GHSS Sawni Dir Upper Official.

GHSS Sawni Dir Upper Official. teacher

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ساونی بالا کے انچارج رحم داد علی خان کی زیر صدارت سالانہ امتحانات سمیت اہم تعلیمی امور پر میٹ...
29/11/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ساونی بالا کے انچارج رحم داد علی خان کی زیر صدارت سالانہ امتحانات سمیت اہم تعلیمی امور پر میٹنگ جاری
امتحانی لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے بعد ہر
مرحلے کو بخوبی انجام دینے کے لیے حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔ اللہ کریم ان تمام کوششوں کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔

آج ہمارے اسکول نے انتہائی غمگین دل کے ساتھ اپنے پیارے طالب علم مظہر الدین (کلاس ہفتم) کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار...
14/11/2025

آج ہمارے اسکول نے انتہائی غمگین دل کے ساتھ اپنے پیارے طالب علم مظہر الدین (کلاس ہفتم) کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
مظہر الدین مرحوم کی یاد میں صباحی اسمبلی میں اجتماعی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ نے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
مرحوم مظہر الدین کو ان کی مسکراہٹ اور مثبت رویے کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس مشکل گھڑی میں اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور تمام طلبہ کا دل مرحوم کے خاندان کے ساتھ ہے۔
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

09/11/2025

ماشاءاللہ جماعت ہشتم طالب علم یونس نےنعت شریف پیش کیا

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبد الصمد جان نے آج جمعہ کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ساونی بالا کا دورہ کیا بزم تعلیم کے حس...
24/10/2025

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبد الصمد جان نے آج جمعہ کو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ساونی بالا کا دورہ کیا
بزم تعلیم کے حسنِ انتظام اور علمی فضا کی تازگی نے ان کی نگاہوں کو مسرور کر دیا۔
اساتذہ کی شبانہ روز محنت اور طلباء کی علم دوستی کامنظر دیکھ کر جناب ڈی ای او نے دل کی گہرائیوں سے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ ریاضتیں رائیگاں نہیں جائیں گی ان شاءاللہ جلد ہی ان کے شاندار ثمرات ظاہر ہوں گے۔

بریکنگ نیوز تاریخی سپر شاٹ ساونی بالا نے یو پی ایس شرینگل کو 3-2 سے پچھاڑ کر ڈسٹرکٹ کوالیفائی کر لیا​ہائیر سیکنڈری سکول ...
22/10/2025

بریکنگ نیوز
تاریخی سپر شاٹ ساونی بالا نے یو پی ایس شرینگل کو 3-2 سے پچھاڑ کر ڈسٹرکٹ کوالیفائی کر لیا
​ہائیر سیکنڈری سکول ساونی بالا نے تاریخ رقم کر دی کم توقعات کے باوجود ساونی بالا کی ٹیم نے والی بال کے اعصاب شکن فائنل میں اپنے مضبوط حریف، یونیورسٹی پبلک اسکول (یو پی ایس) شرینگل کو 3-2 سے چت کر دیا
ساونی بالا ٹیم نے ثابت کر دیا کہ محنت سے ہر ناممکن ممکن ہے

19/10/2025

آج جی ایچ ساونی اور جی ایچ ایس شرینگل درمیان دو بجے یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کھیلا جائے گا

آج صبح کی اسمبلی میں اسکول ہذا کے محترم استاد جناب اعجاز احمد صاحب کے والدِ گرامی مرحوم مختار احمد صاحب کے ایصالِ ثواب ک...
09/10/2025

آج صبح کی اسمبلی میں اسکول ہذا کے محترم استاد جناب اعجاز احمد صاحب کے والدِ گرامی مرحوم مختار احمد صاحب کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔
تمام اساتذہ و طلبہ نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔

ہم انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ ہمارے نہایت قابل احترام استاد محترم جناب اعجاز احمد صاحب کے والد گرام...
08/10/2025

ہم انتہائی رنج و غم کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ ہمارے نہایت قابل احترام استاد محترم جناب اعجاز احمد صاحب کے والد گرامی مختار احمد صاحب اس دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔
ہم غم کی اس گھڑی میں استاد محترم اور ان کے تمام اہل خانہ کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں۔مرحوم کی نمازِ جنازہ آج عصر 5:00 بجے (پانچ بجے) گندیگار میں ادا کی جائے گی۔

اہم اطلاع برائے ونٹر زون اسکولز (خیبرپختونخوا)محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق شدید بارشوں، سیلاب اور ل...
18/08/2025

اہم اطلاع برائے ونٹر زون اسکولز (خیبرپختونخوا)

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تمام ونٹر زون اسکولز (سرکاری و نجی) کو 19 اگست 2025 سے 25 اگست 2025 تک بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
یہ فیصلہ طلباء، اساتذہ اور اسکول اسٹاف کی حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

14/08/2025

ہائیر سیکنڈری اسکول ساونی بالا کے زیر اہتمام 79ویں جشن یوم آزادی کی پروقار تقریب کے دوران طلبہ نے وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار دلکش ٹیبلو پیش کیے جنہوں نے حاضرین کے دل جیت لیے۔

یوم آزادی کی شاندار تقریب ہائیر سیکنڈری اسکول ساونی بالا میں جوش و خروش کا سماں ہائیر سیکنڈری اسکول ساونی بالا میں یومِ ...
14/08/2025

یوم آزادی کی شاندار تقریب ہائیر سیکنڈری اسکول ساونی بالا میں جوش و خروش کا سماں
ہائیر سیکنڈری اسکول ساونی بالا میں یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ اور جذبات سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء، اساتذہ، والدین اور مقامی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

Address

Sawni Payeen
Dir
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS Sawni Dir Upper Official. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category