24/09/2026
الحمدللہ
علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج دیر بالا نےاللہ تعالیٰ کے
فضل و کرم سے PCB کے زیرِ اہتمام جاری ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے پہلے راؤنڈ میں اپنے تینوں میچز جیت کر کلین سویپ کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی اور دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
راؤنڈ کے پہلے میچ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول گنوڑی کو 80 رنز دوسرے میچ میں ایٹن سکول سسٹم کو 3 وکٹوں اور آخری میچ میں علامہ اقبال پبلک سکول واڑی کے مظبوط ٹیم کو 42 رنز سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میں تمام پلیئرز، سٹاف ممبران اور ان کے والدین کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ دوسرے راؤنڈ میں بھی کامیابی عطا فرمائے۔ آمین