26/09/2026
پروفیسر نور حسن صاحب
پرنسپل، گورنمنٹ ڈگری کالج دیر اپر
کا ایوبی ماڈل کالج بلامبٹ کا خصوصی دورہ
آج پروفیسر نور حسن صاحب نے ایوبی ماڈل کالج بلامبٹ کے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے بوائز و گرلز کیمپسز کا دورہ کیا۔
دورانِ دورہ انہوں نے طلبہ و طالبات سے براہِ راست گفتگو کی، مختلف سوالات کیے اور ان کی علمی استعداد، فہم اور تعلیمی تیاری کا جائزہ لیا۔ طلبہ کی کارکردگی اور تعلیمی ماحول سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے HSSC Annual-I 2026 اور NMDCAT 2026 میں ایوبی ماڈل کالج کی شاندار کامیابیوں کو سراہا۔
انہوں نے ایوبی کے مخلص اور محنتی اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کاوشوں، محنت اور نمایاں کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہم پروفیسر نور حسن صاحب کے قیمتی وقت، حوصلہ افزائی اور اعتماد پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ان کی آمد ہمارے طلبہ اور اساتذہ کے لیے مزید محنت، عزم اور کامیابی کی جانب ایک خوبصورت حوصلہ افزائی ہے۔
ایوبی ماڈل کالج بلامبٹ
معیاری تعلیم، مضبوط کردار اور شاندار کامیابی کا عزم