11/05/2026
We extend our heartfelt welcome to two newly appointed and well-qualified teachers at GPS Katigam — Mr. Sahibazada Tanveer Ahmad and Mr. Laiq Badsha. 🌹
Their appointment is a matter of great happiness and pride for our school and community. We hope they will serve with dedication, sincerity, and commitment for the promotion of education and the bright future of our students.
May Allah bless them with success, wisdom, and excellence in their teaching journey. Welcome to the GPS Katigam family! ❤️
21/03/2026
“Eid ul-Fitr Mubarak!
Government Primary School Katigam extends warm wishes to all Muslims on this blessed occasion.”
02/02/2026
محترم والدین اور اراکینِ گروپ!
السلام و علیکم ورحمتہ وبرکاتہ۔۔!
مورخہ 15 تاریخ کو ای ٹرانسفر کے ذریعے میرا تبادلہ
گورنمنٹ پرائمری سکول کٹیگام سے
گورنمنٹ پرائمری سکول سیڑی سلطان خیل ہو چکا ہے، اور میں وہاں اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال چکا ہوں۔
اس وجہ سے اب میں اس سکول کے واٹس ایپ گروپ اور فیس بک پیج سے علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔
میں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران گورنمنٹ پرائمری سکول کٹیگام میں تعلیمی، اخلاقی اور انتظامی بہتری کے لیے بھرپور کوشش کی۔ میں نے بچوں کی حاضری بہتر بنانے، تعلیمی معیار بلند کرنے، نظم و ضبط قائم رکھنے، اور سکول کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا۔
طلبہ کی کردار سازی، دینی و اخلاقی تربیت، صفائی، وقت کی پابندی، اور والدین سے رابطے کو بھی ہمیشہ ترجیح دی تاکہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اچھی تربیت بھی ہو سکے۔ میں نے سکول کے ریکارڈ، امتحانات، اور تدریسی نظام کو شفاف اور منظم رکھنے کی کوشش کی، اور ادارے کی ساکھ بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
الحمدللہ میں نے اپنی ذمہ داریاں ہمیشہ دیانتداری، اخلاص اور فرض شناسی کے ساتھ نبھائیں، اور سکول کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی۔
اگر اس دوران مجھ سے کسی بھی قسم کی غلطی، کوتاہی یا کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں کٹیگام کے تمام معزز افراد سے دِل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہوں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ادارہ دن دگنی رات چَوغنی ترقی کرے، اور آپ سب اسی جذبے کے ساتھ اس ادارے کا ساتھ دیتے رہیں۔
شکریہ
جزاکم اللہ خیراً
وسلام
اپ لوگوں کی دعاؤں کا طلبگار عبداللہ PST
30/12/2025
If you like this post, please express your opinion by liking 👍or reacting ❤️ to it.
30/12/2025
اہم یاد دہانی:
سن لائٹ ٹیوشن سینٹر (Sun Light Tuition Center)
میں نئے تعلیمی سیشن 2026 کا
باقاعدہ آغاز 01 جنوری 2026 سے کیا جا رہا ہے۔
محترم والدین و عزیز طلبہ!
آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سن لائٹ ٹیوشن سینٹر ایک معیاری اور قابلِ اعتماد تعلیمی ادارہ ہے، جہاں
کے جی سے لے کر میٹرک تک
تمام مضامین 📚 کی بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔
ہمارے پاس تجربہ کار، قابل اور پروفیشنل اساتذہ موجود ہیں جو طلبہ کی
تعلیمی، اخلاقی اور ذہنی نشوونما پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔
✍️ نمایاں خصوصیات:
✔ ہر طالب علم پر انفرادی توجہ
✔ روزانہ ہوم ورک کی باقاعدہ جانچ
✔ ہفتہ وار ٹیسٹ سسٹم
✔ امتحانات کی خصوصی تیاری
✔ کمزور طلبہ کے لیے اضافی رہنمائی
لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے داخلے جاری ہیں
مقام: گورنمنٹ پرائمری اسکول کٹیگام
📞 رابطہ نمبر: 03489607096
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے
01 جنوری 2026 سے ٹیوشن کے لیے ضرور بھیجیں۔
22/12/2025
گورنمنٹ پرائمری سکول کٹیگام کے سالانہ رزلٹ 2025 کے موقع پر ہونہار طلباء و طالبات نے اپنی شاندار کارکردگی پر اپنے معزز مہمانوں سے انعامات حاصل کیے۔ یہ لمحات طلبہ کے چہروں پر خوشی، محنت کا صلہ اور روشن مستقبل کی امید بن کر جھلک
رہے تھے۔