Punjab Danish School JAND Alumni

Punjab Danish School JAND Alumni Polish the Hidden Diamonds

*محمد عدنان شہید کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 26 اکتوبر 2025 دن ساڑھے 11 بجے  جنڈ ریلوے اسٹیشن کے پاس ڈنگی ناڑی والی پھاٹ...
26/10/2025

*محمد عدنان شہید کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 26 اکتوبر 2025 دن ساڑھے 11 بجے جنڈ ریلوے اسٹیشن کے پاس ڈنگی ناڑی والی پھاٹک کے قریب جو قبرستان ہے وہ ہاں ادا کیا جائے گا۔*
*پنجاب دانش سکول بوائز جنڈ کیمپس، ضلع اٹک۔جنڈ گاؤں منکور کا باہمت اور قابلِ فخر سابق طالب علم محمد عدنان وطنِ عزیز پر قربان*
پاکستان کی حفاظت کے مقدس فریضے کی ادائیگی کے دوران محمد عدنان پاک فوج میں خدمت کرتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ مقام پر فائز ہو گیا۔
محمد عدنان شہید کی قربانی اس بات کی روشن دلیل ہے کہ وطن کے یہ سپوت اپنی مٹی سے محبت کے تقاضے نبھاتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کرنے میں کبھی پس و پیش نہیں کرتے۔ اس کی شہادت نہ صرف اُس کے خاندان بلکہ دانش سکول سسٹم کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
پرنسپل، اور عدنان شہید کے تمام اساتذہ کرام، اور طلبہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اور مزید کہا کہ
محمد عدنان نے اپنے خون سے وفا کی وہ داستان رقم کی ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
اللّٰہ تعالیٰ محمد عدنان شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے،
اور پاکستان کو ایسے بہادر بیٹوں سے ہمیشہ سرسبز رکھے۔
إنا لله وإنا إليه راجعون 🇵🇰

نماز جنازہ دن ساڑھے 11 بجے جنڈ اسٹیشن کے پاس ڈنگڑی ناڑی والی پھاٹک کے قریب جو قبرستان ہے وہ ہاں ادا کیا جائے گا۔

08/09/2025
Saif Ali ShahBatch 5 GRAPHICS DESIGNER/ WEB DEVELOPER
18/08/2025

Saif Ali Shah
Batch 5
GRAPHICS DESIGNER/ WEB DEVELOPER

ویدر گورو کی وال سے ایک تصویر لی ہے اور اس کو میں زرا آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کروں گا کہ مغربی ہواؤں اور مون سون ...
18/08/2025

ویدر گورو کی وال سے ایک تصویر لی ہے اور اس کو میں زرا آسان الفاظ میں سمجھانے کی کوشش کروں گا کہ مغربی ہواؤں اور مون سون کے ٹکرانے سے تباہی کیوں زیادہ ہورہی ہے ۔

مون سون اور مغربی ہواؤں کا ملاپ ایک قدرتی عمل ہے جو ہر سال ہوتا ہے لیکن اس کے اثرات آج کے دور میں زیادہ تباہ کن اس لیے محسوس ہوتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے ماحول سے درخت ختم کر دیے ہیں۔ درخت بارش کے پانی کو زمین میں جذب کرتے ہیں اور اپنی جڑوں کے ذریعے مٹی کو مضبوط رکھتے ہیں، لیکن جب درخت نہ ہوں تو بارش کا پانی سیدھا بہہ کر اچانک سیلاب کا سبب بنتا ہے اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ بڑھ جاتی ہے۔ جنگلات فضا کو ٹھنڈا رکھنے اور ہوا میں نمی کو متوازن کرنے کا بھی کام کرتے ہیں، ان کے ختم ہونے سے مقامی درجہ حرارت بڑھتا ہے اور ہواؤں کے نظام بگڑ جاتے ہیں جس سے بارشوں کے پیٹرن غیر متوازن ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح درخت کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں، لیکن جب جنگلات ختم ہوں تو کاربن بڑھنے سے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور کلائمیٹ چینج کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج جب مون سون کی مرطوب ہوائیں مغربی ہواؤں سے ٹکراتی ہیں تو بارشیں معمول سے زیادہ شدید اور طوفانی ہو جاتی ہیں اور ان کے نتیجے میں سیلاب اور تباہی آتی ہے

اگر آپ نے یہ پوسٹ یہاں تک پڑھ لی ہے تو تھوڑا اور بھی پڑھیں
جب مئی جون میں ہمارے علاقوں میں تیز دھوپ پڑتی ہے تو درخت نہ ہونے یا کم ہونے کی وجہ سے ایک خلا بن جاتا ہے اور جتنا یہ خلا زیادہ ہوگا اتنی شدت سے بارشیں ہوں گی ۔ اگر جنگلات نہ بچائے گئے تو ابھی تو کچھ بھی نہیں ہوا یہ ابتداء ہے ۔ ماحول کو بچانے کے لئیے اگر ترجیحات نہ بنائی گئی تو کچھ نہیں بچنا ۔ میں لکھ تو بہت کچھ سکتا ہوں لیکن میری بات اُن تک پہنچ ہی نہیں رہی جن تک پہنچنی چائیے لیکن ہمت نہیں ہارنی یہ ہمارے بچوں کی بقاء کا سوال ہے

Sameer Ahmed from Batch 6 Punjab Daanish School Boys, Attock, is representing Pakistan in the Asian Hockey Federation (A...
23/09/2024

Sameer Ahmed from Batch 6
Punjab Daanish School Boys, Attock, is representing Pakistan in the Asian Hockey Federation (AHF) Boys Central Asia Schools Championship 2024, being held in Bishkek, Kyrgyzstan.

Batch 6"Sameer Ahmed is representing the Rawalpindi Division team in the Punjab Hockey Championship."
04/06/2024

Batch 6
"Sameer Ahmed is representing the Rawalpindi Division team in the Punjab Hockey Championship."

Address

Near Langar Stop, Tehsil Jand
District Attock
43100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Danish School JAND Alumni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category