Shahbaz Anwar Madani

Shahbaz Anwar Madani روزانہ قرآن و احادیث پڑھنے کیلئے ہمارے پیج کو لائیک اور فالو کرنا مت بھولیں۔جزاك اللّٰه خيرًا
(1)

🕌Hadith Of The Day🔰جانوروں پر ظلم کی ممانعت اور حُسنِ سلوک کا درسعَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّ...
20/09/2026

🕌Hadith Of The Day
🔰جانوروں پر ظلم کی ممانعت اور حُسنِ سلوک کا درس

عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھُمَا عَنْ اَبِيْهٖ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فِیْ سَفَرٍ، فَانْطَلَقَ لِحَاجَتِهٖ، فَرَأَيْنَا حُمَرَةً مَّعَهَا فَرْخَانِ، فَاَخَذْنَا فَرْخَيْهَا، فَجَآءَتِ الْحُمَرَةُ فَجَعَلَتْ تَفْرِشُ، فَجَآءَ النَّبِیُّ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: مَنْ فَجَعَ هٰذِهٖ بِوَلَدِهَا؟ رُدُّوْا وَلَدَهَا اِلَيْهَا. وَرَاٰى قَرْيَةَ نَمْلٍ قَدْ حَرَّقْنَاهَا، فَقَالَ: مَنْ حَرَّقَ هٰذِهٖ؟ قُلْنَا: نَحْنُ، قَالَ: اِنَّهُ لَا يَنْۢبَغِیْ اَنْ يُّعَذِّبَ بِالنَّارِ اِلَّا رَبُّ النَّارِ.

(سنن ابی داؤد: رقم الحدیث2675، حکمِ حدیث صحیح)

ترجمہ:
حضرت عبد الرحمٰن اپنے والد حضرت سیّدنا عبد اللّٰہ بن مسعود رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے۔ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم اپنی حاجت کے لئے تشریف لے گئے۔ ہم نے ایک چڑیا دیکھی جس کے ساتھ اس کے دو بچے تھے۔ ہم نے اس کے دونوں بچوں کو پکڑ لیا۔ وہ چڑیا آئی اور اپنے پروں کو (زمین پر) پھیلانے لگی۔ اتنے میں نبی کریم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم تشریف لائے اور (یہ دیکھ کر) ارشاد فرمایا: اس کے بچوں کی وجہ سے اِسے کس نے بے قرار کیا ہے؟ اس کے بچے اسے واپس کر دو۔ اور آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے چیونٹیوں کی ایک بستی دیکھی جسے ہم نے جَلا دیا تھا۔ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے پوچھا: اس کو کس نے جَلایا ہے؟ عرض کیا: ہم نے۔ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک آگ کے ذریعے عذاب دینا صرف آگ کے مالک کے سِوا کسی کو زیب نہیں دیتا۔

تخریج:
(سنن ابی داؤد: كتاب الجهاد، باب فی كراهية حرق العدو بالنار، جلد04، صفحہ481، رقم الحدیث2663، الطبعۃ الاولی، مطبوعہ دار التاصیل القاہرۃ، مصر)

نوٹ:
یہ حدیثِ مبارکہ ہمیں اسلام کی جامع تعلیمِ رحمت اور مخلوقِ خدا کے ساتھ حسنِ سلوک کا درس دیتی ہے کہ ہر جاندار کے ساتھ شفقت اور نرمی کا معاملہ کیا جائے۔ موجودہ دور میں جانوروں کے ساتھ بے رحمی اور انہیں بِلا وجہ تکلیف دینے کے واقعات کے پیشِ نظر ہمیں ان کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔ کسی جانور کے بچوں کو بِلا وجہ اس کی ماں سے جدا کرنا یا اسے خوف و اذیت میں مبتلا کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔ اسی طرح کسی جاندار کو آگ کے ذریعے عذاب دینا بھی جائز نہیں، کیونکہ آگ سے عذاب دینا اللہ تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہے۔ اس حدیث سے واضح ہوتا ہے کہ اسلام انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان مخلوق کے لئے بھی رحم و شفقت اور حسنِ سلوک کی تعلیم دیتا ہے۔
لہٰذا ہمیں اپنے معاشرے میں جانوروں کے ساتھ نرمی، ان کی حفاظت اور ان کے حقوق کی ادائیگی کا شعور عام کرنا چاہیے۔ کیونکہ مخلوق پر رحم کرنا اسلامی اخلاق کا تقاضا ہے اور یہی رحمت و شفقت ایک پُرامن اور مہذب معاشرے کی بنیاد بنتی ہے۔
-----------------------------------------------------
‎

🕋Ayat of the day🔰حق اور باطل کا فیصلہ اور ایمان والوں کی آزمائشمَا كَانَ اللّٰہُ لِیَذَرَ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَن...
19/09/2026

🕋Ayat of the day
🔰حق اور باطل کا فیصلہ اور ایمان والوں کی آزمائش

مَا كَانَ اللّٰہُ لِیَذَرَ الْمُؤْمِنِیْنَ عَلٰى مَاۤ اَنْتُمْ عَلَیْهِ حَتّٰى یَمِیْزَ الْخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ وَ مَا كَانَ اللّٰہُ لِیُطْلِعَكُمْ عَلَى الْغَیْبِ وَ لٰـكِنَّ اللّٰہَ یَجْتَبِیْ مِنْ رُّسُلِهٖ مَنْ یَّشَآءُ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِهٖ وَ اِنْ تُؤْمِنُوْا وَ تَتَّقُوْا فَلَكُمْ اَجْرٌ عَظِیْمٌO

ترجمہ:
اللّٰہ مسلمانوں کو اسی حال پر چھوڑنے کا نہیں جس پر تم ہو جب تک جُدا نہ کر دے گندے (ناپاک) کو ستھرے (پاک) سے اور اللّٰہ کی شان یہ نہیں کہ اے عام لوگو! تمہیں غیب کا علم دے دے ہاں اللّٰہ چُن لیتا ہے اپنے رسولوں (میں) سے جسے چاہے، تو ایمان لاؤ اللّٰہ اور اس کے رسولوں پر اور اگر ایمان لاؤ اور پرہیزگاری (اختیار) کرو تو تمہارے لئے بڑا ثواب ہے۔

تخریج:
(ترجمۂ کنز الایمان: امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللّٰہ علیہ/ پارہ04، سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرَانَ، رکوع 09، آیت 179)
-----------------------------------------------------

🕌Hadith Of The Day🔰تین بڑے گناہ اور ان سے بچنے کا تاکیدی حکمعَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ اَبِیْ بَكْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ ...
19/09/2026

🕌Hadith Of The Day
🔰تین بڑے گناہ اور ان سے بچنے کا تاکیدی حکم

عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ اَبِیْ بَكْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھُمَا عَنْ اَبِيْهٖ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: اَلَا اُنَبِّئُكُمْ بِاَكْبَرِ الْكَبَآئِرِ؟ ثَلَاثًا، قَالُوْا: بَلٰى يَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، قَالَ: اَلْاِشْرَاكُ بِاللّٰہِ، وَ عُقُوْقُ الْوَالِدَيْنِ وَ جَلَسَ، وَ كَانَ مُتَّكِئًا، فَقَالَ: اَلَا وَ قَوْلُ الزُّوْرِ، مَا زَالَ يُكَرِّرُهَا حَتّٰى قُلْتُ: لَيْتَهٗ سَكَتَ.

(الادب المفرد: رقم الحدیث15، حکمِ حدیث صحیح)

ترجمہ:
حضرت سیّدنا ابو عبد الرحمٰن بن ابو بکرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے بیان کیا: حضور تاجدارِ ختمِ نبوت صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا میں تمہیں بہت بڑے گناہوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم! ضرور بتلائیے، آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے ارشاد فرمایا: اللّٰہ کے ساتھ شرک کرنا اور والدین کی نافرمانی کرنا۔ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم ٹیک لگائے ہوئے تھے اور سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، اور فرمایا: خبردار! جھوٹی بات کہنا بھی (بڑے گناہوں میں سے ہے)۔ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم اسے بار بار دہراتے رہے، یہاں تک کہ میں نے دل میں کہا: کاش! آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم خاموش ہو جاتے۔

تخریج:
(الادب المفرد: کتاب الوالدین، باب عقوق الدین، صفحہ18، رقم الحدیث15، الطبعۃ الثانیۃ، مطبوعہ دار الصدیق المملکۃ العربیۃ السعودیۃ)

نوٹ:
اس حدیثِ مبارک سے معلوم ہوا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، والدین کی نافرمانی اور جھوٹی بات کہنا بڑے گناہوں میں شامل ہیں۔ اور اس میں جھوٹ کی شدید مذمت کی گئی۔ نیز رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے اہم دینی امور کو سمجھانے کے لئے بات کو بار بار دہرانے کا اہتمام فرمایا۔
-----------------------------------------------------
‎

🕋Ayat of the day🔰کفر اختیار کرنے والوں کیلئے عذابِ الٰہی کی سخت وعیداِنَّ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْاِیْمَانِ...
18/09/2026

🕋Ayat of the day
🔰کفر اختیار کرنے والوں کیلئے عذابِ الٰہی کی سخت وعید

اِنَّ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْكُفْرَ بِالْاِیْمَانِ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰهَ شَیْئًا وَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌO وَ لَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اَنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ خَیْرٌ لِّاَنْفُسِهِمْ اِنَّمَا نُمْلِیْ لَهُمْ لِیَزْدَادُوْۤا اِثْمًا وَ لَهُمْ عَذَابٌ مُّهِیْنٌO

ترجمہ:
(بے شک) وہ (منافق صفت لوگ) جنہوں نے ایمان کے بدلے کفر مول لیا (یعنی کفر کا راستہ اِختیار کیا وہ ہر گز) اللّٰہ کا کچھ نہ بگاڑ (سکیں) گے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔ اور ہرگز کافر اِس گمان میں نہ رہیں کہ وہ جو ہم انہیں ڈھیل (مہلت) دیتے ہیں کچھ ان کے لئے بھلا (بہتر) ہے ہم تو اِسی لئے انہیں ڈھیل (مہلت) دیتے ہیں کہ اور گناہ میں بڑھیں اور ان کے لئے ذلّت کا عذاب ہے۔

تخریج:
(ترجمۂ کنز الایمان: امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللّٰہ علیہ/ پارہ04، سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرَانَ، رکوع 09، آیت 177 تا 178)
-----------------------------------------------------

🕌Hadith Of The Day🔰تنخواہ کے معاملے میں ٹال مٹول کرنے والےعَنْ اَبِیْ هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْهُ، عَنِ ال...
18/09/2026

🕌Hadith Of The Day
🔰تنخواہ کے معاملے میں ٹال مٹول کرنے والے

عَنْ اَبِیْ هُرَيْرَةَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْهُ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی: ثَلَاثَةٌ اَنَا خَصْمُهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: رَجُلٌ اَعْطٰى بِیْ ثُمَّ غَدَرَ، وَرَجُلٌۢ بَاعَ حُرًّا فَاَكَلَ ثَمَنَهٗ، وَرَجُلٌ اِسْتَأْجَرَ اَجِيْرًا فَاسْتَوْفٰی مِنْهُ وَلَمْ يُعْطِهٖ اَجْرَهٗ.

(صحیح بخاری: رقم الحدیث 2270، حکمِ حدیث صحیح)

ترجمہ:
حضرت سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ: رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے فرمایا: اللّٰہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن میں تین افراد سے جھگڑا کروں گا: (1) جس نے میرے نام پر وعدہ کیا اور اُس نے وعدے کو توڑ دیا۔ (2) وہ شخص جس نے آزاد آدمی کو فروخت کیا اور اُس کی قیمت کھائی۔ (3) وہ جس نے کسی مزدور کو (اُجرت) پر رکھا اور پورا کام لے کر اُسے (پوری) مزدوری نہیں دی۔

تخریج:
(صحيح بخاری: كتاب الاجارة، باب اثم من منع اجر الاجير، رقم الحدیث2270، سنن ابن ماجه: كتاب الرهون، باب اجر الاجراء، رقم الحدیث2442، معجم صغير للطبرانی: كتاب الرقاق، رقم الحدیث1037)

نوٹ: اس حدیثِ مبارک سے معلوم ہوا کہ جو وعدہ اور قسم اللّٰہ تعالیٰ کا پاک نام درمیان میں ڈال کر کیا جائے اس کا توڑنا اور پورا نہ کرنا بہت بڑا اخلاقی جرم و قیامت کے دن سخت پکڑ کا سبب ہے۔ اور اس حدیث پاک میں اُن حضرات کے لئے بھی عبرت ہے، جو ملازمین یا مزدوروں کی تنخواہیں روک کر اپنی ذاتی ضروریات پوری کرتے اور غریبوں کی بَد دُعائیں سمیٹے ہیں۔ نیز اِس حدیث پاک سے یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ خاندان جو شادی کے نام پر لڑکے والوں سے پیسے لے کر لڑکی بیچتے ہیں۔ یوہیں اِغوا کار، جو انسانوں کی اسمگلنگ وغیرہ میں ملوث ہیں، ان سب کا یہ عمل اور اس پر ملنے والا پیسہ ناجائز و حرام ہے۔
-----------------------------------------------------
‎

🕋Ayat of the day🔰کفر کی راہ پر چلنے والوں کی حقیقت اور ان کا انجاماِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَهٗ ...
17/09/2026

🕋Ayat of the day
🔰کفر کی راہ پر چلنے والوں کی حقیقت اور ان کا انجام

اِنَّمَا ذٰلِكُمُ الشَّیْطٰنُ یُخَوِّفُ اَوْلِیَآءَهٗ فَلَا تَخَافُوْهُمْ وَ خَافُوْنِ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَO وَ لَا یَحْزُنْكَ الَّذِیْنَ یُسَارِعُوْنَ فِی الْكُفْرِ اِنَّهُمْ لَنْ یَّضُرُّوا اللّٰہَ شَیْئًا یُرِیْدُ اللّٰہُ اَ لَّا یَجْعَلَ لَهُمْ حَظًّا فِی الْاٰخِرَةِ وَ لَهُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌO

ترجمہ:
(بے شک) وہ تو شیطان ہی ہے کہ (جو) اپنے دوستوں سے دھمکاتا ہے تو ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اگر ایمان رکھتے ہو۔ اور اے محبوب! تم ان کا کچھ غم نہ کرو جو کفر (کے راستے) پر دوڑتے ہیں وہ اللّٰہ کا کچھ نہ بگاڑیں (سکیں) گے۔ اللّٰہ (یہ) چاہتا ہے کہ آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہ رکھے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔

تخریج:
(ترجمۂ کنز الایمان: امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللّٰہ علیہ/ پارہ04، سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرَانَ، رکوع 09، آیت 175 تا 176)
-----------------------------------------------------

🕌Hadith Of The Day🔰آخری نبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم اور آخری امّتعَنْ اَبِیْ قُتَيْلَةَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی...
17/09/2026

🕌Hadith Of The Day
🔰آخری نبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم اور آخری امّت

عَنْ اَبِیْ قُتَيْلَةَ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ قَامَ فِی النَّاسِ فِیْ حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ: لَا نَبِیَّ بَعْدِیْ، وَلَا اُمَّةَ بَعْدَكُمْ، فَاعْبُدُوْا رَبَّكُمْ، وَاَقِيْمُوْا خَمْسَكُمْ، وَاَعْطُوْا زَكَاتَكُمْ، وَصُوْمُوْا شَهْرَكُمْ، وَاَطِيْعُوْا وُلَاةَ اَمْرِكُمْ، تَدْخُلُوْا جَنَّةَ رَبِّكُمْ.

(المعجم الکبیر للطبرانی: رقم الحدیث797، رجالہ ثقات)

ترجمہ:
حضرت سیّدنا ابو قتیلہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ: رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر لوگوں میں قیام فرما ہو کر ارشاد فرمایا: میرے بعد کوئی (نیا) نبی نہیں اور تمہارے بعد کوئی امّت نہیں، تو تم اپنے ربّ کی عبادت کرو، پانچ نمازیں پڑھتے رہو، زکوٰۃ ادا کرو، ماہِ رمضان کے روزے رکھا کرو اور (جائز اُمور میں) اپنے حُکّام کی اطاعت کرو تم اپنے ربّ کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے۔

تخریج:
(المعجم الکبیر للطبرانی: من یکنی ابا قتیلۃ، ابو قتیلۃ و قد اختلف فی صحبتہ، جلد22، صفحہ316، رقم الحدیث797، الطبعۃ الثانیہ، الناشر مکتبۃ ابن تیمیۃ القاہرۃ، مصر)

نوٹ:
اس حدیثِ مبارک میں فرائض و واجبات کی پابندی کی تعلیم دی گئی اور اس سے پہلے ختمِ نبوت کا عقیدہ بیان ہوا۔ علماءِ کرام نے فرمایا: مسلمان کے لئے جس طرح "لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ" ماننا، اللّٰہ تعالیٰ کو ایک، بے نیاز اور شریک سے پاک جاننا فرضِ عین اور مدارِ ایمان ہے، ایسے ہی مُحَمَّدٌ رسولُ اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کو خَاتَمُ النَّبِیّٖنَ (آخری نبی) ماننا فرضِ اہم ہے اور یہ عقیدہ رکھنا ضروری ہے کہ آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کے زمانے میں یا آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کے بعد کسی نئے نبی کا آنا مُحال اور باطل ہے۔ جو اس عقیدہ کا انکار کرے، بلکہ ادنٰی شک وتردُّد بھی کرے وہ ایمان سے محروم، ہمیشہ کے لئے جہنمی اور لعنت کا مستحق بن جاتا ہے۔
-----------------------------------------------------
‎

🕋Ayat of the day🔰اللّٰہ پر کامل بھروسہ رکھنے والوں کے ایمان میں اضافہاَلَّذِیْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَ...
16/09/2026

🕋Ayat of the day
🔰اللّٰہ پر کامل بھروسہ رکھنے والوں کے ایمان میں اضافہ

اَلَّذِیْنَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ اِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ اِیْمَانًا وَّ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُO فَانْقَلَبُوْا بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ فَضْلٍ لَّمْ یَمْسَسْهُمْ سُوْٓءٌ وَّ اتَّبَعُوْا رِضْوَانَ اللّٰہِ وَ اللّٰہُ ذُوْ فَضْلٍ عَظِیْمٍO

ترجمہ:
(یہ) وہ (ہیں) جن سے لوگوں نے کہا کہ لوگوں نے تمہارے لئے جتھا جوڑا (یعنی ایک لشکر جمع کر لیا) تو اُن سے ڈرو، تو اُن کا ایمان اور زائد ہوا اور بولے: اللّٰہ ہم کو بس ہے (یعنی ہمیں اللّٰہ کافی ہے) اور کیا اچھا کارساز (ہے)۔ تو (پھر یہ) پلٹے اللّٰہ کے احسان اور فضل سے کہ انہیں کوئی بُرائی نہ پہنچی اور (وہ) اللّٰہ کی خوشی پر چلے اور اللّٰہ بڑے فضل والا ہے۔

تخریج:
(ترجمۂ کنز الایمان: امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللّٰہ علیہ/ پارہ04، سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرَانَ، رکوع 09، آیت 173 تا 174)
-----------------------------------------------------

🕌Hadith Of The Day🔰جانور بھی کریں جن کی تعظیمعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھُمَا قَالَ: ا...
16/09/2026

🕌Hadith Of The Day
🔰جانور بھی کریں جن کی تعظیم

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْھُمَا قَالَ: اَقْبَلْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مِنْ سَفَرٍ، حَتّٰى اِذَا دَفَعْنَا اِلٰى حَآئِطٍ مِّنْ حِيْطَانِ بَنِی النَّجَّارِ، اِذَا فِيْهِ جَمَلٌ لَّا يَدْخُلُ الْحَآئِطَ اَحَدٌ اِلَّا شَدَّ عَلَيْهِ، قَالَ: فَذَكَرُوْا ذٰلِكَ لِلنَّبِیِّ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، فَجَآءَ حَتّٰى اَتَى الْحَآئِطَ، فَدَعَا الْبَعِيْرَ، فَجَآءَ وَاضِعًا مِّشْفَرَهٗ اِلَى الْاَرْضِ، حَتّٰى بَرَكَ بَيْنَ يَدَيْهِ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّى اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: هَاتُوْا خِطَامَهٗ، فَخَطَمَهٗ وَ دَفَعَهٗ اِلٰى صَاحِبِهٖ، قَالَ: ثُمَّ الْتَفَتَ اِلَى النَّاسِ، فَقَالَ: اِنَّهٗ لَيْسَ شَيْءٌۢ بَيْنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ، اِلَّا يَعْلَمُ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ، اِلَّا عَاصِیَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ.

(مسند احمد: رقم الحدیث14333، حکمِ حدیث صحیح لغیرہ و هٰذا اسناد حسن)

ترجمہ:
حضرت سیّدنا جابر بن عبد اللّٰہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کے ساتھ ایک سفر سے ہماری واپسی ہوئی، بنو نجار کے کسی باغ کے پاس پہنچے تو وہاں ایک اونٹ تھا، باغ میں جو بھی جاتا اونٹ اس پر حملہ کر دیتا۔ نبیِ اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کے سامنے اِس بات کا ذکر ہوا،آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے اس باغ میں تشریف لے جا کر اونٹ کو بُلایا تو وہ اپنا منہ زمین پر رکھتے(سجدہ کرتے) ہوئے آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کے سامنے آ کر بیٹھ گیا، رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم نے لگام منگوا کر اُسے لگائی اور اونٹ مالک کے حوالے کر دیا، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر ارشاد فرمایا: "اِنَّهٗ لَيْسَ شَيْءٌۢ بَيْنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ، اِلَّا يَعْلَمُ اَنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ، اِلَّا عَاصِیَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ" نافرمان جِنّوں اور انسانوں کے علاوہ آسمان و زمین (کائنات) کی ہر شے جانتی ہے کہ میں اللّٰہ تعالیٰ کا رسول ہوں۔
نوٹ: اس حدیثِ مبارک میں حضور تاجدارِ ختمِ نبوت صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کا زبردست معجزہ بیان ہوا کہ سرکش قسم کے جانور بھی آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کی تعظیم و فرماں برداری کرتے ہیں، صرف جانور ہی نہیں، بے ایمان جن و انس کے علاوہ کائنات کی ہر شے آپ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیه وآله وسلم کو جانتی پہچانتی اور اللّٰہ کا رسول مانتی ہے۔

تخریج:
(مسند الامام احمد بن حنبل: مسند المكثرين من الصحابة، مسند جابر بن عبد اللّٰہ رضی اللّٰہ تعالىٰ عنھما، جلد22، صفحہ 235 تا 236، رقم الحدیث14333، الطبعة الطبعة الاولى، مطبوعہ مؤسسۃ الرسالۃ بیروت)
-----------------------------------------------------
‎

🕋Ayat of the day🔰آزمائش میں بھی دین کی حفاظت کرنے والوں کی فضیلتاَلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ مِنْۢ ب...
15/09/2026

🕋Ayat of the day
🔰آزمائش میں بھی دین کی حفاظت کرنے والوں کی فضیلت

اَلَّذِیْنَ اسْتَجَابُوْا لِلّٰہِ وَ الرَّسُوْلِ مِنْۢ بَعْدِ مَاۤ اَصَابَهُمُ الْقَرْ حُ لِلَّذِیْنَ اَحْسَنُوْا مِنْهُمْ وَ اتَّقَوْا اَجْرٌ عَظِیْمٌO

ترجمہ:
وہ جو اللّٰہ و رسول کے بلانے پر حاضر ہوئے بعد اس کے کہ انہیں زخم پہنچ چکا تھا ان کے نکوکاروں (نیک بندوں) اور پرہیزگاروں کے لئے بڑا ثواب ہے۔

تخریج:
(ترجمۂ کنز الایمان: امامِ اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان رحمۃ اللّٰہ علیہ/ پارہ04، سُوْرَۃُ اٰلِ عِمْرَانَ، رکوع 09، آیت 172)
-----------------------------------------------------

Address

Faisalabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahbaz Anwar Madani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Shahbaz Anwar Madani:

Shortcuts

Share

Category