20/12/2025
گورنمنٹ پرائمری سکول دروش میں علم و کامیابی کا ایک خوشگوار دن ✨
سیکنڈ سمسٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس خوبصورت اور پر رونق تقریب میں پی ٹی سی کے چیئرمین جناب عبدالصمد صاحب اور سابقہ چیئرمین جناب معراج الحق صاحب نے خصوصی شرکت کی اور بچوں کی محنت، لگن اور کامیابیوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔
ہم تمام کامیاب طلباء و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ یہ کامیابیاں ان کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد ثابت ہوں 🌟
District Education Office Male Chitral Official