خدایا

تمہِیں حاکمِ برایا تمہِیں قاسمِ عطایا تمہِیں دافعِ بلایا
تمہِیں شافعِ خطایا کوئی تم سا کون آیا

وہ کنواری پاک مریم وہ نَفَخْتُ فِیْہکا دم ہے عجب نشانِ اعظم
مگر آمنہ کا جایا وہی سب سے افضل آیا

یہی بولے سِدرہ والے چمنِ جہاں کے تھالے سبھی میں نے
چھان ڈالے
تِرے پایہ کا نہ پایا تجھے یک نے یک بنایا

ارے اے خدا کے بندو! کوئی میرے دل کو ڈھونڈو
مرے پاس تھا ابھی تو ابھی کیا ہوا خدایا نہ کوئی گیا نہ آیا

ہمیں اے رضاؔ ترے دل کا پتا چلا بہ مشکل
درِ روضہ کے مقابل وہ ہمیں نظر تو آیا یہ نہ پوچھ کیسا پایا

وہی ربّ ہے جس نے تجھ کو ہَمہ تن کرم بنایا
ہمیں بھیک مانگنے کو تِرا آستاں بتایا تجھے حمد ہے خدایا

03/06/2020

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Online Quran Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category