20/05/2026
Big shout out to my newest top fans! 💎 Muhammad Anwar
Drop a comment to welcome them to our community,
Digital Creator Tools Available
20/05/2026
Big shout out to my newest top fans! 💎 Muhammad Anwar
Drop a comment to welcome them to our community,
20/05/2026
اللّٰه تو وہ بھی سنتا ہے جو تم زبان سے کہتے ہی نہیں۔ ❤️
20/05/2026
*ٹوٹے ہوئے دلوں کا ٹھکانہ اللّٰه کے سوا اور ہے ہی کہاں ؟*
وہی تو ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے اور زخموں پر مرہم رکھتا ہے۔ ❤️
20/05/2026
تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومت نے بجلی کے بلوں کے حوالے سے ایک نئی پالیسی متعارف کروائی ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اس اہم معاملے کے بارے میں عام عوام، خاص طور پر غریب طبقے کو صحیح طریقے سے آگاہ ہی نہیں کیا گیا۔
جن صارفین کے بجلی کے بل میں 200 یونٹ سے کم استعمال ہوتا ہے، ان کے بل پر حکومت کی جانب سے ایک QR کوڈ دیا گیا ہے، جس پر درج ہے کہ آپ کو 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس سبسڈی کو آئندہ بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ضروری ہے کہ اپنے بجلی کے بل پر موجود QR کوڈ کو اسکین کریں، اپنی معلومات چیک کریں اور فارم کو “OK” کر کے تصدیق مکمل کریں۔
اگر یہ عمل مکمل نہ کیا گیا تو اگلے ماہ سے آپ کی 200 یونٹ والی سبسڈی ختم ہو سکتی ہے، اور پھر پہلے یونٹ سے ہی وہی ریٹ لاگو ہوگا جو 201 یونٹ یا اس سے زیادہ استعمال کرنے والوں پر ہوتا ہے۔
حکومت کو بھی کچھ شرم ہونی چاہیے کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ایسے پیچیدہ طریقے متعارف کروائے جا رہے ہیں جن کا ایک عام دیہاڑی دار، بزرگ یا کم پڑھے لکھے شخص کو علم ہی نہیں۔ ہزاروں لوگ ایسے ہوں گے جو صرف بل اٹھا کر جمع کروا دیتے ہیں، انہیں QR کوڈ، ویریفکیشن یا آن لائن سسٹم کا کچھ پتہ نہیں ہوگا، اور اگلے ماہ ان کے بل اچانک بڑھ جائیں گے۔
تمام بھائیوں سے اپیل ہے کہ خود بھی یہ عمل مکمل کریں اور اپنے اردگرد موجود غریب اور نادار لوگوں کی بھی مدد کریں تاکہ وہ اس سبسڈی سے محروم نہ ہوں۔
📌 طریقہ کار:
▪️ 200 یونٹ سے کم استعمال والے بجلی کے بل پر دو QR کوڈ موجود ہوں گے۔
▪️ اوپر والے QR کوڈ کو اپنے اسمارٹ فون سے اسکین کریں۔
▪️ لنک کھلنے کے بعد اپنی معلومات چیک کریں اور تصدیق (Confirm) کریں۔
▪️ آپ کے موبائل نمبر پر ایک کوڈ آئے گا، اسے درج کر کے Verify پر کلک کریں۔
▪️ کامیاب تصدیق کے بعد “VERIFIED” لکھا آ جائے گا۔
یہ معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ کوئی غریب خاندان اس سہولت سے محروم نہ رہ جائے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور پولیس کے درمیان حالات کشیدہ
19/05/2026
زندگی اُس وقت پُرسکون ہو جاتی ہے جب انسان ہر دکھ، ہر تکلیف، اور ہر آزمائش پر اللّٰه کے لیے صبر کرتا ہے۔ ❤️ 💯
19/05/2026
تم نے تو اپنی طاقت سے بڑھ کر اللّٰه پر یقین رکھا ہے، تمہارا یہ بھروسا رائیگاں نہیں جائے گا، اللّٰه تمہیں ہرگز مایوس واپس نہیں لوٹائے گا۔ ❤️
@
19/05/2026
خوف، ناکامی اور خود کو کمتر سمجھنے والے خیالات صرف ذہن کو نہیں زندگی کو بھی محدود کر دیتے ہیں۔
*❤️ ماں کے نام*
ماں وہ ہستی ہے جس کے قدموں تلے جنت رکھی گئی،
جس کی دعا تقدیر بدل دیتی ہے،
جس کی آغوش دنیا کی سب سے محفوظ پناہ گاہ ہے،
اور جس کی محبت وہ واحد محبت ہے جو کبھی شرطوں کی محتاج نہیں ہوتی۔
ماں خود بھوکی رہ کر اولاد کو کھلاتی ہے،
خود جاگ کر بچوں کو سلاتی ہے،
اپنے دکھ چھپا کر اُن کے چہروں پر مسکراہٹ سجاتی ہے۔
اگر دنیا میں کسی محبت کو بے لوث، سچا اور دائمی کہنا ہو
تو وہ صرف ماں کی محبت ہے۔
ماں ایک ایسا لفظ نہیں،
بلکہ ایک مکمل کائنات ہے؛
جہاں سکون بھی ہے، دعا بھی ہے، شفقت بھی ہے اور جنت کی خوشبو بھی۔
اللّٰه تعالیٰ ہماری ماؤں کا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے،
اور جو مائیں اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں،
اللّٰه رب العزت اُن کی قبروں کو نور سے بھر دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین