06/11/2025
الوداع سر رفیع الحق
رفیع الحق صاحب تین سال تک ہمارے سکول کے ایک قابل، محنتی اور باکردار استاد رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی شاندار خدمات کے دوران نہ صرف طلبا کو علم سے آراستہ کیا بلکہ ان کی شخصیت سازی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کا پڑھانے کا انداز نہایت دلچسپ اور مؤثر تھا جس کی بدولت طلبا کے نتائج ہمیشہ شاندار رہے۔ وہ ہمیشہ طلبا کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے تیار رہتے تھے اور ان کی ہر ممکن رہنمائی کرتے تھے۔
اب وہ اپنے ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سکول چھوڑ رہے ہیں۔ ان کی جدائی سکول کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔ ہم ان کی جانے کی وجہ سے بہت اداس ہیں، لیکن ساتھ ہی ہم ان کی کاميابيوں کے ليے دُعا گو ہيں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے تمام مستقبل کے منصوبوں میں کامیابی عطا فرمائے اور ان کی ذاتی زندگی میں خوشیاں اور سکون برقرار رکھے۔ ہمیشہ انہیں یاد رکھیں گے اور ان کی گئی ہوئی اچھی باتوں پر عمل کرتے رہیں گے۔