Majma Ul Falah

Majma Ul Falah

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Majma Ul Falah, Educational Research Center, Faisalabad.

مقاصد
مجمع الفلاح عالمی فلاحی نظریہ کے تحت پورے عالم ، مخلوقات الہیہ اور تمام شعبہ ہائے حیات ( تعلیم ، صحت معاشرت وغیرہ )کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔۔۔۔۔
دعوتِ فلاح
آئیے ! ان پاکیزہ و بلند تر مقاصد کے حصول کیلئے خلوص نیت کے ساتھ معاون بنیں

16/01/2026
15/01/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

11/01/2026

🌐 *سالانہ کارگزاری مجمع الفلاح*🌐

*سال 2025*

مجمع الفلاح ایک عالمی فلاحی ادارہ ہے جس کی بنیاد
_19_03_2021_
کو رکھی گئی
حضرت مفتی عبد الرحمن ظفر صاحب دامت برکاتہم العالیہ ادارہ کے سرپرست اعلی اور مولانا اویس عدن حفظہ اللہ تعالٰی بانی و امیر ہیں
ادارہ *مجمع الفلاح* کے تحت مختلف فلاحی پروجیکٹ جاری رہتے ہیں جن کی

💫 *مختصر اجمالی سالانہ کار گزاری درج ذیل ہے*

1 سال بھر مجمع الفلاح کے تحت ناظرہ ،حفظ اور تفسیر کی کلاسز جاری رہیں جن سے سینکڑوں افراد نے نفع اٹھایا
بحمد اللہ تعالٰی

2 مجمع الفلاح کے تحت جاری سلسلہ حفظ قرآن کے بچوں کے حفظ و گردان کی تکمیل پر بورڈ امتحانات منعقد کروائے گئے ۔۔۔۔

3 مجمع الفلاح کے تحت فرض نمازوں کے بعد مسنون اذکار کا ترتیب دیا گیا فلیکس ادارہ کی جانب سے فی سبیل اللہ
تقریبا مزید چند مساجد میں آویزاں کیا گیا
کم از کم ایک ہزار "1000"مساجد میں یہ فلیکس لگوانے کا ہدف ہے احباب اس میں تعاون کر سکتے ہیں


4 مجمع الفلاح کے تحت
چار شہروں
فیصل آباد ، رائیونڈ ، لاہور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔۔۔
کا سحر و افطار کا کیلنڈر تیار کیا گیا بحمد اللہ تعالی

5 مجمع الفلاح کی سوشل میڈیا ٹیم نے درج ذیل عنوانات پر سال بھر خدمات سر انجام دیں
✨ پیغام قرآن پوسٹ
✨ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم
✨اقوال حکمت پوسٹ
✨آج کا سوال

6 مجمع الفلاح کے تحت عوام کی علمی فلاح کے لیئے قائم شدہ
*الفلاح لائیبریری*
سے بہت سارے افراد نے علمی نفع حاصل کیا بحمد اللہ تعالٰی
احباب اپنے صدقہ جاریہ اور عوام کی علمی فلاح کے لیئے رابطہ کر کے مزید کتب
*الفلاح لائیبریری* میں رکھوا سکتے ہیں

7 مجمع الفلاح کی جانب سے سوشل میڈیا کے میدان میں
واٹس ایپ چینل ، گروپس ، فیس بک پیج اور انسٹا گرام وغیرہ پر دینی وفلاحی راہنمائی سال بھر جاری رہی الحمد للہ

8 مجمع الفلاح کے زیر اہتمام روزانہ و ماہانہ کی بنیاد پر دروس قرآن و اصلاحی مجالس کا سلسلہ قائم رہا
نیز اس سال مزید مقامات درود کا اضافہ بھی ہوا بحمداللہ تعالٰی

9 مجمع الفلاح کے تحت کئی مساجد میں تراویح اور دروس رمضان المبارک کا سلسلہ جاری کیا گیا

10 مجمع الفلاح کے کام کو مزید بہتر کرنے کے لیئے سال میں وقفہ وقفہ سے شوری کے اجلاس کی ترتیب بھی قائم رہی ۔۔۔
بحمد اللہ تعالٰی

❤️ *اظہار تشکر*❤️
ذات باری تعالی کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ
وہ تمام احباب جن کی دعا ،مشورہ اور تعاون مندرجہ بالا نیک فلاحی کاموں میں
*مجمع الفلاح* کے ساتھ شامل رہا ادارہ کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیئے دعائے خیر کرتے ہیں اور اس کار خیر میں مستقل جڑے رہنے کی دعوت دیتے ہیں

*🌹 *مقاصد مجمع الفلاح*🌹
👈 رب الفلاح کے ارشاد فرماۓ گئے فلاحی قوانین کے تحت عالم دنیا کو صحیح معنوں میں فلاحی عالم بنانے کی کوشش کرنا
👈 مخلوقاتِ الہیٰ کی فلاح و بہبود کیلئے دینی ، علمی ، سماجی و اخلاقی وغیرہ ہر طرح کی خدمت قومی و عالمی سطح پر مکمل خلوص کے ساتھ پیش کرنا
👈 تعلیم ، صحت ، معاشرت سمیت نظام عالم کی فلاح کے ضامن تمام شعبوں کی فلاح و بہتری کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ۔

🌹 *دعوتِ فلاح*🌹
آئیے ان پاکیزہ و بلند تر مقاصد کے حصول کیلئے خلوص نیت اور صمیم قلب کے ساتھ اس قافلہ خیر وفلاح میں شامل ہو کر اپنی دنیا و آخرت سنواریں۔

✨ *کار فلاح میں تعاون کیجئے فلاح پائیے*

*تعاون کے لیئے*⬇️⬇️⬇️⬇️

جاز کیش نمبر +923086666114

اکاؤنٹ نمبر میزان بنک
_0415_010 541 4638_

بنام بانی و نگران ادارہ مجمع الفلاح
*محمد اویس*
*داعی فلاح*
محمد اویس عدن
تفصیلات جاننے کے لیئے رابطہ نمبر
_0308 6666114_

11/10/2025

✨ *فتح کا پیش خیمہ* ✨

فرعون کی زبان بولنے والے اگر آج مذاکرات کی میز پر آ بیٹھے ہیں تو یہ محض ایک وقتی سیاسی پیش رفت نہیں بلکہ اہلِ ایمان کی فتح کا ابتدائی زینہ ہے۔ اس معاہدے کو صرف اسرائیلی افواج کے انخلاء اور محصور بھائیوں تک امداد پہنچانے کے تناظر میں مت دیکھیے؛ درحقیقت یہ فتح کا پیش خیمہ ہے۔

یہ منظر نامہ ہمیں تاریخ کے ایک روشن باب، صلحِ حدیبیہ، کی یاد دلاتا ہے۔ بظاہر اس وقت کے معاہدے کی شرائط مسلمانوں کے حق میں نہ تھیں۔ رسولِ خدا ﷺ اور ان کے جاں نثار ساتھیوں کو مکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہ ملی۔ نو مسلمین کو اہل مکہ کے حوالے کرنے کی شرط رکھی گئی۔ یہاں تک کہ بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ابو جندلؓ کو کفار کے حوالے کیا گیا۔ اصحابِ رسولؓ کے دل ٹوٹے، آنکھیں اشکبار ہوئیں۔ مگر اسی لمحے آسمانوں سے اعلان خداوندی نازل ہوا:

> إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا
“بے شک ہم نے آپ کو کھلی ہوئی فتح عطا کر دی ہے” (الفتح: 1)

چشمِ فلک نے جلد ہی دیکھا کہ یہی معاہدہ مسلمانوں کی داخلی و خارجی پالیسی میں استحکام کا ذریعہ بنا اور اسی کے نتیجے میں فتح مکہ کی راہیں کھلیں۔

آج فلسطین کے تناظر میں ہونے والا معاہدہ بھی اسی تاریخی تسلسل کی جھلک پیش کر رہا ہے۔ یہ طویل جدوجہد اور یہ معاہدہ فلسطینی تحریک کو نئی زندگی دے گیا ہے۔ اسرائیلی مظالم، اور انسانیت سوز اقدامات اب پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو چکے ہیں۔ مسلم و غیر مسلم، انسانیت کا درد رکھنے والے بے شمار لوگ فلسطین کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔

دنیا بھر میں مختلف ملکوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے علَم بردار، طلبہ، اساتذہ، اور سوشل ایکٹیوسٹ میدان میں آ چکے ہیں۔ یہاں تک کہ ماحولیات کے عالمی سطح کے چہرے گریٹا تھنبرگ جیسی نوجوان شخصیات بھی اہلِ غزہ کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں ظاہر ہے کہ اس سے بڑی ماحولیاتی آلودگی و دہشتگردی کیا ہو گی جو اسرائیل نے برپا کر رکھی ہے ۔۔۔

لیکن اب وہ دن دور نہیں جب انسانیت و انصاف کے یہی پرچم القدس کی فضاؤں میں فتح کا اعلان کریں گے، اِن شاء اللہ۔
البتہ! ایک شکوہ اہلِ اسلام سے بھی ہے کہ تم نے جاگنے میں بہت دیر کر دی۔ جب ہمارے معصوم بچے بھوک سے تڑپ رہے تھے، جب بموں اور گولیوں نے گھروں، اسپتالوں اور قبرستانوں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا، تم غفلت کی نیند میں تھے۔ کاش تم پہلے دن ہی جاگ اٹھتے تو امت کے بیٹوں اور بیٹیوں کو اتنے مصائب نہ جھیلنے پڑتے۔

اب جبکہ تم بیدار ہونے لگے ہو تو اس بیداری کو ادھورا مت چھوڑو۔ حرمین کی حفاظت کے ساتھ ساتھ قبلۂ اول کی حفاظت کا عہد کرو۔ امت کے سچے وفادار اور حقیقی محافظ بنو، اور اقبال کی اس صدا کو حقیقت کا روپ دے دو:

> ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاکِ کاشغر

✍️ محمد اویس عدن حفظہ اللہ
10 اکتوبر 2025، بروز جمعہ المبارک

27/08/2025

🔸حادثہ وہ جو ابھی پردۂ افلاک میں ہے🔸

⚡ میرے ڈوبتے لوگو! دل تمہارے ساتھ ڈوبتا جا رہا ہے، آنکھوں سے غم کا سیلاب رواں ہے۔۔۔
ہائے! وہ کیسے ہنستے بستے گھر تھے جو ایک لمحے میں پانی کی نذر ہو گئے۔ گھر، سامان اور افراد سب موجوں کے سپرد ہو گئے۔
اے ڈوبتی لاشو! یقیناً تم قلزمِ شہادت میں غوطہ زن ہو گئے، اپنی اجلِ مقرر کو پا گئے۔ تمہاری سسکیاں، تمہاری صدائیں اس شورِ سیلاب میں دب گئیں۔
خدا تمہیں آخرت کی آزمائشوں سے محفوظ رکھے۔

💫 لیکن لمحۂ فکریہ ان زندہ لاشوں کے لیے ہے جو حرص و ہوس کے ملبے تلے دب چکی ہیں۔ جن کی سماعت و بصارت مفاد پرستی کی زہر آلود دھند سے ناکارہ ہو چکی ہیں، جن کے دل لالچ کے بوجھ تلے مر چکے ہیں۔

اے ہوس کی گندی لہروں میں بہتے بدبختو! سنو! میرے شہر ڈوب رہے ہیں، میرے لوگ لاپتہ ہیں، انسان موت کے دھاروں میں بہہ رہے ہیں۔
ڈرو اُس دن سے جب یہ سیلاب تمہارے محلات کا رُخ کرے گا۔
شراب و زنا کے اڈوں کو پرمٹ دینے والو!
خدا کے گھروں کو مسمار کرنے والو!
یاد رکھو! وہی رب جس نے ابرہہ کو نیست و نابود کیا تھا، تمہارے محلوں اور بستیوں کا بھی پتہ جانتا ہے۔

طاقت کے نشے میں رب کے مقابل آنے والو! شاید تم فرعون کا ڈوبنا بھول گئے ہو۔
باز آ جاؤ! توبہ کرو، بندگی اختیار کرو، اپنی اوقات میں رہو، اور اپنے رب سے معاملات درست کر لو۔

ورنہ حادثات کا ایسا سیلِ بیکراں آئے گا جو سب کچھ بہا کر لے جائے گا۔۔۔

حادثہ وہ جو ابھی پردۂ افلاک میں ہے
عکس اُس کا مرے آئینۂ ادراک میں ہے

✍️ محمد اویس عدن حفظہ اللہ تعالیٰ بانی و امیر مجمع الفلاح
27 اگست 2025 – بروز بدھ

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Faisalabad