Gps Garband Lajbouk

Gps Garband Lajbouk علم حاصل کرنا ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض ہے۔(الحدیث)

جناب صادق صاحب کا بھانجا،اور شیرحسن کا جواں سالہ بیٹا سلمان روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پاگیا ہے۔نماز جنازہ آج 2 بجے گربنڈ میں...
05/09/2026

جناب صادق صاحب کا بھانجا،اور شیرحسن کا جواں سالہ بیٹا سلمان روڈ ایکسیڈنٹ میں وفات پاگیا ہے۔
نماز جنازہ آج 2 بجے گربنڈ میں ادا کی جائے گی۔
رب کریم کامل مغفرت فرمائے

14/08/2026
ادارہ ھذا کے سابق مدرس جناب نور محمد صاحب کو پروموشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ان کی تعیناتی پرائمری سکول مرخنئ میدان میں...
27/07/2026

ادارہ ھذا کے سابق مدرس جناب نور محمد صاحب کو پروموشن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ان کی تعیناتی پرائمری سکول مرخنئ میدان میں ہوئی۔

پوزیشن ھولڈرز سمیسٹر خزان 2026
30/06/2026

پوزیشن ھولڈرز
سمیسٹر خزان 2026

30/06/2026
پوزیشن ھولڈرزسمیسٹر بہار 2026
30/06/2026

پوزیشن ھولڈرز
سمیسٹر بہار 2026

ان شاءاللہ کل بروز منگل 30 جون 2026
29/06/2026

ان شاءاللہ
کل بروز منگل 30 جون 2026

🌿 گورنمنٹ پرائمری اسکول گربنڈ کا دورہ میجر گل زمان خان نے گورنمنٹ پرائمری اسکول گربنڈ کا دورہ کیا۔ یہ ہمارے لیے نہایت با...
29/06/2026

🌿 گورنمنٹ پرائمری اسکول گربنڈ کا دورہ
میجر گل زمان خان نے گورنمنٹ پرائمری اسکول گربنڈ کا دورہ کیا۔ یہ ہمارے لیے نہایت باعثِ فخر لمحہ تھا، کیونکہ میجر صاحب اسی ادارے کے ابتدائی طلبہ میں سے ہیں۔ آج انہیں اپنے ہی مادرِ علمی کا دورہ کرتے دیکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور معیاری تعلیم انسان کو کامیابی کی بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔

دورے کے دوران انہوں نے اسکول کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور اساتذہ و طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور طلبہ کی بہترین اخلاقی و تعلیمی تربیت پر خصوصی زور دیا۔

اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے معزز مہمان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور تعلیم کے فروغ میں ان کی دلچسپی، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کو سراہا۔

ہمیں اپنے اس قابلِ فخر سپوت پر ناز ہے، جنہوں نے نہ صرف اپنے خاندان اور علاقے بلکہ اپنے مادرِ علمی کا نام بھی روشن کیا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنے رہیں۔

گورنمنٹ پرائمری اسکول گربنڈ
"تعلیم، نظم و ضبط اور بہترین مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم۔" 🌹

عزمِ خدمتِ خلق: سر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق بچوں میں عید کے کپڑوں اور جوتوں کی تقسیم "مخلوقِ خدا کی خدمت ہی اصل عبادت ہ...
23/05/2026

عزمِ خدمتِ خلق: سر فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق بچوں میں عید کے کپڑوں اور جوتوں کی تقسیم
"مخلوقِ خدا کی خدمت ہی اصل عبادت ہے۔"
آج سر فاؤنڈیشن کے متحرک اور مخلص رضاکار محترم بختیار خان نے گورنمنٹ پرائمری اسکول گربنڈ کا دورہ کیا اور وہاں زیرِ تعلیم مستحق اور غریب طلباء و طالبات میں عید الاضحی کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے نئے کپڑے اور جوتے تقسیم کیے۔
ہم سر فاؤنڈیشن کے روحِ رواں محترم رحیم شاہ اخونخیل صاحب اور فیلڈ میں متحرک رضاکار بختیار خان صاحب کے تہہ دل سے مشکور ہیں جن کی شب و روز کی محنت اور مخلصانہ کوششوں سے ان معصوم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔
اللہ رب العزت سر فاؤنڈیشن کی اس مخلصانہ کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے، ان کے رزق و مال میں برکت عطا کرے اور انہیں انسانیت کی خدمت کے اس سفر میں مزید ہمت اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین!
اللہ پاک آپ سب کو اس کا بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اس کارِ خیر کو جاری و ساری رکھنے کی توفیق دے۔

ابوبکر صدیق سکنہ گربنڈ جماعت چہارم  کے والد محترم کشر خان نے سکول کے طلباء کے لئے 3 عدد چھٹائی مع ایک عدد کولر ڈونیٹ کیا...
18/05/2026

ابوبکر صدیق سکنہ گربنڈ جماعت چہارم کے والد محترم کشر خان نے سکول کے طلباء کے لئے 3 عدد چھٹائی مع ایک عدد کولر ڈونیٹ کیا ہے۔
رب کریم ان کو نعم البدل عطاء فرمائے
آپ بھی اس کار خیر میں ہمارا دست وبازو بننے کی کوشش کیجئے
حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں وہ تو طلباء کے لئے تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے بجائے سکولوں کو ٹھیکہ داروں کی ہاتھوں بھیجنا چاہتے ہیں۔

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gps Garband Lajbouk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category