Learn Quran

Learn Quran

Share

(حفظ و ناظرہ) (قاعدہ) (مکمل نماز ) (مسنون دعائیں) (کلمے )

21/02/2021

Pure, raw, unfiltered honey is the one of the world’s best health foods. It's 100% natural, full of nutrients and has no expiration date. It needs no refrigeration and is its own preservative - even honey found in ancient Egyptian tombs is still edible, after 3,000 years!

But not all honey is the same. The flora surrounding the bee hive determines the aroma and character because it's the source of the food the bees bring back. Black Forest beekeepers are famous for their honeydew or forest honey - a special variety made from tree sap instead of the usual flower nectar. It's darker and less sweet than common honey but is less acidic and has a deep, rich flavour that combines with its tangy, spicy aroma to make it an exquisite delicacy.

Forest honey is highly treasured because, despite the extensive wooded areas provided by the Black Forest (which also offer a wide range of forest honeys), honeydew honey cannot be collected every year. Honeydew formation is much more weather-dependent than flower pollen.

On top of that, every 500g pot of honey is the result of 50,000 bee flights: each worker brings back 50mg of nectar per flight, which produces 10mg of honey. Assuming each bee flies 1km to gather pollen or honeydew, that's 100,000km of busy buzzing in every jar! So much flying needs lots of bees, so the single queen in every hive lays between 1,500 and 2,000 eggs a day - about her own body weight - to breed 200,000 bees over a full 7-month season.

The most important thing to remember when you're buying honey is to choose the purest. The less that is done to the honey, the healthier it is. The honey 🐝 from Manni's nests is pure and 100% organic as Manni's kitchens Food.

Our honey is with less than 18% water and completely 'natural'.

But what does 'natural' mean? It means no heat treatment, proper storage for the minimum possible hydroxymethylfurfural (HMF) content of 15mg/kg (that's a product caused by overheating and improper storage) and making sure all the components of honey are present - nothing added, nothing taken away! And just to go the extra step, and our honey is free of preservatives and additives, is 100% natural and the bees are not sugar-fed.

You might sometimes see crystallisation in pots of honey. That's normal. Some honeys crystallise quicker than others, depending on the plants they come from, but that means the honey hasn't been cooked or had any chemicals or corn syrup added. To reverse crystallisation, simply loosen the lid and put it in a shallow pan of warm water. The honey will soon return to its liquid state, with no loss of flavour or aroma. Don't microwave or boil it, though - that will kill all the enzymes and make it less healthy.

Rest assured, the forest honey you buy at Mannis farm Nest is a genuine, healthy, natural product that comes from a real local beekeeper to farms. They remove the full honeycombs from their beehives and use modern, hygienic extractors to pour the honey out into jars. From there, it's a short trip to our shelves and your morning toast!
For
More detail just IB or watsup on 03061595518

21/01/2021

مولانا مودودیؒ سے کسی نے پوچھا آپ نےکبھی ولی اللہ دیکھا ہے؟
مولاناؒ نے فرمایا: میں تو ابھی ایک ولی اللہ سے مل کرآ رہا ہوں،
تفصیل پوچھی گئی تو بتایا ، ریلوےاسٹیشن پر اترے تو سامان اٹھانے کے لئے قلی کی ضرورت پڑی، بہت سے قلی حضرات دوڑے آئے میری نظر ایک ایسے قلی پر پڑی جو نہایت آرام سےنماز میں مشغول تھا، ہم نے فیصلہ کیا اس کا ہی انتظار کریں گے، وہ فارغ ہوا تو میں نے اس سے پوچھا کیسے بندے ہو، ٹرین کی آمد ہی تو تمہارے رزق کا سامان ہے تم نے رزق کمانےکے وقت میں نماز کیوں شروع کر دی، اس قلی نے جواب دیا، جو رازق ہے وہ میرے حصے کا رزق مجھ تک ضرورت پہنچا دیتا ہے، اب جس رازق نےآپ کو میرے لئے روکے رکھا کیا مجھے جچتا ہے اسکی عبادت لیٹ کر دوں۔
بھلا اس سے بڑا ولی اللہ کون ہو سکتا ہے؟



21/01/2021

قدرت

ایک بھٹے والا ٹھیلا چلاتا تھا روز اس کے پاس ایک بچہ آتا تھا جو اس سے بھٹہ لیا کرتا تھا “چاچا ایک بھٹہ تو دےدو” وہ دےدیا کرتا تھا ایک دن ایک لمبی سی گاڑی اس بھٹے والے کے پاس آی اور اسے 20 بھٹوں کا آڈر دیا. بھٹے والا بہت خوش ہوا اس نے اسے اچھا اچھا سا بنا کر دے دیا – اگلے دن پھر وہی گاڑی دوبارہ آی اور پھر 20 بھٹوں کا آڑد دیا ایسے وہ گاڑی والا روز اپنے بچوں اور گھر والوں کے لیے 20 بھٹے لیجانے لگا بھٹے والے کا کاروبار بھی اسی کاروبار بھی اسی طرح اچھا ہونے لگا
ایک دن بھٹے والا بڑا مصروف تھا اسی لمبی گاڑی والے کے بھٹے تیار کرنے میں – اتنے میں وہی بچہ آیا جو روز اتا تھا اور کہا ”چاچا ایک بھٹہ تو دےدو”. تو بھٹے والے نے کہا “ابھی جاؤ یہاں سے ،میرے پاس وقت نہیں، میں مصروف ہوں. بار بار آجاتے ہیں بھٹہ مانگنے”! بچہ چلا گیا. بھٹے والا بھٹے تیار کر کے انتظار کرتا رہا وہ لمبی سی گاڑی اس دن نہ آی بھٹے والے نے قدرت کے ماجرے کا نوٹس نہ لیا اگلے دن پھر وہ انتظار کرتے رہا وہ لمبی گاڑی پھر نہیں آی.اس کے اگلے روز دوبارہ انتظار کے باوجود گاڑی نہ آی ایسے ایک ہفتہ گزر گیا اب تک بھٹے والے
کو سمجھ نہ ایا کہ قدرت کا ماجرا ہے کیا ؟ پھر وہ بچہ آیا بھٹے والے کے پاس “چاچا ایک بھٹہ تو دےدو” _ بھٹے والے نے بچے کی طرف دیکھا اور پھر بھی نہ سمجھا کہ قدرت کا ماجرا کیا ہے. بہرحال اس کو ایک بھٹہ دے ہی دیا. یہاں اس نے بھٹہ دیا گھنٹے دو گھنٹے کے بعد وہ لمبی گاڑی آگئ کہ “بھائ 20 بھٹے دے دو ”- اس نے جلدی جلدی بھٹے بناےاور گاری والے کو دے دیا اور گاڑی کے مالک سے پوچھا “سرکار آپ ایک ہفتے سے کہاں تھے؟ “ تو مالک نے کہا “یہ میرے دفتر سے گھر جانے کا رستہ ہے یہاں رستے میں ایک پٹرول پمپ ہے اس پمپ سے میں گاڑی میں تیل بھرواتا ہوں تو ایک بار اس کے پٹرول میں کچرا آگیا تو میں نے وہاں سے اپنا رستہ بدل لیا _اب میں دوسرے رستے سے جاتا ہوں
اور دوسرے پمپ سے تیل بھرواتا ہوں لیکن اس پمپ کے مالک نے مجھے رابطہ کیا اور کہا میرے ملازمین کی غلتی ہے اگلی بار سے ایسا نہیں ہوگا. تو میں نے اسے معاف کر دیا- اور اپنا یہ رستہ واپس اختیار کر لیا”. بھٹے والا گھر گیا رات سوچتے رہا پھر اسے سمجھ آیا کہ جب اس نے بچے کو بھٹہ دینا بند کیا تو اللہ نے اس لمبی گاڑی والے کے پٹرول میں بھی کچرا ڈال دیا اور جب اس نےبچے کو بھٹہ دینا شروع کیا تو اللہ نے اس گاڑی والے کا معافی نامہ اس پمپ والے سے کروا دی گویا اس کا اپنا رزق اس بچے کے پیٹ سے جڑا ہوا تھا جو نہ تو اسکا ملازم تھا نہ ہی اولاد تھی نہ ہی جاننے والا تھا بس اللہ کا ایک بندہ تھا پھر وہ یہ سمجھ گیا کہ کسی کو رزق پونچانے کے لیےاللە کسی کو رزق دیتا ہےاور جب ہم وہ رزق نہیں پنچاتے تو اللہ ہمارا رزق بھی روق دیتا ہےاور وہ بندا کون ہوتا هے وہُ ہم کبھی نہی جان سکتے _.

19/01/2021

کسی قبرستان میں ایک شخص نے رات کے وقت میت سے زنا کا کام کیا۔بادشاہ وقت ایک نیک صفت شخص تھا اسکے خواب میں ایک سفید پوش آدمی آیا اور اسے کہا کہ فلاں مقام پر فلاں شخص اس گناہ کا مرتکب ہوا ہے، اور اسے حکم دیا کہ اس بندے کو فوراً بادشاہی دربار میں لا کر اسے مشیر خاص کے عہدے پر مقرر کیا جائے۔ بادشاہ نے وجہ جاننی چاہی تو فوراً خواب ٹوٹ گیا۔ وہ سوچ میں پڑ گیا۔بہر حال سپاہی روانہ ہوئے اور جائے وقوعہ ہر پہنچے، وہ سخص وہیں موجود تھا۔۔سپاہیوں کو دیکھ کر وہ بوکھلا گیا اور اسے یقین ہو گیا کہ اسکی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔۔اسے بادشاہ کے سامنے حاضر کیا گیا۔ بادشاہ نے اسے اسکا گناہ سنایا اور کہا ۔آج سے تم میرے مشیر خاص ہو، دوسری رات بادشاہ کو پھر خواب آیا۔ تو بادشاہ نے فوراً اس سفید پوش سے اس کی وجہ پوچھی کہ ایک ایسے بندے کیساتھ ایسا کیوں کرنے کا کہا آپ نے؟؟سفید پوش نے کہااللّٰہ کو اسکا گناہ سخت نا پسند آیا، چونکہ اسکی موت کا وقت نہیں آیا تھا اسی لیے تم سے کہا گیا کہ اسے مشیر بنا لو، تاکہ وہ عیش میں پڑ جائے اور کبھی اپنے گناہ پر نادم ہو کر معافی نا مانگ سکے۔ کیوں کہ اسکی سزا آخرت میں طے کر دی گئی ہے۔ مرتے دم تک وہ عیش میں غرق رہے گا، اور بلکہ خوش بھی ہوگا کہ جس گناہ پر اسے سزا دی جانے چاہیے تھی اس گناہ پر اسے اعلیٰ عہدہ مل گیا۔۔سو اسے گمراہی میں رکھنا مقصد تھا۔۔ابو اٹھے میرے سر پہ ہاتھ رکھا اور کہا بیٹا۔۔جب گناہوں ہر آسانی ملنے لگے تو سمجھ لینا آخرت خراب ہو گئی۔ اور توبہ کے دروازے بند کر دیے گئے تم پر۔۔میں سن کر حیران رہ گیا۔۔ اپنے گریباں میں اور آس پاس نگاہ دوڑائی۔کیا آج ایسا نہیں ہے؟؟ بار بار گناہوں کا موقع ملتا ہے ہمیں اور کتنی آسانی سے ملتا ہے اور کوئی پکڑ نہیں ہوتی ہماری۔ ہم خوش ہیں۔ عیش میں ہیں۔۔ کتنے ہی مرد و خواتین کتنی ہی بار گھٹیا فعل کے مرتکب ہوتے ہیں اور مرد اسے اپنی جیت اور عورت اپنی جیت کا نام دیتی ہے۔اور اگلی بار ایک نیا شکار ہوتا ہے۔۔پہلی بار گناہ ہر دل زور زور سے دھڑکے گا آپکا، دماغ غیر شعوری سگنل دے گا۔ ایک ٹیس اٹھے گی ذہن میں۔ جسم لاغر ہونے لگے گا ، کانپنے لگے گایہ وہ وقت ہوگا جس ایمان جھنجھوڑ رہا ہوتا ہے، چلا رہا ہوتا ہے کہ دور ہٹو، باز رہو۔مگر دوسری بار یہ شدت کم ہو جائے گی۔ اور پھر ختم۔پھر انسان مست رہتا ہے۔ اور خوش بھی۔ مگر افسوس کہ اوپر والا اس سے اپنا تعلق قطع کر لیتا ہے۔۔گناہ کا راستہ ہمیشہ ہموار ہوگا اور آسان بھی، مگر یاد رکھیے سچ کا راستہ دشوار ہوتا ہے اس میں بے شمار تکلیفیں ہونگی، آزمائشیں، مصیبتیں سب ہونگی مگر گناہ کا راستہ ہمیشہ ہموار ہوگا۔۔کسی زمین میں گندم خود بخود نہیں اگ آتی۔ آگائی جاتی ہے۔ محنت کی جاتی ہے، خیال کیا جاتا ہے، حفاظت کی جاتی ہے تب جا کے پھل ملتا ہے مگر کسی زمین میں جھاڑیاں، غیر ضروری گھاس پھوس ، کانٹے دار پودے خود ہی اگتے ہیں۔ ان پہ کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی، وہ خود ہی اگتی ہیں اور کچھ ہی دنوں میں پوری زمین کو لپیٹ میں لیکر اسے ناکارہ بنا دیتی ہے۔۔اسی طرح بالکل آپکے دل کی زمین ہے جہاں گناہوں کا تصور از خود پیدا ہوگا۔ اور بڑھے گا۔ مگر نیکیوں کے لیے گناہوں سے بچنے کے لیے محنت کرنی پڑے گی۔۔ دشواریوں سے گذرنا ہوگا۔۔خدارا اس لعنت سے بچیں ۔ اس میں ملوث ہونا کوئی کمال نہیں،
بچنا کمال ہے۔۔ باز رہنا کمال ہے۔ سوچیے ، نکلیے اس گناہ سے
کیوں حیا کا اٹھ جانا۔ ایمان اٹھ جانے کی نشانی ہے۔ نشانی ہے اس بات کی کہ اندھیری قبر میں بہت برا ہونے والا ہے۔خدا ہم سب کو ہدایت دے۔۔

18/01/2021

Learn Quran 📖

Profile pictures 18/01/2021
18/01/2021

بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں میں بیٹھے ہوئے ان سے باتیں کر رہے تھے۔ اتنے میں ایک دیہاتی آپ کے پاس آیا اور پوچھنے لگا کہ قیامت کب آئے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی گفتگو میں مصروف رہے۔ بعض لوگ ( جو مجلس میں تھے ) کہنے لگے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیہاتی کی بات سنی لیکن پسند نہیں کی اور بعض کہنے لگے کہ نہیں بلکہ آپ نے اس کی بات سنی ہی نہیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی باتیں پوری کر چکے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا وہ قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں گیا اس ( دیہاتی ) نے کہا ( یا رسول اللہ! ) میں موجود ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امانت ( ایمانداری دنیا سے ) اٹھ جائے تو قیامت قائم ہونے کا انتظار کر۔ اس نے کہا ایمانداری اٹھنے کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب ( حکومت کے کاروبار ) نالائق لوگوں کو سونپ دئیے جائیں تو قیامت کا انتظار کر۔

صحیح بخاری
حدیث نمبر 59

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Faisalabad
37401