Oneness Educational system

Oneness Educational system

Share

Academy of science

28/03/2026
03/02/2024

نکاح اتنا پاکیزہ اور عظیم شعار ہے کہ اس کے حصول کے لیے حضرت موسیٰ علیه السلام نے دس سال خدمت کا مہر مقرر کیا اور زنا اتنی بڑی قباحت ہے کہ حضرت یوسف علیه السلام نے اس سے بچنے کے لیے دس برس کے قریب قید کاٹی۔ قرآن کے یہ دو مضامین سمجھ کر برائی سے دور ہوجائیے اور پاڪیزگی ڪو اختیار کیجیے.....!!

16/08/2022

علم کی وسعت چیزوں کی تحقیق میں پوشیدہ ہے

" جنہوں نے نیکی کو دنیا میں پھیلانا چاہا تو سب سے پہلے اپنے ملک کو سنوارا ۔ جب ریاست کو سنوارنا چاہا تو اس سے قبل اپنے گھر کو درست کیا اور جب اپنے گھر کو درست کرنا چاہا تو اس سے پہلے خود اپنی تربیت کی۔ جب اپنی تربیت کرنی چاہی تو اس سے پہلے اپنے خیالات میں خلوص پیدا کیا۔ جب اپنے خیالات میں خلوص پیدا کرنا چاہا تو اس سے پہلے اپنے علم کے دائرے کو آخری حد تک وسعت دیدی اور علم کی وسعت چیزوں کی" تحقیق" میں پوشیدہ ہے۔"

10/08/2022

اگر آپ کسی ماہر نفسیات سے ملتے ہیں اور کاؤنسلنگ لینا چاہتے ہیں تو اس کے سامنے اپنی زندگی کے تمام پہلو مکمل طور پر بیان کرنے سے پہلے تین باتوں کا اطمینان ضرور کر لیں۔ اگر وہ ماہر نفسیات ان 3 اقدار کا لحاظ کرتا ہے تو ان سے کاؤنسلنگ لیجیے وگرنہ فورا ان سے کنارہ کرلیں۔
۱۔ وہ اپنے کیس ہسٹری میں آپ کو مریض Patient نہ کہے۔ اگر آپ کو مریض کہا یا لکھا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ ماہر نفسیات (Psychologist) اخلاقیات نہیں جانتا۔
۲۔ وہ آپ کی بات مکمل سنتا ہوں اور درمیان میں آپ کی بات نہ قطع نہ کرے۔ ایسے کاؤنسلر جو سننے سے زیادہ بولتے ہیں وہ اصل میں موٹیویشنل اسپیکر ہوتے ہیں کاؤنسلر نہیں۔
۳۔ آپ کے یا آپ سے متعلقہ کسی بھی فرد کے بارے میں Judgmental نہ ہوں۔ اگر وہ اچھائی اور برائی کے پیمانے پر ججمنٹ کرنے لگے تو سمجھ لیجیے کہ ان کے اندر ماہر نفسیات کے بجائے کوئی مذہبی ناصح ہے.

26/07/2022

اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے بیزار ہیں اور اکھٹے نہیں رہنا چاہتے تو طلاق یا خلع سے قبل ایک مہینہ الگ الگ رہ کر دیکھ لیں ۔بعد میں طلاق یا خلع کا فیصلہ کر لیں ۔

20/07/2022

سوال : شریعت اور خلافت میں کیا فرق ہے اور موجودہ دور میں اس کے لیے کیا شکل ہو سکتی ہے؟

جواب: ’’شریعت‘‘ اسلامی احکام و قوانین کے مجموعہ کو کہتے ہیں اور ’’خلافت‘‘ ان کے نفاذ کا نظام اور سسٹم ہے۔

19/07/2022

#دوستی



عربی میں دوستی کے 12 درجے ہیں۔

دوستی کے درجات یہ ہیں:

1. زمیل
کوئی ایسا شخص جس سے آپ صرف ملاقات کی حد تک واقف ہوں۔

2. جلیس
کوئی ایسا شخص جس کے ساتھ آپ کچھ وقت بغیر کسی پریشانی کے گزار سکیں۔

3. سمیر
ایسا شخص جس کے ساتھ بات چیت کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہ ہو۔
(یہ وہ مقام ہـے جہاں سے معاملات سنجیدہ ہونا شروع ہوتے ہیں)

4. ندیم
پینے پلانے والا ایک ساتھی (صرف چائے) جسے آپ فرصت کے لمحوں میں یاد کر سکیں۔

5. صاحب
کوئی ایسا شخص جو آپ کی خیریت کے لیـے فکرمند ہو۔
(اب ہم دوستی کے حقیقی مقام کی طرف بڑھ رہـے ہیں)

6. رفیق
کوئی ایسا شخص جس پر آپ انحصار کر سکیں۔ آپ شاید ان کے ساتھ اپنی چھٹیاں بھی گزارنا چاہیں.

7. صدیق
ایک سچا دوست، کوئی ایسا شخص جو آپ سے کسی مطلب برآری کے لیـے دوستی نہیں کرتا۔ بلکہ اس سے آپ کے تعلقات کی بنیاد بـےلوث اور اخلاص پر مبنی ہو

8. خلیل
ایک قریبی دوست، کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی آپ کو خوش کر دے۔

9. انیس
کوئی ایسا شخص جس کی موجودگی میں آپ راحت محسوس کریں

10. نجی
قابل بھروسہ/اعتماد
کوئی ایسا شخص جس پر آپ کو گہرا اعتماد ہو۔

11. صفی
آپ کا بہترین دوست، کوئی ایسا شخص جسے آپ دوسرے دوستوں پر فوقیت دیتے ہیں۔

12. قرین
کوئی ایسا شخص جو آپ سے الگ نہ ہو اور نہ صرف آپ جانتے ہوں کہ وہ کیسا سوچتا ہـے بلکہ وہ بھی آپ کے خیالات سے واقف ہو آپ دونوں ایک دوسرے کے مزاج آشنا ہوں۔

خدا کرے سب کے دوست اور انکی دوستی سلامت رہیں۔۔۔

17/07/2022

من عرف نفسه فقد عرف ربه

شیر اور شارک دونوں شکاری ہیں لیکن شیر سمندر میں شکار نہیں کرسکتا اور شارک خشکی پر شکار نہیں کر سکتی۔
شیر کو سمندر میں شکار نہ کر سکنے کی وجہ سے ناکارہ نہیں کہا جا سکتا اور شارک کو جنگل میں شکار نہ کر سکنے کیوجہ سے بے کار نہیں کہا جا سکتا۔
دونوں کی اپنی اپنی حدود ہیں جہاں وہ بہترین ہیں ۔
اگر ایک سرخ شے ( گلاب) کی خوشبو دوسری سرخ شے (ٹماٹر) سے اچھی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اسے کھانا تیار کرنے میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایک کا موازنہ دوسرے کے ساتھ نہ کریں ۔

آپ کی اپنی ایک طاقت ہے اسے تلاش کریں ۔ اس کے مطابق خود کو تیار کریں ، اسی میں کمال حاصل کریں اور مطمئن رہیں ۔

یاد رکھیں ٹوٹا ہوا رنگین قلم بھی رنگ بھرنے کے قابل ہوتا ہے۔اپنی زندگی کو بے رنگ مت سمجھیں ۔ اپنے اختتام تک پہنچنے سے پہلے خود کو بہتر کاموں کی طرف لے آئیں۔

جو طریقہ کسی اور کی کامیابی کی وجہ بنا ، ضروری نہیں کہ آپ کیلئے بھی وہی سازگار ہو ۔

خُدا کے عطاء کردہ نعمتوں اور صلاحیتوں پر شکر ادا کرتے رہیں ۔

16/07/2022

"إنّما الأخلاق بالأحوال لا بالعلوم"
اچھے اخلاق صالح ماحول سے پیدا ہوتے ھیں محض علم سے نہیں

Want your school to be the top-listed School/college in Faisalabad?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address


Faisalabad