Career Dost

Career Dost

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Career Dost, Education, Faisalabad.

​"کیریئر دوست" طلباء اور نوجوانوں کے لیے کیریئر گائیڈنس کا ایک بھروسہ مند پلیٹ فارم ہے۔ ہم آپ کو میٹرک سے لے کر اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ زندگی تک کے ہر قدم پر صحیح مشورہ اور رہنمائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

13/01/2026
09/01/2026

اگر ٹمپریچر اور دھند کی صورتحال میں بہتری نہ آئی تو تعلیمی اداروں کو 12جنوری کو کھولنے کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
Rana Sikandar Hayat

08/01/2026

پنجاب ملازمین کو 30 فیصد ڈی آر اے دلوانے کیلئے 10 فروری 2026 کو رحمن علی باجوہ کا لاہور دھرنے کا اعلان۔رحمن علی باجوہ کا اس تحریک کو خود لیڈ کرنے کا اعلان۔
ان شاءاللہ اب کامیابی دور نہیں

02/01/2026

نٸے سال کے موقع پر دو کیڈر فارمولا کی خبروں کی بھی بازگشت دعا کریں ایسا ہوجاۓ۔فیر سب دا سکیل 16 آکھو سبحان الله

31/12/2025

نئے سال کا نیا جذبہ ، نئی اُڑان کی شروعات

محنت کبھی ضائع نہیں جاتی، بس وقت لگتا ہے منزل تک پہنچنے میں۔

اگر آپ PPSC یا کسی بھی مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں یا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو یاد رکھیں آپ نے پہلا اور سب سے اہم قدم اُٹھا لیا ہے۔

روز کی محنت، لمحہ لمحہ لگن، اور ہر رات کی قربانی آپ کو اُس مقام تک ضرور لے جائے گی جہاں آپ کا خواب حقیقت کا روپ دھارے گا۔

یقین رکھیں، آپ کر سکتے ہیں۔
بس ثابت قدم رہیں، مسلسل محنت کریں، خود پر یقین رکھیں، اور ہار نہ مانیں۔

ان شاء اللہ، نیا سال آپ کے لیے کامیابی، خوشخبری، اور خوابوں کی تعبیر لے کر آئے گا۔
نئے سورج کے ساتھ نئی امیدیں اور نئی منزلیں آپ کی منتظر ہیں۔

خود پر یقین رکھیں آپ کی کامیابی آپ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

31/12/2025

تمام ٹیچر صاحبان سے گزارش ہے کہ دوسروں کے سامنے اپنی تنخواہوں اور چھٹیوں کا ذکر بلکل مت کریں.
گل ہور پاسے لے جاندے نے

30/12/2025

📢 اہم اطلاع | In-Service Promotion 📢

تدریسی و غیر تدریسی عملہ (مرد و خواتین) — تمام زمرہ جات کے لیے خوشخبری:

🔹 ان سروس پروموشن
مدت:
📅 01-01-2024 سے 31-12-2024 تک
📅 01-01-2025 سے 31-12-2025 تک

یہ پروموشنز ڈی پی آئی (ای ای) پنجاب، لاہور کے تحت عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

📌 متعلقہ ملازمین نوٹس لیں اور اپنی سروس ریکارڈ/دستاویزات بروقت مکمل رکھیں۔

— ڈی پی آئی (ای ای) پنجاب، لاہور

🔁 شیئر کریں تاکہ معلومات سب تک پہنچ سکے۔

30/12/2025

نیا لم سم پے کا نظام اخباری خبر

30/12/2025

پلاننگ کمیشن کے تحت انٹرن شپ
ماہانہ مشاہرہ/90000 روپے

30/12/2025

پنجاب میں چار سال بعد آٹھویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات مارچ 2026 میں منعقد ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق پیکٹا کی جانب سے سالانہ بورڈ امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت امتحانات 5 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیکٹا نے امتحانات کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے اور پنجاب بھر میں آٹھویں جماعت کے امتحانات ایک ہی پیٹرن کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔

28/12/2025

📢 آج لائل پور عجائب گھر ، فیصل آباد میں گریڈ 1 سے 16 کی متعدد سرکاری نوکریوں کا اعلان کیا گیا ہے

📍 ڈومیسائل: آل پنجاب

✅ پرائمری سے ماسٹرز تک تعلیم (پوسٹ وائز)

✅ 18 سے 35 سال عمر (پوسٹ وائز)

🎗️ اپلائی لنک : www.jobs.punjab.gov.pk

🚨 آخری تاریخ: 12 جنوری ،2026

Photos from Career Dost's post 26/12/2025

*پنجاب حکومت کا اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ*
*پرائمری اسکول کے اساتذہ کو اچھی پرفارمنس پر 5 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا*
*ایلمینٹری اسکولز کے اساتذہ کو 7500 روپے الاؤنس دیا جائے گا*
*ہائی اسکول اساتذہ کو 10 ہزار روپے الاؤنس دیا جائے گا*
*ہائر سکینڈری اسکولز کے اساتذہ کو 12,500 روپے الاؤنس دیا جائے گا.*

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Faisalabad