J0URney Of QURAN

J0URney Of QURAN

Share

ONLINE QURAN LEARNING
Female Teacher : LiZA MAHEEN

24/01/2025

🌼 `اِستغـفـار`

اِستغفار نیکیـوں میــں سب ســے بـڑا عمل ہـے،
لہٰذا جـو اپنــے قـول و عمـل، حال احـوال، اور رزق میــں تنگـی اور کوتاہـی محسوس کرے، اور دل کی قلابازیوں کا شکار ہـو؛
پس وہ اِستغفار کو لازم پکڑے۔

> اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّىْ مِنْ کل ذَنبٍ وَّاَتُوْبُ اِلَيْهِ •

06/12/2024

رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :

" سن رکھو ! بلاشبہ اللّٰہ تمہیں منع کرتا ہے کہ تم اپنے آباء و اجداد کی قسم کھاؤ ، جس نے قسم کھانی ہے وہ اللّٰہ کی قسم کھائے یا خاموش رہے ۔‘‘

(صحيح مسلم :4257)

06/12/2024

💐رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

*”بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب اس حالت میں ہوتا ہے جب وہ سجدے میں ہوتا ہے، لہٰذا اس میں کثرت سے دعا کرو۔“*

(صحیح مسلم: 1083)

06/12/2024

امـام شـافعـی رحمـہ اللّٰـہ:

"جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہو کہ اللّٰه تعالٰی اس کے دل کو کھول دے اور منور کرے تو اس پر ضروری ہے کہ وہ بے کار اور بے معنی باتوں کو چھوڑ دے!"

*شـرح المھـذب:(13/1)*

06/12/2024

🌷رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
اللّٰہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ چار کلمات ہیں

🎊سبحان اللّٰہ ، الحمدللّٰہ ، لا الہ الا اللّٰہ اور اللّٰہ اکبر❤️

(صحيح مسلم:5601)

06/12/2024

💓 وَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَإِنَّكَ بِأَعْيُنِنَا 💓
اپنے رب کے حکم کی خاطر صبر کر جا،
بیشک تم تو ہماری نظروں میں رہتے ہو۔۔

(سورۃ الطور: 48)

06/12/2024

❤️”‏جو شخص ذکرِ الٰہی،
قرأتِ قرآن اور نیکوکاروں کی صحبت کے ذریعے اپنے اوقات کی حفاظت کرتا اور غافلوں کی صحبت سے دور رہتا ہے، اس کا دل پاکیزہ اور نرم ہو جاتا ہے.“

شیخ ابن باز رحمة الله علیه
(الفتاوىٰ: 244/5)

06/12/2024

💐رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :
قرآن پڑھنے والے مؤمن کی مثال اس سنگترے جیسی ہے، جس کا ذائقہ لذیذ ہے اور خوشبو عمدہ ۔“

( صحیح بخاری: 5020)

06/12/2024

🌹رسول ﷺ نے فرمایا:
’’تیرا رب اپنے اس بندے سے بہت خوش ہوتا ہے
جب وہ کہتا ہے :’’ میرے رب ! میرے گناہ معاف کر دے ۔‘‘ رب تعالیٰ فرماتا ہے :’’ وہ جانتا ہے کہ میرے سوا کوئی اور گناہ معاف نہیں کرتا ۔‘‘

(مشکٰوة :2434) ،(ترمذی:3446)،
(ابوداؤد:2602)

06/12/2024

گھٹیا انسان جب عروج پاتا ہے تو رشتہ داریاں ختم کر دیتا ہے،
جاننے والوں سے انجان بن جاتا ہے، اور سکھانے والوں کا فضل بھلا دیتا ہے۔

*امام محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ*

(شرح الخرشي على مختصر خليل : ٢٣٣/٨)

06/12/2024

جب خوشیوں میں رب کو یاد رکھا جاتا ہے ✔️‼️
تو ہمارے کمزور ، پریشان لمحوں میں ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔

اپنی مدد کو ہر طرح بھیجتا ہے

کبھی اپنے کرم کی صورت میں .
کبھی کسی محبت کرنے والے پر خلوص دوست کی شکل میں۔

06/12/2024
Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Faisalabad