Iqra Madina Tul Atfal Public school, kuro Drosh 2

Iqra Madina Tul Atfal Public school, kuro Drosh 2 اقراء پبلک اسکول یتیموں معذوروں اور بے سہارا بچوں کیلئے مفت تعلیم حاصل کرنے کا مواقع دیتا ہے

22/08/2026
19/08/2026

14 اگست یوم آزادئ پاکستان کے موقع پر اقرا پبلک اسکول کورو دروش کی معصوم طالبات دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان کے ٹیبلو پیش کر رہی ہیں ماشا اللہ

17/08/2026

14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اقراء پبلک اسکول کورو دروش کی طالبات سوہنی دھرتی رکھے ۔کا ٹیبلو پیش کر رہی ہیں ۔اور اپنے عزیز وطن پاکستان سے محبت کا اظہار کر رہی ہیں ۔ماشا اللہ

15/08/2026
14/08/2026

اقراء مدینۃ الالطفال پبلک اسکول کورو دروش
میں 14 اگست یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقد پروگرام میں طلباء ٹیبلو پیش کر رہے ہیں

یومِ آزادی کے عنوان سے شاندار تقریبآج بروز جمعہ، 14 اگست کے موقع پر اقرا پبلک اسکول کرو دروش میں یومِ آزادی کے حوالے سے ...
14/08/2026

یومِ آزادی کے عنوان سے شاندار تقریب

آج بروز جمعہ، 14 اگست کے موقع پر اقرا پبلک اسکول کرو دروش میں یومِ آزادی کے حوالے سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہلِ علاقہ، اساتذۂ کرام، طلبہ و طالبات اور دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد طلبہ کے دلوں میں وطنِ عزیز پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی، آزادی کی قدر و منزلت اور اپنے قومی فرائض کا شعور اجاگر کرنا تھا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا اور پورا ماحول حب الوطنی کے جذبات سے معمور ہوگیا۔ طلبہ نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا، جبکہ اسکول کی عمارت کو قومی پرچموں، جھنڈیوں اور خوبصورت بینرز سے سجایا گیا تھا۔

تقریب میں طلبہ نے یومِ آزادی کے حوالے سے تقاریر، ملی نغمے، ٹیبلو اور مختلف ثقافتی و تعلیمی پروگرام پیش کیے۔ ننھے طلبہ نے اپنی خوبصورت اور پُرجوش پیشکشوں سے حاضرین کے دل جیت لیے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں تحریکِ آزادی کے مجاہدین اور بانیانِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے نتیجے میں معرضِ وجود میں آیا۔ ہمارے بزرگوں نے آزادی حاصل کرنے کے لیے بے شمار مشکلات برداشت کیں، اپنے گھر بار چھوڑے اور جان و مال کی قربانیاں دیں۔ لہٰذا نئی نسل کا فرض ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے علم حاصل کرے، نظم و ضبط اپنائے، قانون کا احترام کرے اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنا مقصد بنائے۔

اہلِ علاقہ نے بھی تقریب میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا اور اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی تقریبات طلبہ کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ان میں قومی شعور اور حب الوطنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اساتذہ نے بھی طلبہ کو تلقین کی کہ وہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے محنت، دیانت اور اتحاد کو اپنا شعار بنائیں۔

تقریب کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، ترقی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر پورا ماحول ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا پاکستان ژندہ باد۔ پاکستان پاد

14اگست 1947 پاکستان کی آزادی کا دن ہے اس دن کو ہر سال پاکستان میں  اظہار تشکر اور اللہ تعالی کی نعمت کے طور پر مناتے ہیں...
13/08/2026

14اگست 1947 پاکستان کی آزادی کا دن ہے اس دن کو ہر سال پاکستان میں اظہار تشکر اور اللہ تعالی کی نعمت کے طور پر مناتے ہیں ۔
اس موقع پر اقرا پبلک اسکول کورو دروش میں 14 اگست منانے کی تیاری زور شور کے ساتھ کی گئ ہے
کل انشا اللہ ۔8 بجے شروع ہو کر 10 اختتام پزیر ہوگی

09/08/2026
23/04/2026

Address

Drosh
220

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Iqra Madina Tul Atfal Public school, kuro Drosh 2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category